Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کتنی حکومتیں آئیں کراچی کو کسی نے کچھ نہیں دیا اگر پی ٹی آئی نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا تو انہیں بھی کراچی کے شہری اسی صف میں کھڑا کردیں گے جس میں دیگر جماعتیں ہیں-  
     
  30-Aug-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کتنی حکومتیں آئیں کراچی کو کسی نے کچھ نہیں دیا اگر پی ٹی آئی نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا تو انہیں بھی کراچی کے شہری اسی صف میں کھڑا کردیں گے جس میں دیگر جماعتیں ہیں ، سندھ حکومت کراچی ہی نہیں لاڑکانہ، نواب شاہ اور دیگر شہروں کا پیسہ لے جا کر دبئی میں تعمیرات کر رہی ہے، کراچی کے لئے بہت کچھ کرنا باقی ہے ہم نے ہمت نہیں ہاری وہ دن جلد آئے گا جب ہم اپنے بچوں اچھا ماحول دے سکیں گے، یہ بات انہوں نے اورنگی ٹائون یوسی11 میں شمیم شہید پارک کا افتتاح کرتے ہوئے کہی، ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق، ضلع میونسپل کارپوریشن غربی کے چیئرمین اظہار احمد خان، پارک کمیٹی کے چیئرمین خرم فرحان، یوسی 11کے چیئرمین اسلم پرویز، کے ایم سی کے مختلف محکموں کے سربراہان اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کی بہتری اور ترقی کا وقت آگیا ہے اور اب ہر ہفتے شہریوں کو ایک تعمیراتی منصوبہ مکمل کرکے دیں گے ہمیں اندازہ ہے کہ کراچی کے شہریوں نے گزشتہ دس سالوں میں اس شہر کو برباد ہوتے ہوئے دیکھا ہے اب اسے آباد کریںگے، کراچی کے شہریوں کو بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنے کا وقت ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے ہم نے کراچی کی خاطر الحاق کیا ہے اس حکومت سے امید ہے کہ کراچی کو پانی ، صحت ، سڑکوں اور تعلیم کی سہولتیں دینے کا وعدہ پورا ہوگا، ہمیں کراچی کے لوگوں نے ووٹ دیا ہے ہم ان کی امیدوں پورا اتریں گے ، میئر کراچی نے کہا کہ شہر میں درختوں کی کمی ہے جس کی وجہ سے کراچی کو ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے ، کراچی میں بڑے پیمانے پر درخت لگائے جائیں گے ، اورنگی ٹائون کے بچے کچرے پر کھیلتے ہیں انہیں بھی صاف پانی کی ضرورت ہے ، اورنگی ٹائون کے لوگوں کو بھی سڑکوں ، پبلک ٹرانسپورٹ اور سیوریج کا سسٹم چاہئے، انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں علاقہ مکینوں سے گزارش کروں گا کہ وہ اپنے علاقے میں بننے والے پارکوں اور کھیل کے میدانوں کا خود خیال رکھیں تاکہ انہیں کوئی اجاڑ نہ سکے، یہ آپ کی امانت ہیں آپ ہی اگر ان کا خیال نہیں رکھیں گے تو کون انہیں سنبھالے گا، میئر کراچی نے کہا کہ ضلع غربی کو گزشتہ دس سالوں میں کھنڈر میں تبدیل کردیا گیا اور یہاں کوئی بھی نیا منصوبہ شروع نہیں کیا گیا اب ضلعی چیئرمین اظہار احمد خان نے عہدہ سنبھال لیا ہے یہاں کے لوگ دیکھیں گے کہ یہاں ترقیاتی کام کس طرح انجام دیئے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کی بہتری اور ترقی کے لئے ہر وہ قدم اٹھائیں گے جن کی ضرورت ہے ، قبل ازیں ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی عوام آج بھی ہمارے ساتھ ہیں ہمیں جو مینڈیٹ ملا ہے اس کی پاسداری کریں گے اور کراچی کے تمام علاقوں میں ترقیاتی منصوبے بنائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹائون جیسے علاقے میں پارک کی تعمیر اس بات کا ثبوت ہے کہ میئر کراچی تمام علاقوں میں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں اس موقع پر یوسی 11 کے چیئرمین اسلم پرویز نے بھی خطاب کیا، میئر کراچی وسیم اختر نے شمیم شہید پارک کو تحفتاً ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن غربی کے چیئرمین اظہار احمد خان کے حوالے کرنے کی سند انہیں پیش کی ۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard