Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ، سپریم کورٹ کی ہدایت پر بلدیہ عظمی کراچی نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے تعاون سے شہر میں تجاوزات کے خلاف سب سے بڑا اور مشکل کام شروع کر دیا ہے-  
     
  11-Nov-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ ایمپریس مارکیٹ کے چاروں کونوں پر خوبصورت پارک تعمیر ہوں گے جہاں ماضی میں ان پارکوں کی جگہ پر دکانیں تعمیر کرکے ایمپریس مارکیٹ کے اصل ماسٹر پلان کو تبدیل کر دیا گیا تھا،اگر ماضی میں بلدیہ سے غلطیاں ہوئی ہیں تو ضروری نہیں کہ ان غلطیوں پر قائم رہا جائے، غلطیوں کو درست کرنے کا وقت ہے، سپریم کورٹ کی ہدایت پر بلدیہ عظمی کراچی نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے تعاون سے شہر میں تجاوزات کے خلاف سب سے بڑا اور مشکل کام شروع کر دیا ہے جو انشاء اللہ جلد مکمل ہو گا، پہلے فیز میں صدر سے تجاوزات کو مکمل صاف کر کے شہر کے مرکز میں تاریخی عمارت ایمپریس مارکیٹ کی اصل شکل کو بحال کر دیا گیا ہے جو تجاوزات میں گم ہو گئی تھی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی صبح انسداد تجاوزات کے کاموں کے معائنے کے بعد ایمپریس مارکیٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمن ،ڈائریکٹر رابطہ کار مسعود عالم، ڈائریکٹر انسداد تجاوزات بشیر صدیقی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ میئر کراچی نے کہا کہ جس طرح صدر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی ہوئی ہے اسی طرح عزیز آباد، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد اور شہر کے دیگر علاقوں میں بھی ہوگی، انسداد تجاوزات کی کارروائی بتدریج پورے شہر میں کی جائے گی اور شہر کو تجاوزات سے پاک کیا جائے گا، انہوں نے قابضین سے کہا کہ وہ نقصانات سے بچنے کے لئے قابض جگہوں کو از خود خالی کرلیں، سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے اس پر حرف بہ حرف عمل کیا جائے گا جیسے صدر اور ایمپریس مارکیٹ کے اطراف میں من و عن عمل ہو رہا ہے جبکہ شہر کے پارکو ں میں بھی صفائی کا کام شروع کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں قدیم عمارتوں اور ہیریٹج کی حفاظت اور ان سے پیار بھی کیا جاتا ہے اور انہیں محفوظ بنانے کے لئے کثیر سرمایہ خرچ کیا جاتا ہے، کراچی بھی ہیریٹج کے حوالے سے خود کفیل ہے، یہاں بھی کئی قدیم عمارتیں موجود ہیں جن کی حفاظت نہ صرف حکومت کی بلکہ شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے، ایمپریس مارکیٹ کراچی کی شناخت ہے جس کی شاندار عمارت کو دیکھ کر ماضی کا کراچی یاد آتا ہے،انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ یہاں دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہوں ویجی لینس کمیٹیاں اور ٹاسک فورس قائم کی جا رہی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہے انہوں نے مجھے ہدایت کی کہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرو اور شہر کو تجاوزات سے پاک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ کے اطراف دکانوں کے خاتمے کے لئے دکانداروں نے تعاون کیا اور انہوں نے دکانوں سے اپنے سامان کو ازخود نکالا جس کی وجہ سے بغیر کسی مزاحمت کے یہ کارروائی پر امن طریقے سے مکمل ہوئی اس پر میں ان کا شکرگزار ہوں۔ اس کے ساتھ ہی کمشنر کراچی، رینجرز، پولیس اور دیگر شہری اداروں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے بھر پور تعاون اور حمایت کی۔واضح رہے کہ ایمپریس مارکیٹ کے اطراف قائم تجاوزات کے خلاف یہ کارروائی میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن کی نگرانی میں انجام دی جا رہی ہے جنہوں نے انسداد تجاوزات ٹیموں کو ضروری ہدایات کے ساتھ مختلف مقامات پر تعینات کیا اور ایک مربوط اور جامع حکمت عملی کے تحت انتہائی پرامن انداز میں اس کارروائی کو مکمل کرایا، تجاوزات کے خلاف یہ کارروائی صبح 7 بجے شروع کی گئی جس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات سمیت ضلعی انتظامیہ، رینجرز، پولیس، ڈی ایم سی جنوبی اور شرقی، کنٹونمنٹ بورڈ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، سوئی سدرن گیس اور کے الیکٹرک کے متعلقہ ذمہ داران حصے لے رہے ہیں ، تجاوزات کو صاف کئے جانے کے نتیجے میں گرنے والے ملبے کو آج (پیر) سے اٹھانے کا کام شروع کردیا جائے گا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard