Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے منگل کو شہر کے مختلف علاقوں میں 8 کروڑ روپے کی لاگت سے تقریب 7 کلومیٹر طویل 3سڑکوں کو افتتاح کیا-  
     
  13-Nov-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے منگل کو شہر کے مختلف علاقوں میں 8 کروڑ روپے کی لاگت سے تقریب 7 کلومیٹر طویل 3سڑکوں کو افتتاح کیا جن میں پیپلز چورنگی تابنوری ٹاؤن، بنوری ٹاؤن چوک تا تین ہٹی اور مارٹن کوارٹر کی دو رویہ سڑکیں شامل ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ان سڑکوں کو حال ہی میں تعمیر کیا ہے جو طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایسٹ کے چیئرمین معید انور ، ورکس کمیٹی کے چیئرمین حسن نقوی، ضلع شرقی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں سمیت علاقہ مکینوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے بعد مارٹن کوارٹر پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ ہم محدود وسائل میں سڑکوں پر سے تجاوزات بھی ختم کر رہے ہیں اور سڑکوں کی تعمیر بھی کر رہے ہیں، اب ان سڑکوں پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی کے پاس بہت کم وسائل ہیں،ان محدود وسائل میں رہتے ہوئے ہم کراچی کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں اور بہت جلد شہری کراچی میں مثبت تبدیلی دیکھیں گے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ نو تعمیر شدہ خوبصورت اور مضبوط سڑکوں پر ورکشاپس قائم نہ کریں اور ڈینٹنگ پینٹنگ سے سڑکوں کو تباہ نہ کریں یہ سڑکیں گاڑیوں کے لئے ہیں جبکہ فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کے لئے ہوتی ہے لہٰذا کاروباری سرگرمیوں کے لئے دکانوں کو استعمال کریں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قابضین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ایمپریس مارکیٹ سے فارغ ہونے کے بعد اب ہم ان علاقوں میں کارروائی کریں گے جہاںسڑکوں اور جگہوں و فٹ پاتھوں پر قبضہ کرکے لوگ کاروبار کر رہے ہیں، میں ایسے افراد سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عوام کے راستوں کو تجاوزات سے رضاکارانہ طور پر خالی کردیں بصورت دیگر ان کو نقصانات برداشت کرنے پڑیں گے، میئر کراچی نے کہا کہ پورے کراچی میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں گے، ہم سڑکوں کے ساتھ ساتھ سیوریج کا کام بھی کر رہے ہیں جو ہماری ذمہ داری میں شامل نہیں اگر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ہماری دسترس میں ہوتا تو شہر میں سیوریج اور پانی کے منصوبوں کو بھی مکمل کرتے جو شہر کا اہم ترین مسئلہ ہے ،میئر کراچی نے کہا کہ یہ سڑکیں کافی عرصے سے خراب حالت میں تھیں ان کو لانگ لائف تعمیر کیا گیا ہے اور ساتھ ہی سیوریج کا کام بھی مکمل ہوا ہے، اب اس علاقے میں یہ مسئلہ حل کرلیا گیا ہے، ان سڑکوں کی تعمیر سے علاقہ مکینوں کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی میں بھی بہتری آئے گی جس سے ایندھن اور وقت کی بچت ہوگی، انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ ان کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں، ہم کراچی کو بے یارومدد گار نہیں چھوڑ سکتے ہیں،محدود وسائل میں بھی شہریوں کے لئے لامحدود کام انجام دیں گے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard