Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بچوں کو زندگی گزارنے کا ہنر سکھانے اور بہترین و کارآمد شہری بنانے کے لئے پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کو اس حوالے سے تربیت دینا لازمی ہے-  
     
  07-Nov-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بچوں کو زندگی گزارنے کا ہنر سکھانے اور بہترین و کارآمد شہری بنانے کے لئے پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کو اس حوالے سے تربیت دینا لازمی ہے تاکہ بدلتے حالات کے ساتھ بچوں کو دی جانے والی تعلیم کو موجودہ تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی تنظیم ’’آہنگ‘‘کے زیراہتمام زندگی گزارنے کے ہنر کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا، میئر کراچی نے کہا کہ زندگی گزارنے کے ہنر کے حوالے سے ’’آہنگ‘‘نے جو مہم شروع کی ہے وہ خوش آئند ہے، ہم نے شعور کی طرف توجہ نہیں دی گئی تاہم سماجی ادارہ ’’آہنگ‘‘ایک اچھے معاشرے کے لئے کام کر رہا ہے اس سے بہتری آئے گی، پرائمری اسکولوں میں اساتذہ کی تربیت ہونا چاہئے کہ بچوں کو زندگی گزارنے کا ہنر سکھائیں کیونکہ والدین اس طرف توجہ نہیں دے پارہے اور نہ ہی وہ بچوں کو یہ سمجھا سکتے ہیں کہ ان کی زندگی میں تبدیلی آرہی ہیں تو اس کی کیا وجوہات ہیں اور ان سے کس طرح نمٹاجاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے کبھی بھی اس طرف توجہ نہیں دی مگر اب ہمارے بچوں میں زیادہ شعور آرہا ہے اورمیں تبدیلی آرہی ہے اساتذہ بچوں کی سیکورٹی تحفظ کے حوالے سے سمجھائیں، ہمیں بچوں کو یہ بتانا ہے کہ ان کی زندگی میں کیا کیا تبدیلیاں آسکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ بچوں کو ہنرمند بنانے کے لئے والدین ان کی رہنمائی کریںسختی نہیں کریں، بچوں پر چھوڑ دینا چاہئے کہ وہ کیا بننا چاہتے ہیں، ضروری نہیں کہ ہر بچہ ڈاکٹر یا انجینئر بنے ،بچہ جو بننا چاہتا ہے وہ اس کی مرضی اور پسند پر ہونا چاہئے کہ وہ کیا پیشہ اختیار کرتا ہے ، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اسکولوں میں ہنر مند اساتذہ کو فوقیت دینے کی ضرورت ہے اب وقت ہے کہ بچوں کو زمانے کی تبدیلیوں کے حوالے سے بتایا جائے، خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ’’آہنگ‘‘اگر ان کے حوالے سے کوئی قرار داد لانا چاہے تو سٹی کونسل میں منظور کرائی جائے گی، میئر کراچی نے کہا کہ حکومتوں نے بچوں کو وہ سہولت نہیں دی جو ان کو ملنا چاہئے نہ ان کے لئے پارک ہیں نہ ہی گرائونڈ یا دیگر کھیلوں کی سہولیات مگر اب ہم اس طرف کوشش کررہے ہیں، بچوں پر توجہ دینا اس لئے ضروری ہے کہ انہیں ان چیزوں کے نقصانات کا اندازہ نہیں ہوتا اس لئے ان کی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کو سہولیات دینا بھی ضروری ہے خصوصاً نوجوانوں کو تفریح اور کھیل کے مواقع لازمی طور پر مہیا ہونے چاہئیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard