Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے آرام باغ مارکیٹ ایسوسی ایشن اتحاد کے عہدیداروں کے نمائندہ وفد سے با ت چیت کی -  
     
  15-Nov-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنی خالی زمین پر ہاکر زون قائم کرنے پر کام کررہی ہے، مناسب زمین کے تعین کے بعد ٹھیلے اور پتھارے والوں کو باعزت کاروبار کی سہولت کی فراہمی کے لئے ان کو ہاکر زون میں جگہ دی جائے گی، شاپنگ پلازوں اور مارکیٹوں کے سامنے تجاوزات کے خاتمے کے لئے تاجر تعاون کریں تاکہ شہر کو خوبصورت بنانے اور تجاوزات کے خلاف کارروائی میں مشترکہ طور پر کوشش کی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرام باغ مارکیٹ ایسوسی ایشن اتحاد کے عہدیداروں کے نمائندہ وفد سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا جس نے میئر کراچی کے دفتر میں ان سے ملاقات کی اور جاری انسداد تجاوزات مہم کے حوالے سے تاجروں کے خدشات سے آگاہ کیا، وفد میں جامع کلاتھ مارکیٹ، اللہ والا مارکیٹ، اردو بازار ایسوسی ایشن اور دیگر انجمنوں کے نمائندے شامل تھے، اس موقع پر تاجر نمائندوں نے کہا کہ کراچی کے تاجر شہر میں جاری انسداد تجاوزات مہم کی حمایت کرتے ہیں اور اس مہم میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ساتھ ہیں تاہم تاجروں نے فیصلہ کیا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ٹیم ہماری رہنمائی کرے ہم خود سن شیڈز اور تجاوزات کو ختم کردیں گے تاکہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچا جاسکے، اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے تاجروں کو بتایا کہ متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ 12 انچ باہر بورڈ زکو نہ چھیڑا جائے صرف وہ لوگ جو فٹ پاتھ پر قابض ہیں یا ان کی دکانوں کا سن شیڈز اور چھجا نکلا ہوا ہے وہ اس کو فوراً ازخود ختم کردیں، کارروائی کے دوران نقصانات کا اندیشہ موجود رہتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی شہری کا نقصان ہو مگر قابضین نے ازخود تجاوزات ختم نہ کیں تو بلدیہ عظمیٰ کراچی کو مجبوراً کارروائی کرنا پڑے گی،ہماری خواہش ہے کہ تاجر ہمارے ساتھ مل کر شہر کو خوبصورت بنانے کی اس مہم میں شامل ہوں انہوں نے تاجروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اردو بازار، جامع کلاتھ مارکیٹ اور آرام باغ کے دیگر علاقوں کے تاجروں نے ازخود چھجے اور چھپڑے توڑنا شروع کردیئے ہیں اور فٹ پاتھ بھی خالی کر رہے ہیں، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ جامع کلاتھ مارکیٹ میں تجاوزات کی وجہ سے کشادہ سڑک سے سنگل گاڑی کو بھی گزرنا مشکل ہورہی ہے لہٰذا تاجر اس پر توجہ دیں اور تجارتی علاقوں سے تجاوزات کو خود ختم کردیں تاکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو کارروائی کی ضرورت نہ پڑے، انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام علاقوں میں پینافلیکس نصب کرکے لوگوں کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ وہ قبضہ کی گئی جگہ کو خالی کردیں کیونکہ جلد ہی کارروائی شروع کردی جائے گی۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard