Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہندو برادری کے تہوار دیوالی کے موقع پر ان کی خوشیوں میں شریک ہیں-  
     
  06-Nov-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہندو برادری کے تہوار دیوالی کے موقع پر ان کی خوشیوں میں شریک ہیں اور امید کرتے ہیں کہ شہریوں کی خدمت اور کراچی کی تعمیر و ترقی میں ہندو کمیونٹی کے اراکین اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے، مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے مابین مذہبی رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے ہندو کمیونٹی کے لوگ کراچی کے بلدیاتی اداروں کی افرادی قوت کا اہم حصہ ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے ہندو کمیونٹی کے ملازمین کو اپنے دفتر میں دیوالی سے ایک دن قبل ان کی پنشن کے بقایاجات کی ادائیگی کے موقع پر کیا، ممبر صوبائی اسمبلی سنجے پروانی، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی، چیئرمین اراضیات کمیٹی سید ارشد حسن، مشیر مالیات ڈاکٹر اصغر شیخ اور دیگر افسران بھی اس موقع پرموجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مالی صورتحال بہتر نہیں جس کے باعث ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو پریشانی کا سامنا ہے مگر چونکہ یہ ہندو برادری کے لئے خوشی کا موقع ہے لہٰذا ان کی حوصلہ افزائی کے لئے حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی پنشن کے بقایاجات کی مد میں 80 لاکھ روپے کی رقم فوری طور پر ادا کی جا رہی ہے جس سے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو اپنے مذہبی تہوار کو بھرپور انداز میں منانے کا موقع ملے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر زبان، نسل اور مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مکمل یکساں شہری حقوق حاصل ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی میں بڑی تعداد میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگ ملازمت کررہے ہیں اور انہیں خاص تہواروں پر پیشگی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنائی جاتی ہے تاکہ یہ ملازمین دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں، انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کا شہر ہے اور ہم مل کر ہی اسے صاف ستھرا اور سرسبز بناسکتے ہیں، ہر شہری کو شہر کی بہتری میں اپنا حصے کا کردار ادا کرنا ہے اور بلدیاتی اداروں کا ہاتھ بٹانا ہے، ہمارا اولین مقصد شہریوں کی خدمت ہے اور یہ کام بلاتفریق شہر کے ہر حصے میں انجام دے رہے ہیںتاکہ شہریوں کے بنیادی مسائل حل ہوں اور خاص طور پر مذہبی تہواروں کے موقع پر ضروری سہولیات میسر آسکیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard