Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئرکراچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ نئی نسل کو صحتمند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے ہمیں کھیلوں کی سرگرمیوں کو آگے بڑھانا ہوگا-  
     
  05-Dec-2018  
     
   
     
  میئرکراچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی مقابلوں کا دوبارہ شروع ہونا خوش آئند ہے ، نئی نسل کو صحتمند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے ہمیں کھیلوں کی سرگرمیوں کو آگے بڑھانا ہوگا، کراچی کو گراؤنڈز اور پارکس کی ضرورت ہے، کراچی میں کھیلوں کے میدان ماضی میں چائنا کٹنگ کی زد میں آگئے تھے مگر اب مقامی افراد کی کوششوں سے یہ گراؤنڈز جلد ہی ہاکی، فٹبال، کرکٹ کی زد میں ہوں گے ، ہاکی گراؤنڈ آباد ہونے سے شہر میں رونق آئی ہے، اس قسم کی سرگرمیوں سے نوجوانوں کو نشے اور دیگر منفی سرگرمیوںسے دور رکھنے میں مدد ملے گی، کے ایم سی ، کے ڈی اے، سندھ حکومت سب محکمے کھیلوں کا فروغ چاہتے ہیں، ہم کوشش کررہے ہیں کہ ماضی کی غلطیوں سے سیکھیں اور بہتری کے لئے قدم بڑھائیں، ہاکی کے فروغ اور سرپرستی میں ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی شام ڈاکٹرجنید علی شاہ ہاکی اسٹیڈیم گلشن اقبال میں میئر کراچی گولڈ کپ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پررکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی، صوبائی وزیر شہلا رضا، ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی، چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور، چیئرمین بلدیہ غربی اظہاراحمد خان،صدر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ڈاکٹر جنید علی شاہ، سابق اولمپئن عبدالوحیدخان، حنیف خان، سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم اور ہاکی کے کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجودتھی۔ قبل ازیں میئر کراچی نے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم ڈسٹرکٹ سینٹرل کو جس نے فائنل میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کو 4-1 گول سے شکست دی، وننگ ٹرافی دی جبکہ رنرز اپ ٹیم اور ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی انعامات اور شیلڈز دی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہاکہ کھیل میں ہارجیت ہوتی ہے تاہم کھیلوں کے مقابلوں کا باقاعدگی سے انعقاد ہوتے رہنا چاہیئے، ہاکی کی دنیا میں ہم کہاں تھے اور اب کہا ں آگئے لگتا ہے ہم اپناکھویا ہوا مقام جلد واپس حاصل کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومت کو چاہیئے کہ تبدیل ہوتے ہوئے کراچی میں مقامی افراد کی کوششوں سے شروع ہونے والی کھیلوں کی سرگرمیوں کی سرپرستی کریں اور اپنے بجٹ میں رقم مختص کریں ساتھ ہی عظیم سابق کھلاڑیوںکا بھی خیال رکھاجائے جو ہمارے لئے اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ ایک سوال کے جواب میں میئر کراچی نے کہاکہ ہمیں کھیلوں کے میدان بیحد خراب حالت میں ملے تھے جنہیں اب ہم بتدریج بہتر بنا رہے ہیں، کھیلوں کی سہولیات کو ٹھیک کرنے کے لئے بہت زیادہ وسائل درکار ہیں تاہم دستیاب وسائل سے انہیں بہتر بنا رہے ہیں ، نجی شعبے کو اس کیلئے آگے آنا چاہیئے تاکہ پورے شہر میں کھیلوں کے میدان اور اسپورٹس کمپلیکس کو ترقی دی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سپرلیگ کے میچ کراچی میں ہونا اچھی بات ہے اور پی ایس ایل کے مقابلوں کی میزبانی کراچی کو ملنی چاہیئے کیونکہ یہاں کرکٹ کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے تاہم اس کی پلاننگ اور انتظام اس طرح کیا جائے کہ ہمیں پہلے سے بتادیا جائے تاکہ بروقت تمام تیاریاں مکمل کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ مردوں کی طرح خواتین بھی اب کھیلوں میں حصہ لے رہی ہیں جو اچھی چیز ہے، ہاکی کے علاوہ فٹ بال، کرکٹ اور دیگر کھیلوں کو بھی فروغ دینا چاہتے ہیں، کے ایم سی میں اسپورٹس ٹیموں کا جلد اعلان کریں گے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard