Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے دیگر شہری اداروں کے ساتھ مل کر صدر اور ایمپریس مارکیٹ کے اطراف شاہراہوں ، گلیوں اور فٹ پاتھوں پر سے تجاوزات کا صفایا کردیا-  
     
  07-Nov-2018  
     
   
     
  سپریم کورٹ کے احکامات پر شہر میں تجاوزات کے خلاف جاری سب سے بڑے آپریشن کے تیسرے روز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے دیگر شہری اداروں کے ساتھ مل کر صدر اور ایمپریس مارکیٹ کے اطراف شاہراہوں ، گلیوں اور فٹ پاتھوں پر سے تجاوزات کا صفایا کردیا، شاہراہ عراق پر تجاوزات کو ہٹائے جانے کے موقع پر بعض شرپسند عناصر کی جانب سے پتھرائو اور ہنگامی آرائی کی کوشش کی گئی جس پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات فورس اور پولیس نے بروقت قابو پالیا اور شر پسند عناصر کو منتشر کردیا، تجاوزات کے خلاف جاری اس آپریشن کی نگرانی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن کر رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح صدر اور ایمپریس مارکیٹ سے ملحقہ علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کو جاری رکھا گیا، نیو پریڈی اسٹریٹ ، زیب النساء اسٹریٹ، ایمپریس مارکیٹ کے سامنے اور بوہری بازار کی گلیوں میں فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات سمیت بڑے بڑے اور بے ہنگم سائن بورڈز بھی صاف کردیئے گئے جس کے باعث قدیم اور تاریخی عمارتوں کی اصل شکل بھی واضح نظر طور پر نظر آنے لگی ہے، اس آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، رینجرز، پولیس، ڈی ایم سی جنوبی اور شرقی، کنٹونمنٹ بورڈ،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ، سوئی سدرن گیس اور کے الیکٹرک کے متعلقہ ذمہ داران حصے لے رہے ہیں جس کے باعث ایک بہتر اور عمدہ ٹیم ورک کے تحت کام کیا گیا ، میئرکراچی وسیم اختر نے بھی صدر آکر ازخود تجاوزات کے خلاف ہونے والی کارروائی کا معائنہ کیا اور میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن سے تفصیلات معلوم کیں، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ آپریشن کے تیسرے دن بھرپور کارروائی کرکے تجاوزات کو صاف کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ قدیم اور تاریخی عمارتیں جو بڑے بڑے اور بے ہنگم اشتہاری بورڈز کے پیچھے چھپ چکی تھی ان کی اصل صورت بھی نمایاں ہوگئی ہے جبکہ وہ دکانیں اور کیبنز جو فٹ پاتھوں پر آگے تک بڑھالئے گئے تھے انہیں بھی وہاں سے صاف کردیا گیا ہے تاکہ پیدل چلنے والوں کو تجاوزات سے پاک فٹ پاتھیں میسر آسکیں، بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میٹروپولیٹن کمشنر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے صدر اور ایمپریس مارکیٹ کی اصل حالت کو واپس لانے کے لئے جو احکامات دیئے ہیں اس پر عمل جاری ہے اور صدر کے بعد تجاوزات کے خلاف کارروائی شہر کے دیگر علاقوں تک بھی پھیلائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ تجاوزات قائم کرنے والے ایک منظم مافیا کے طور پر کام کر رہے ہیں جو اس شہر کے امیج کو نہ صرف خراب کر رہے ہیں بلکہ ٹریفک اور راہگیروں کے لئے مسائل بھی پیدا کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ایک بار تجاوزات صاف ہونے کے بعد دوبارہ قائم نہ ہوں اس کے لئے مختلف نگراں کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جبکہ کیمپس بھی قائم کئے جائیں گے تاکہ تجاوزات مافیا پر نظر رکھی جاسکے، انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف جاری اس آپریشن میں 4ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ایک ہی ساتھ علیحدہ علیحدہ علاقوں میں کام کر رہی ہیں جبکہ 400 سے زائد افرادی قوت ،50 سے زائد ٹرک، لفٹرز، لوڈرز سمیت دیگر بھاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے اور گزشتہ تین دنوں میں سینکڑوں چھوٹی بڑی غیرقانونی دکانوں کو فٹ پاتھوں پر سے صاف کرکے فٹ پاتھوں کو کشادہ کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لوگ اپنے شہر اور قدیم عمارتوں کی حفاظت کرتے ہیں کیونکہ یہ قدیم عمارتیں اس شہر کا حسن ہوتی ہیں لہٰذا ہمیں بھی اپنی ان عمارتوں کو محفوظ بنانا ہے ، انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف جاری اس آپریشن سے قبل بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے علاقے میں بڑے بینرز لگانے کے ساتھ ساتھ پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے تھے جبکہ سائونڈ سسٹم کے ذریعے عوام کی آگاہی کے لئے اعلانات بھی کرائے گئے جس کے بعد یہ آپریشن شروع کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کا بھی یہ عزم ہے کہ ہم صدر اور ایمپریس مارکیٹ کو اس کی اصل صورت واپس دلائیں گے اور سپریم کورٹ نے جو احکامات دیئے ہیں اس پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard