Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کی تعمیر میں پختون بھائیوں کا خون پسینہ شامل ہے ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی یا ناانصافی نہیں ہوگی-  
     
  14-Nov-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کی تعمیر میں پختون بھائیوں کا خون پسینہ شامل ہے ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی یا ناانصافی نہیں ہوگی، بعض سیاسی جماعتیں صدر میں انسداد تجاوزات کے خلاف کارروائی پر سیاست کر رہی ہیں جو غلط ہے، سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد ہو رہا ہے جو واضح احکامات ہیں کہ ایمپریس مارکیٹ کے اندر اور باہر تمام تعمیرات ختم کردی جائیں، صدر میں متاثرین کو متبادل دینے کے لئے حکومت سندھ غور کر رہی ہے جبکہ کے ایم سی اپنے کرایہ داروں کو دیگر مارکیٹوں میں جگہ دے گی، صدر کی صفائی پہلا فیز ہے دوسرے فیز میں متاثرین کو جگہ دی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایمپریس مارکیٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، میئر کراچی نے ایمپریس مارکیٹ کے اطراف اور صدر کے دیگر علاقوں کا معائنہ کیا اور ملبہ اٹھانے کے کاموں کا جائزہ لینے کے ساتھ کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے میئر کراچی کو تمام صورتحال اور ہونے والے کاموں کے بارے میں مکمل بریفنگ دی اور بتایا کہ ایمپریس مارکیٹ کے چاروں طرف تجاوزات کو صاف کردیا گیا ہے اور ملبہ اٹھانے کا کام چند دن میں مکمل کرلیا جائے گا، میئر کراچی وسیم اختر نے اس موقع پر کہا کہ صدر میں بعض لوگوں نے زبردستی سرکاری زمین پر قبضہ کرکے کئی منزلہ عمارتیں تعمیر کردی تھیں، کے ایم سی نے 4x4 کی جگہ دی تھی لیکن یہاں گودام، برف کی فیکٹریاں ،مسافر خانے اور ہوٹل کہاں سے تعمیر ہوگئے، لوگوں نے تو یہاں گھر تعمیر کرلئے تھے وہ تمام لوگ قابضین تھے جن کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ صدر کی مرکزی جگہ ہے اس کی اصل شکل بحال کردی گئی ہے جو یہاں اصل متاثرین ہیں حکومت سندھ ان کے لئے کوئی دوسری جگہ متعین کرنے پر غور کر رہی ہے جبکہ کرایہ داروں کو بلدیہ عظمیٰ کراچی دوسری مارکیٹوں میں جگہ دے گی، انہوں نے کہا کہ جو اصل متاثرین ہیں ان کا حق نہیں مارا جائے گا، انہوں نے کہا کہ یہاں سے فارغ ہونے کے بعد دیگر جگہوں پر کارروائی ہوگی، ایکسپو سینٹر کے سامنے یونیورسٹی روڈ، چڑیا گھر کے اطراف اور پارکوں میں تعمیرات کرنے والوں سے کہتے ہیں کہ فوراً تجاوزات ازخود ختم کردیں بصورت دیگر بلدیہ عظمیٰ کراچی ان مقامات پر جلد کارروائی کرے گی اور تجاوزات قائم کرنے والے اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے، دریں اثناء میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات بشیر صدیقی نے شہر کے تمام علاقوں اور چھ اضلاع میں انسداد تجاوزات مہم شروع کردی ہے، بدھ کو شہر کے تمام علاقوں کے چوراہوں اور مارکیٹوں میں بینرز لگائے گئے اور پمفلٹ تقسیم کئے گئے جس میں قابضین سے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایسے تمام قابضین جنہوں نے فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر کاروبار جاری رکھا ہوا ہے یا قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سن شیڈ نصب کئے ہوئے ہیں وہ توڑ دیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی اگلے چند دنوں میں شہر بھر میں آپریشن شروع کردے گی اور اگر کسی بھی قابضین کا جو نقصان ہوگا تو اس کا وہ خود ذمہ دار ہوگا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard