Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ تعمیری اور تخلیقی آرٹ کے ذریعے شہریوں کوتفریح اور معلومات کی فراہمی احسن عمل ہے جس کی ہر سطح پر پذیرائی ہونا چاہئے-  
     
  06-Dec-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ تعمیری اور تخلیقی آرٹ کے ذریعے شہریوں کوتفریح اور معلومات کی فراہمی احسن عمل ہے جس کی ہر سطح پر پذیرائی ہونا چاہئے، شہر کی چورنگیوں ، سڑکوں، فلائی اوورز اور پلوں کے اطراف دستیاب خالی جگہوں اور پارکس سمیت ساحلی مقامات کو خوبصورت اور دلکش بنانا چاہتے ہیں، آرٹسٹ کمیونٹی اس حوالے سے اہم کردارا دا کرسکتی ہے، کراچی Biennale (KB19) انٹرنیشنل آرٹ ایونٹ کراچی کے لئے اعزاز کی بات ہے ،ایونٹ کے انعقاد میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی طرف سے ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی Biennale ٹرسٹ کے تین رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے منیجنگ ٹرسٹی نیلوفر فرخ کی سربراہی میں جمعرات کی صبح میئر کراچی وسیم اختر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور آئندہ سال منعقد کئے جانے والے کراچی Biennale انٹرنیشنل آرٹ ایگزیبیشن کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں 2017 ء میں یہ ایونٹ کراچی میں کامیابی سے منعقد کیا جاچکا ہے جس کے دوران سفاری پارک، فریئر ہال اور کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں آرٹ کے نمونوں کی نمائش کی گئی جبکہ بچوں کے لئے بھی تخلیقی آرٹ پیش کیا گیاجس کا موضوع Witness تھاجبکہ آئندہ سال کے لئے ماحولیات (Ecology )کا موضوع چنا گیا ہے تاکہ دو ہفتے کے اس ایونٹ کے دوران کراچی کے شہریوں میں ماحولیات کی اہمیت اور اس کے تحفظ کے حوالے سے شعور بیدار کیا جاسکے، اس کے علاوہ بچوں کو وائلڈ لائف کے متعلق معلومات کی فراہمی اور متحرک سرگرمیوں کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ اس ایونٹ میں تقریباً 80 مقامی اور غیرملکی آرٹسٹ اپنے فن پارے نمائش کے لئے رکھیں گے، میئر کراچی وسیم اختر نے تعمیری آرٹ کے فروغ میں کراچی Biennale ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی میں تفریحی مقامات کی کمی شدت سے محسوس کی جا رہی تھی جسے دور کرنے کے لئے بلدیاتی قیادت نے متعدد منصوبوں پر کام شروع کیا اور باغ ابن قاسم سمیت شہر کے مختلف پارکس کو بحال اور بہتر کیا ہے جبکہ نئے پارکس بھی تعمیر کئے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو ان کی رہائش گاہ کے قریب بہتر تفریحی سہولیات مہیا کی جاسکیں، انہوں نے کہا کہ کراچی Biennale (KB19) کے تحت آرٹ کے نمونوں کی نمائش کے لئے باغ ابن قاسم ، سفاری پارک ، کراچی چڑیا گھر میں جگہ فراہم کی جاسکتی ہے جبکہ ساحلی مقامات کی مناسبت سے بنائے گئے آرٹ کے نمونے کلفٹن اور سینڈزپٹ کے ساحل پر نمائش کے لئے رکھے جاسکتے ہیں جس سے شہریوں کو نئے طرز کی تفریح کے مواقع مہیا ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے لائٹنگ اور سیکورٹی کے معاملات میں بھی تعاون فراہم کیا جائے گا، میئر کراچی نے کہا کہ پبلک آرٹ کے شعبے میں بہت زیادہ کام کیا جاسکتا ہے، خاص طور پر کراچی جیسے وسیع و عریض شہروں میں اس کی کمی محسوس کی جارہی ہے لہٰذا مقامی آرٹ کمیونٹی اس کے لئے آگے آئے اور تجاویز دے تاکہ ان پر عملدرآمد کرکے شہر کو خوبصورت اور سرسبز بنایا جاسکے۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ایونٹ کے انعقاد کے لئے جو بھی پلان بنایا جائے اس پر عملدرآمد کے لئے ہرممکن مدد اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard