Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے زیرانتظام سڑکوں پر مقررہ مقام پر 200 آرام دہ بس اسٹاپس تعمیر کئے جائیں گے تاکہ شہریوں کو ٹرانسپورٹ کے انتظار میں سہولت حاصل ہو -  
     
  29-Aug-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے زیرانتظام سڑکوں پر مقررہ مقام پر 200 آرام دہ بس اسٹاپس تعمیر کئے جائیں گے تاکہ شہریوں کو ٹرانسپورٹ کے انتظار میں سہولت حاصل ہو اور ان بس اسٹاپس کو سولر لائٹس کے ذریعے روشن رکھا جائے گا اور روانہ کی بنیاد پر ان کی دیکھ بھال کی جائے گی، یہ بات انہوں نے کے ایم سی کی 104 سڑکوں پر بس اسٹاپس کی تعمیر سے متعلق ایک بریفنگ کے موقع پر کہی، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، چیئرپرسن میڈیا مینجمنٹ کمیٹی صبحین غوری، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ ایس ایم طحہ، سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ تسنیم احمد اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہاکہ گرمی اور دھوپ میں بس اسٹاپس پر کھڑے ہونے میں شہریوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے خصوصاً خواتین اور بچے اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اس لئے شہر میں اہم مقامات پر جدید ڈیزائن شدہ بس اسٹاپس تعمیر کئے جائیں گے اور اس میں اس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ ان کے اطراف کوئی بھی کمرشل سرگرمی نہ ہو اور نہ ہی کسی بھی قسم کا کیبن، ٹک شاپس، پان شاپس بنائی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ 2009 میں جو بس اسٹاپس تعمیر کئے گئے تھے ان کی جگہ بھی نئے بس اسٹاپس تعمیر کئے جائیں گے اور اگر وہ مرمت کے قابل ہوئے تو انہیں مرمت کرکے قابل استعمال بنایا جائے گا، میئر کراچی نے ہدایت کی کہ بس اسٹاپس کا ڈیزائن بناتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ وہ پائیدار ، دیدہ زیب اور خوبصورت ہوں اور ان میں روشنی اور ہوا کا معقول انتظام ہو، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سڑکوں پر بس اسٹاپس تعمیر کئے جاتے ہیں اور بعض ممالک میں تو یہ بس اسٹاپس نہ صرف ایئر کنڈیشنڈ ہوتے ہیں بلکہ دیگر ضروری سہولتوں سے بھی آراستہ ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سے شہر کی دلکشی میں اضافہ ہوتا ہے اور مسافروں کو سہولت حاصل ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ بسوں اور منی بسوں کو روک کر مسافروں کو سوار کرانے کا رواج اب ختم ہونا چاہئے، ٹریفک پولیس بسوں اور منی بسوں کے ڈرائیوروں کو اس بات کا پابند بنائے کہ بسیں اور منی بسیں صرف بس اسٹاپس پر ہی روکی جائیں اور مسافروں کو بس اسٹاپ پر ہی بسوں اور منی بسوں میں چڑھایا اور اتارا جائے انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی بلکہ ٹریفک حادثات سے بھی بچا جاسکے گا، میئرکراچی نے ہدایت کی کہ بس اسٹاپ کا آغاز اندرون شہر کی سڑکوں سے کیا جائے اور بعدازاں بڑی بڑی اور مین شاہراہوں پر آیا جائے، انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور دلکشی کے لئے دیگر اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں جن میں سڑکوں کے دونوں اطراف اور گرین بیلٹ میں شجر کاری ، مونومنٹ ،سڑکوں کی تعمیر ، فٹ پاتھوں اور گرین بیلٹ کے درمیان لگی ہوئی گریل پر رنگ و روغن شامل ہیں، انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ان بس اسٹاپس کے اطراف پودے لگائے جائیں تاکہ سایہ ہونے کے ساتھ ساتھ یہ مقامات بھی خوبصورت نظر آئیں، میئر کراچی نے کہا کہ بس اسٹاپ کی مینٹی ننس اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر ان کی دیکھ بھال کی جائے ، انہوں نے کہا کہ کیونکہ یہ بس اسٹاپس شہریوں کے استعمال میں ہوں گے اس لئے انہیں ڈیزائن کرتے وقت ضروریات کا خیال رکھا جائے اور بیٹھنے کے لئے آرام دہ اورپائیدار بینچیں لگائی جائیں، اس موقع پر میئر کراچی کو کراچی میں 200 بس اسٹاپس تعمیر کرنے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، میئر کراچی نے کہا کہ فوری طور پر ایک ماڈل بس اسٹاپ پی آئی ڈی سی پر تعمیر کرکے ڈیزائن کی منظوری لی جائے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard