Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ یوم دفاع و شہداء پاکستان کے موقع پر بلدیہ ٹائون کے مکینوں کو خوبصورت پلے گرائونڈ اور پارک کا تحفہ دے رہے ہیں-  
     
  06-Sep-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ یوم دفاع و شہداء پاکستان کے موقع پر بلدیہ ٹائون کے مکینوں کو خوبصورت پلے گرائونڈ اور پارک کا تحفہ دے رہے ہیں- جس سے لاکھوں لوگ مستفید ہوں گے ، اس پارک اور اس میں موجود چھوٹے اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش سے بلدیہ ٹائون کے لوگوں کی اس حوالے سے محرومی دور ہوجائے گی، کراچی میں جو ٹائون ترقیاتی کاموں میں پیچھے رہ گئے وہاں ترجیحی بنیادوں پر کام کئے جائیںگے تاکہ وہ دیگر ٹائونز کے برابر آسکیں، دستیاب وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے شہر کے ہر علاقے میں ترقیاتی کام کرا رہے ہیں ، علاقہ مکینوں کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ ان کے علاقے میں جو ترقیاتی منصوبے خاص طور پر پارک اور پلے گرائونڈ بنائے گئے ان کی حفاظت اور دیکھ بھال کریں تاکہ یہ منصوبے طویل عرصے تک لوگوں کو فائدہ پہنچاتے رہیں یہ بات انہوں نے جمعرات کی شام یوم دفاع اور شہداء پاکستان کے موقع پر بلدیہ ٹائون نمبر3 میںنو تزئین شدہ اکبر پلے گرائونڈ / پارک کو علاقہ مکینوں کے لئے کھولے جانے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر بلدیہ غربی کے چیئرمین اظہار احمد خان، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، لینڈ کمیٹی کے چیئرمین سید ارشد حسن، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی ، گلفراز خٹک، سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، ڈی جی پارکس آفاق مرزا، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، یوسی 34- کے چیئرمین زاہد محمود اور دیگر منتخب نمائندے اور افسران بھی موجود تھے۔ میئر کراچی نے اس موقع پر پلے گرائونڈ کے وسط میں بنی پچ پر شاٹ لگا کر پلے گرائونڈ کا افتتاح کیا جبکہ چیئرمین بلدیہ غربی اظہار احمد خا ن نے انہیں گیند کرائی، کرکٹ شائقین کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی جنہوں نے میئر کراچی کا بھرپور استقبال کیا، بعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے محکمہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر کے ذریعے شہر کے تمام ٹائونز میں کم از کم ایک پارک اپنے فنڈز سے تعمیر کرنے اور اسے متعلقہ ٹائون کو تحفتاً دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے اورنگی ٹائون یوسی 11میں شمیم شہید پارک تعمیر کیا جا چکا ہے اور آج (6ستمبر2018ء )یوم دفاع و شہداء پاکستان کے موقع پر بلدیہ ٹائون میں اکبر پلے گرائونڈ / پارک کی تزئین و آرائش کر کے یہاں کے مکینوں کے لیے کھولا جا رہا ہے جہاں علاقے کے بچے ‘ نوجوان ‘ خواتین اور بزرگ شہری یہاں آکر اپنا کچھ وقت سکون اور اطمینان کے ساتھ گزار سکیں گے، اس پلے گرائونڈ میں جاگنگ ٹریک‘ واکنگ پاتھ‘ فٹ بال گول پوسٹ‘ کرکٹ کی پچ اور فلڈ لائٹس لگائی گئی ہیں تاکہ رات میں بھی بچے اس پلے گرائونڈ کو استعمال کر سکیں، انہوں نے کہا کہ اس پلے گرائونڈ کو اس انداز میں تعمیر کیا گیا ہے کہ بارش کے دوران بھی پانی کھڑا نہ ہو، بلدیہ ٹائون کے لوگوں کو علم ہوگا کہ بارشوں کے دوران اس گرائونڈ میں پانی بھر جایا کرتا تھا کیونکہ یہ گرائونڈ سڑک کے لیول سے نیچے تھا یہاں پر بھرائی کر کے اسے بارشوں کے پانی سے محفوظ کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس پلے گرائونڈ کے چاروں طرف فینسنگ بھی لگائی گئی ہے تاکہ اس کے اطراف سے گزرنے والے لوگ بھی لطف اندوز ہوسکیں، اس کی تعمیر میں سینڈ اسٹون کا استعمال کیا گیا ہے جو مینٹننس فری ہوتا ہے، پلے گرائونڈ میں بیٹھنے کے لیے بنچیں‘ خوبصورت ڈھاکہ گراس اور نت نئے پودے جن میں مورنگا‘ سیمبل سمیت دیگر پودے لگائے گئے ہیں جس سے اس کی دلکشی میں اضافہ ہوگا، بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک چھوٹا اسٹیڈیم بھی موجود ہے، اس طرح اب یہ بلدیہ ٹائون کے لوگوں کی کھیل و تفریح کے لیے مرکزی جگہ ہوگی،قبل ازیں میئر کراچی وسیم اختر نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں آرام باغ اور ناظم آباد نمبر7 کی گرین بیلٹ میں پودے لگائے،اس موقع پر ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، وائس چیئرمین سید شاکر علی، لینڈ کمیٹی کے چیئرمین ارشد حسن، سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے، میئر کراچی نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے تمام اضلاع میں شجر کاری مہم شروع کردی گئی ہے لہٰذا شہر کو سرسبز اور شاداب بنانے کے لئے کراچی کے تمام شہری اس شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیں،انہوں نے کہا کہ پودے لگانے سے بھی زیادہ اہم ان کی نگہداشت ہے ،پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلیاں آرہی ہیں،شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے نوجوانوں اور بچوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے تاکہ ہم سب مل کر اپنے شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے نجات دلاسکیں، انہوں نے کہا کہ پودے لگیں گے تو شہر میں بارشیں ہوں گی اور موسم بہتر ہوگا،خوشگوار ماحول کا انسان کے مزاج پر بھی اثر ہوتا ہے،کراچی میں شجرکاری مہم مسلسل جاری رکھی جائے گی جبکہ لگائے جانے والے پودوں اور درختوں کی حفاظت اور ان کی آبیاری کا انتظام بھی کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے صنعتی شہروں میں شجر کاری وقت کی ضرورت ہے لہٰذا ہمیں اس حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں کرنی چاہئے اور پوری کوشش کرنی چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اپنے شہر کو سرسبز اور خوبصورت بنائیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard