Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  انسداد تجاوزات کی کارروائی کے نگراں میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے بتایا کہ منگل کی شام تک ملبہ اٹھائے جانے کا کام تقریباً 25 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے-  
     
  13-Nov-2018  
     
   
     
  صدر میں تجاوزات گرائے جانے کا عمل نویں دن منگل کو بھی جاری رہا جبکہ ساتھ ہی ساتھ ملبہ اٹھانے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے ،اندازے کے مطابق ایک لاکھ ٹن سے زائد ملبہ اٹھایا جائے گا جبکہ اس میں مزید اضافہ متوقع ہے، تجاوزات ہٹانے اور ملبہ اٹھانے کے کام میں 400 سے زائد افرادی قوت اور 50 سے زائد ٹرکوں سمیت بھاری مشینریوں کے ذریعے ملبہ اٹھایا جا رہاہے، انسداد تجاوزات کی کارروائی کے نگراں میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے بتایا کہ منگل کی شام تک ملبہ اٹھائے جانے کا کام تقریباً 25 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے، مکمل ملبہ اٹھانے میں تقریباً چار سے پانچ دن لگ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ کی تاریخی گھڑیوں کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لئے برطانوی کمپنی سے رابطہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ مذکورہ کمپنی اب بند ہوچکی ہے لہٰذا مقامی گھڑی ساز اداروں سے بات کی ہے جنہوں نے یہ یقین دلایا ہے کہ وہ اس گھڑی کو پہلے کی طرح دوبارہ فعال بنا دیں گے ، ہمیں امید ہے کہ عمارت پر نصب یہ گھڑی ایک بار پھر کارآمد ہو کر کام کرسکے گی اور اپنے گھنٹے کی آواز سے کراچی کے شہریوں کو ماضی کی یاد تازہ اور وقت کی اہمیت کا احساس دلائے گی، انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس عمارت کی جو شکل تھی اسے دوبارہ اسی شکل میں واپس لایا جائے گا کیونکہ یہ قومی اثاثہ ہے جسے تجاوزات کے باعث مختلف کونوں سے نقصان پہنچا ہے جس کے لئے باقاعدہ ایک ٹیکنیکل ٹیم اس کا معائنہ کر رہی ہے تاکہ اس کی بحالی میں کسی بھی قسم کے نقصان سے بچا جاسکے تاکہ اس عمارت کی اصل خوبصورتی بحال ہوسکے اور نقصان پہنچنے والے حصے کو درست کیا جاسکے لہٰذا تمام تر تجاوزات صاف ہونے کے بعد عمارت کو سینٹ بلاسٹنگ کے ذریعے صاف کیا جائے گا اور عمارت کو دھونے کے عمل کو بھی وقتاً فوقتاً جاری رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ اس شہر کا آئیکون ہے اور اس کی خوبصورتی اور اہمیت بالکل اسی طرح ہے جس طرح کسی تاج میں لگے ہیرے کی ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر پہلے مرحلے میں صدر اور ایمپریس مارکیٹ کے علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری ہے بعدازاں اس کارروائی کو شہر بھر میں پھیلایا جائے گا لہٰذا وہ لوگ جنہوں نے اپنے کاروبار اور مکانوں کو فٹ پاتھوں پر یا اپنی اصل حدود سے آگے تک پھیلا رکھا ہے وہ انہیں درست کرلیں تاکہ تجاوزات کے خلاف ہونے والی کارروائی میں انہیں نقصان نہ پہنچے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard