Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  حضرت عبداللہ شاہ غازی نے لوگوں کو دین اسلام کی تبلیغ کے ساتھ ساتھ ان کو معاشی، معاشرتی حقوق اور سماجی انصاف کے لئے شعور و آگاہی سے سرفراز کرتے ہوئے علم کی شمع روشن کی اور اس عظیم مقصد کے لئے جام شہادت نوش کیا-  
     
  03-Sep-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ اولیائے کرام کی سرزمین ہے اور بزرگان دین، صوفیائے کرام اور مشائخ عظام نے برصغیر پاک و ہند خصوصاً صوبہ سندھ نے اسلام کی ترویج و اشاعت اور اسلامی تعلیمات کو عام کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا حضرت عبداللہ شاہ غازی نے لوگوں کو دین اسلام کی تبلیغ کے ساتھ ساتھ ان کو معاشی، معاشرتی حقوق اور سماجی انصاف کے لئے شعور و آگاہی سے سرفراز کرتے ہوئے علم کی شمع روشن کی اور اس عظیم مقصد کے لئے جام شہادت نوش کیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1288 ویں عرس کے موقع پر مزار پر حاضری اور کراچی کے شہریوں کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اسلم آفریدی، ڈائریکٹر کلچر سید خورشید شاہ، ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ علی حسن ساجد، عبداللہ شاہ غازی مزار کے منیجر احمد انڑ اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، میئر کراچی نے کہا کہ ملک بھر سے لاکھوں زائرین اس تین روزہ عرس مبارک میں شرکت کے لئے کراچی آئے ہیں کے ایم سی اور سندھ حکومت نے اس سال گزشتہ سال سے بہتر انتظامات کئے ہیں، انتظامات میں اگر کوئی کمی رہ گئی ہے تو اس کا اگلے سال بھر پور خیال رکھا جائے گا، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف محکموں جن میں فائر بریگیڈ، ریکسیو، سٹی وارڈنز اور فیومیگشن کا محکمہ شامل تھا انہو ںنے یہاں تینوں دن خدمات انجام دیں جبکہ کے ایم سی نے عرس کے موقع پر گزشتہ سالوں کی طرح بلدیہ عظمیٰ کراچی اور اس کے زیر انتظام محکموں میں ایک روزہ تعطیل کا بھی اعلان کیا، میئرکراچی نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں تبلیغ دین کاجو فریضہ بزرگان دین نے انجام دیا اس سے اس خطے میں اسلام کی روشنی پھیلی اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ مسلمان ہوئے، عبداللہ شاہ غازی کی دین اسلام کے لئے خدمات صدیاں گزرنے جانے کے باوجود بھی زندہ و تابندہ ہیں، سندھ نے اسلامی تعلیمات کی ترویج کے لئے کی جانے والی خدمات کے باعث لاکھوں مریدین ان سے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں، کراچی شہر میں لوگوں کی مصروفیات بے انتہا ہیں ایسے میں عبداللہ شاہ غازی کا مزار ایسا گوشہ عافیت ہے جہاں پہنچ کر لوگ ذہنی و جسمانی سکون حاصل کرتے ہیں، منتیں و مرادیں بر لانے اور اپنے خوابوں کو تعبیر دینے کے لئے ہزاروں عقیدت مند حاضری دیتے ہیں یہ سلسلہ صدیوں سے جاری ہے اور صدیوں تک یونہی جاری رہے گا، یہ صوفیائے کرام ہی ہیں جنہوں نے اپنے روحانی تصوف سے وقت کے بڑے بڑے بادشاہوں کے سامنے کلمہ حق بلند کیا اور محبت ،اخوت اور بردباری سے لوگوں کے دلوں کو گرمایا اور ایمان کی ذرخیزی سے روشناس کرایا ا، اسی وجہ سے آپ تمام مذاہب کے ماننے والوں کے لئے قابل احترام ہیں، اس موقع پر میئر کراچی نے مزار کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، جہاں انہیں بتایا گیا کہ 70 کیمروں کے ذریعے مزار اور اس کے اطراف کا جائزہ لیا جارہا ہے اور ہر ممکن سکیورٹی کوممکن بنایا جارہا ہے، میئر کراچی نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، انہو ںنے کہا کہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کی تعمیر کا سلسلہ جلد مکمل کرلیا جائے گا مزار میں زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے لنگر خانہ، وضو خانہ، سماع خانہ تعمیر کیا جارہا ہے اور لنگر خانے میں بیک وقت ساڑھے تین ہزار افراد کے کھانا کھانے کی گنجائش موجود ہے، مزار میں طبی سہولت فراہم کرنے کے لئے بھی جگہ مختص کی گئی ہے جبکہ وسیع کار پارکنگ کی بھی گنجائش ہے، مزارکا از سر نو ڈیزائن کیا گیا ہے جو خوبصورت اور دلکش ہے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard