Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے دیگر شہری اداروں کے ساتھ مل کر شہر کے انتہائی اہم کاروباری علاقے صدر کے مختلف علاقوں میں منگل کی صبح سے رات گئے تک تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا -  
     
  06-Nov-2018  
     
   
     
  سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے دیگر شہری اداروں کے ساتھ مل کر شہر کے انتہائی اہم کاروباری علاقے صدر کے مختلف علاقوں میں منگل کی صبح سے رات گئے تک تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جس میں فٹ پاتھوں پر بنے ہوئے چھوٹے بڑے کیبنز، دکانیں، پتھارے، گنے کی مشینیں، لوہے کے جال اور دیگر سامان کو وہاں سے ہٹا کر فٹ پاتھ کو تجاوزات سے پاک کردیا، تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن کی نگرانی میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے ضلعی انتظامیہ، رینجرز، پولیس، ڈی ایم سی جنوبی اور شرقی، کنٹونمنٹ بورڈ،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ، سوئی سدرن گیس اور کے الیکٹرک کے متعلقہ ذمہ داران کے ہمراہ صدر کے مختلف علاقوں نیو پریڈی اسٹریٹ ، پارکنگ پلازہ، کوآپریٹو مارکیٹ، رینبو سینٹر، ایمپریس مارکیٹ کے سامنے اور پاسپورٹ آفس سے متصل گلیوں میں دوسرے روز بھی آپریشن جاری رکھا اس دوران وہ دکانیں اور کیبنز جو فٹ پاتھوں پر باہر کی جانب نکلے ہوئے تھے یا وہ سامان جو فٹ پاتھوں پر رکھ دیئے تھے ان سب کو وہاں سے صاف کرکے ہٹا دیا گیا جبکہ دکانوں کے اوپر لگے ہوئے وہ تمام بے ہنگم بورڈز اور سائن بورڈز جو فٹ پاتھوں پر جھک رہے تھے انہیں بھی صاف کردیا گیا، مذکورہ سائن بورڈز کو ہٹانے کے بعد عمارتوں کی اصل شکل اور ان کے سن تعمیر کے حوالے سے بھی چھپ جانے والی تختیاں واضح طور پر نظر آنے لگیں، شہریوں نے تجاوزا ت کے خلاف اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فٹ پاتھوں کو تجاوزات سے صاف کرنے کے بعد راہگیروں کو پیدل چلنے میں سہولت میسر آئے گی، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے تجاوزات کے خلاف اس آپریشن میں دوسرے دن بھی صبح سے شام تک خود کھڑے ہو کر ہونے والے کاموں کی نگرانی کی اور موقع پر ہی ضروری ہدایات بھی دیں، انہوں نے کہا کہ آج دوسرا فیز بھی کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے اور انشاء اللہ آج تیسرے فیز میں بھی تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فٹ پاتھوں کو صاف کرانے کے لئے انتہائی واضح احکامات دیئے ہیں جن پر من و عن عملدرآمد کرایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ ہمارا تاریخی ورثہ ہے ، میئر کراچی وسیم اختر کا بھی یہ عزم ہے کہ ہم ایمپریس مارکیٹ کی اصل حیثیت اور صورت کو بحال کریں گے، انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف اس آپریشن سے قبل لوگوں کو مختلف بینرز ، پمفلٹ اور پبلک انائوسمنٹ کے ذریعے آگاہ کردیا تھا کہ وہ اپنے ان سامان اور دکانوں کے چھجوںکو جو فٹ پاتھوں پر باہر کی جانب نکلے ہوئے ہیں انہیں ازخود ہٹا دیں ورنہ عدالتی احکامات کی روشنی میں آپریشن کے ذریعے انہیں ہٹا دیا جائے گا، واضح رہے کہ تجاوزات کے خلاف یہ آپریشن پیر کی صبح شروع کیا گیا تھا اور آج بدھ کے روز تیسرے فیز میں یہ آپریشن داخل ہوچکا ہے جس میں چار ٹیمیں ترتیب دی گئی ہیں جو صدر کے اطراف کے علاقوں میں مختلف مقامات پر علیحدہ علیحدہ کارروائی کر رہی ہیں، تجاوزات کے خلاف یہ مشترکہ حکمت عملی کے تحت شروع کیا جانے والا آپریشن ہے جس میں تمام متعلقہ اداروں کے افسران اور عملے کو انتہائی دلجمعی کے ساتھ حصہ لیا ہے تاکہ اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی تکمیل ہوسکے اور شہریوں کو چلنے کے لئے صاف ستھرے فٹ پاتھ میسر آسکیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard