Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ماضی میں عید کے دنوں میں سڑکوں کا برا حال ہوتا تھا اس مرتبہ صورتحال انتہائی بہتر رہی-  
     
  24-Aug-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ماضی میں عید کے دنوں میں سڑکوں کا برا حال ہوتا تھا اس مرتبہ صورتحال انتہائی بہتر رہی، عید الاضحی پر تمام اداروں نے مل کر آلائشیں اٹھانے کاکام انجام دیا، شہر کے مختلف اضلاع سے تقریباً 40 ہزار ٹن آلائشیں لینڈ فل سائٹس پر پہنچائی گئیں، ضلعی چیئرمین، یوسی کے نمائندے اور کے ایم سی اسٹاف کے علاوہ ایم کیو ایم کی قیادت اور ذمہ داران نے مختلف علاقوں میں آلائشیں اٹھا نے ، صفائی ستھرائی اور جراثیم کش اسپرے کرانے میں بھر پور حصہ لیا،کراچی کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کے باعث وسائل کم ہوتے جارہے ہیں اس شہر کو جو وسائل ملنے چاہیے تھے وہ نہیں ملے ہم اس شہر کو اون کرتے ہیں اور شہریوں کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، ان خیالات کا اظہار انہو ںنے عید کے تینوں دن شہر کے مختلف اضلاع میں آلائشیں اٹھانے کے کام اور جام چاکرو لینڈ فل سائٹ میں آلائشوں کی تدفین کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ضلعی چیئرمینز کے ہمراہ مختلف علاقوں کے دوروں کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنو ینرایم کیو ایم عا مر خان، ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، ضلع کورنگی کے چیئرمین نیر رضا، ضلع غربی کے چیئرمین اظہار احمد خان، ضلعی وائس چیئرمینز ، یوسی چیئرمینز اور دیگر منتخب نمائندے اور افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے چار اضلاع میں سندھ سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور دو ضلعوں کورنگی اورضلع وسطی میں ضلعی انتظامیہ نے خود آلائشیں اٹھا نے کا م انجام دیا، ضلع کورنگی اور ضلع وسطی میں آلائشیں اٹھانے کا کام تسلی بخش رہا کیونکہ آلائشیں اٹھانے کے کام میں تمام ضلعی چیئرمینز مکمل رابطے میںتھے منتخب بلدیاتی نمائندے تجربے کار اور علاقوں سے واقف ہیں اور ان کی رہنمائی سے تمام کام بہترین انداز میں انجام دیئے گئے، ایک سوال کے جواب میں میئر کراچی نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں جو جیتے گا وہی میئر ہوگا، پی ٹی آئی سے وابستہ لوگ ابھی منتخب ہوئے ہیں انہیں کاموں کا زیادہ تجربہ نہیں ہم پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں کے ساتھ مل کر شہر کی خدمت کریں گے، جام چاکرو لینڈ فل سائٹ کے دورے کے موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے شہر کے مختلف علاقوں سے وہاں لائی گئیںآلائشوں کو سائنٹفک طریقے سے ٹھکانے لگانے کے کام کا معائنہ کیا، اس موقع پر ضلع غربی اور ضلع وسطی کے چیئرمین بھی ان کے ہمراہ تھے، میئر کراچی نے افسران اور دیگر اہلکاروں کو ضروری ہدایات دیں، انہوں نے کہا کہ کراچی میں معمول کی صفائی متاثر ہے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اس پر توجہ دے، میئر کراچی وسیم اخترنے کہا کہ عید کے تینوں دن کے ایم سی کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر جراثیم کش اسپرے بھی کیا گیا خاص طور پر اجتماعی قربانی کے مقامات پر اسپرے کیا گیا تاکہ شہریوں کو جراثیم سے بچایا جاسکے، میئر کراچی نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کا اولین مقصد شہریوں کو سہولیات مہیا کرنا ہے، خاص طور پر اہم مواقعوں اور تہواروں پراس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے، کراچی ایک بڑا شہر ہے جہاں کئی علاقے انتہائی گنجان آباد ہیں ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر قربانی کی جاتی ہے اور آلائشوں کو اٹھانا اور صفائی ستھرائی رکھنا آسان کام نہیں تاہم مختلف اداروں نے عید الاضحی کے تینوں دن بہترین کام کیا اور ہر ممکن کوشش کی کہ شہریوں کو کوئی پریشانی نہ ہو، اس کے باوجود جن علاقوں سے شکایات موصول ہوئی ان پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی اور عید الاضحی پر آلائشیں اٹھانے کا آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard