Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی جشن عید میلاد النبی ؐ روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا-  
     
  08-Nov-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی جشن عید میلاد النبی ؐ روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اختیار میں جو ذمہ داریاں ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہم اس سے بھی بڑھ کر کام کریں تاکہ شہریوں کو اس ماہ مبارک کے دوران سہولیات میسر آسکیں، علمائے کرام نے جن بلدیاتی مسائل کی نشاندہی کی ہے ان کے حل کے لئے متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں خصوصاً واٹر بورڈ، جلوس کی گزرگاہوں پر سیوریج کے مسائل کو حل کرے ، تمام ادارے پہلے ہی متحرک ہیں اور شہر میں مثالی امن و بھائی چارہ ہے، توقع ہے کہ یہ امن بحال رہے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ضلع غربی کے چیئرمین اظہار احمد خان، ضلع جنوبی کے چیئرمین ملک محمد فیاض، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن ،پولیس ضلعی انتظامیہ ، کے الیکٹرک، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ، سوئی سدرن گیس کمپنی کے نمائندے ، سٹی کونسل کی مختلف کمیٹیوں چیئرمینز سمیت دیگر اداروں کے افسران کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام مشائخ عظام جن میں مولانا عباس کمیلی، محمد یحییٰ عطاری ، محمد یعقوب عطاری، مفتی عابد مبارک، محمد الطاف قادری، مولانا حکیم محمد اکبر درس،محمد آفتاب قادری، محمد بلال قادری،فہیم بابر عطاری، محمد زاہد اشتیاق قادری ترابی، محمد اشرف گورمانی، محمد خالد نور، مفتی محمد یوسف حنیف سیفی، محمد شفیق عطاری، عبدالمقیم غلام ، سید فرحان شاہ نعیمی، محبوب علی عطاری اور دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے، علمائے کرام نے میئر کراچی وسیم اختر کو ربیع الاول کے جلوسوں اور محافل کے انعقاد میں درپیش خصوصاً ربیع الاول کے مرکزی جلوسوں کی گزرگاہوں اور اطراف میں صفائی ستھرائی ، روشنی اور سیوریج کے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ شہریوں کو مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف اداروں کے دروازوں پر دستک دینی پڑتی ہے، میئر کراچی عوام کا منتخب نمائندہ ہے اور شہریوں کو باآسانی دستیاب بھی ہوتا ہے لہٰذا تمام ادارے میئر کراچی کے ماتحت ہونے چاہئیں تاکہ لوگوں کو اپنے وسائل کے حل کے حوالے سے منتخب نمائندوں سے رابطہ کرکے مسائل حل ہونے میں آسانیاں پیدا ہوں، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ شہریوں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں اور اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کے اشتراک سے حکمت عملی بنا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کی دیکھ بھال کے لئے تمام ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی ادارے پہلے ہی متحرک ہیں اور شہر میں مثالی امن و بھائی چارہ قائم ہے دعا ہے کہ شہر کا امن اسی طرح بحال رہے، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے ہدایات دے دی گئی ہیں آج جو بھی درخواستیں دی گئی ہیں ان پر احکامات جاری کردیئے گئے ہیں اور میں پرامید ہو کہ کسی بھی حوالے سے کوئی دشواری نہیں ہوگی، بلدیاتی ادارے ہر سال کی طرح اس سال بھی ربیع الاول کے انتظامات کو 12 ربیع الاول سے قبل مکمل کرلیں گے جبکہ دیگر اداروں کے مسائل کے حوالے سے ان اداروں کے سربراہان کو علمائے کرام کی طرف سے درج کرائی گئی شکایات کو پہنچا دیا جائے گا، اجلاس میں مولانا ناصر یامین نے نعت رسولؐ مقبول پیش کی جبکہ آخر میں شہر میں امن و امان اور بھائی چارگی کے فروغ کے لئے مولانا حکیم محمد اکبر درس نے دعا کرائی۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard