Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ کراچی میں بجلی کے تاروں سے معذور ہونے والے بچوں کے حوالے سے نوٹس لیں-  
     
  01-Sep-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ کراچی میں بجلی کے تاروں سے معذور ہونے والے بچوں کے حوالے سے نوٹس لیں اور کے الیکٹرک کو اس بات کا پابند کریں کہ وہ شہریوں کے لئے عذاب بننے کے بجائے سہولتیں فراہم کرنے کاادارہ بنے، یہ بات انہو ںنے آٹھ سالہ عمر اور تیرہ سالہ حارث کی سول اسپتال میں عیادت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، سینئر ڈائریکٹر کو آرڈینیشن مسعود عالم، ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ علی حسن ساجد ، برنز وارڈ کے انچارج ڈاکٹر احمراور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، میئر کراچی وسیم اختر گزشتہ روز ہائی ٹینشن وائر گرنے سے زخمی ہونے والے آٹھ سالہ عمر کی عیادت کے لئے اسپتال پہنچے ان کی والدہ اور گھر والوں سے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں یہ واقعہ اتنا افسوس ناک ہے کہ اسے قتل کرنے سے بھی زیادہ تصور کرتا ہوں اور ایم کیو ایم اور کے ایم سی ان کے ساتھ کھڑی ہے اگر ضرورت پڑی تو فیملی کے خاندان کے کسی ایک فرد کو کے ایم سی میں ملازمت فراہم کی جائے گی تاکہ خاندان کی کفالت ہوسکے، زخمی ہونے والے بچے عمر کی والدہ نے میئر کراچی سے روتے ہوئے درخواست کی کہ وہ ان کی مدد کریں انہیں آپ کے علاوہ کسی سے توقع نہیں کہ وہ انہیں انصاف دلائیں گے، میئر کراچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور چیف جسٹس آف پاکستان اس کا سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے کراچی کے شہریوں کو انصاف دلائیں انہو ں نے کہا کہ کے الیکٹرک کراچی کے شہریوں سے صرف پیسہ کمانے میں مصروف ہے اور بد مست ہاتھی کی طرح کراچی کے شہریوں کو کچل رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ فوری طور پر اس بات کا اعلان کرے کہ ان بچوں کے خاندان کے ایک ایک فرد کو ملازمت فراہم کی جائے گی، اس حوالے سے دنیا بھر میں جتنی بھی طبی سہولتیں موجود ہیں انہیں فراہم کی جائیں گی اس بچے کا تاحیات علاج اور اخراجات کے الیکٹرک برداشت کرے گی اور بجلی کا بل تاحیات نہیں لیا جائے گا خاندان کی کفالت کے لئے بھی فوری اقدامات کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ کراچی کے لوگوں سے کی جانوں سے کھیلا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہائی ٹیشن وائر گھروں کے اس قدر قریب سے گزارے جارہے ہیں کہ باآسانی بچے ان کا شکار ہوسکتے ہیں اس لئے اس طرح کے قواعد و ضوابط بنائے جائیں جس سے کراچی کے شہریوں کو تحفظ حاصل ہو اور اگر کوئی کرنٹ لگنے کے باعث زخمی یا جاں بحق ہوتا ہے تو اسے معقول معاوضہ دیا جائے، میئر کراچی نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ بجلی جانے کی صورت میں تاروں پر از خود کنڈا ڈالنے کی کوشش نہ کریں جس کے باعث روزانہ شہری حادثات کا شکار ہورہے ہیں اور زندگی بھر کی معذوری ان کا مقدر بن رہی ہے، ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے کہا کہ کے الیکٹرک نے ان مطالبات کو نہ مانا تو ہم منوانا جانتے ہیں لیکن کسی بھی صورت حادثات کا شکار ہونے والے ان بچوں کے خاندانوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، آٹھ سالہ عمر بجلی کے تار گرنے کے باعث اپنے دونوں بازئوں سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ تیرہ سالہ حارث ہائی ٹیشن وائر سے کرنٹ لگنے کے باعث کہنی تک اپنے دونوں ہاتھوں اور بازئوں سے ہمیشہ کے لئے معذور ہوگئے ہیں جس کے باعث ان کے خاندان شدید صدمے کاشکار ہیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard