Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ محکمہ ویٹرنری شہر میں موجود تمام پولٹری اور میٹ شاپس کا سروے کراکر اس کی مکمل رپورٹ پیش کرے-  
     
  09-Aug-2018  
     
   
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ محکمہ ویٹرنری شہر میں موجود تمام پولٹری اور میٹ شاپس کا سروے کراکر اس کی مکمل رپورٹ پیش کرے جس میں بلدیہ عظمیٰ کی دکانوں سے موصول ہونے والے کرائے کی بھی مکمل تفصیلات درج ہوں جبکہ پہلے سے موجود مذبحہ خانوں میں حفظان صحت کے اصولوں پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے تاکہ شہریوں تک صاف ستھرا گوشت پہنچ سکے ،شہر میں آنے والے قربانی کے جانوروں کا شہر کے تینوں داخلی راستوں سپرہائی وے، نیشنل ہائی وے اور آر سی ڈی ہائی وے پر ہی چیک اپ کرکے ہیلتھ سر ٹیفکیٹ جاری کیا جائے، شہریوں کی صحت ہر لحاظ سے مقدم رکھتے ہوئے تمام تر اقدامات کئے جائیں، ریونیو حاصل کرنے والے محکمے اپنی کوششوں کو مزید تیز کریں تاکہ ادارے کو اس کے پیروں پر کھڑا کیا جاسکے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ہر محکمے کا سربراہ اپنے محکموں کے افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف اہم مقامات پر فوری طور پر پودے اور درخت لگانے کا کام شروع کردے اس حوالے سے انہیں ایک ایپ فراہم کی جائے گی جسے وہ اپنے موبائل فون میں ڈائون لوڈ کریں گے یہ ایپ ان کی جانب سے درخت لگائے جانے کے حوالے سے مکمل معلومات فراہم کرے گی کہ مذکورہ درخت کب اور کہاں لگایا گیا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی دوپہر کے ایم سی بلڈنگ میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام محکموں کے سربراہان اور ریونیو حاصل کرنے والے محکمہ جاتی افسران کے ساتھ دو علیحدہ علیحدہ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایس ایم شکیب بھی موجود تھے، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ موسمی تغیرات سے جہاں دنیا کے کئی ممالک متاثر ہو رہے ہیں وہیں پاکستان بھی اس کا شکار ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کا شمار شنگھائی اور ممبئی کے بعد دنیا کے تیسرے بڑے بلدیاتی ادارے میں ہوتا ہے، اپنے ملک بالخصوص کراچی کو موسمی اثرات کی شدت سے بچانے کے لئے یہ ہم پر لازم ہی نہیں بلکہ ہمارا فرض ہے کہ ہم میں سے ہر شخص پودے اور درخت لگائے اور اپنے اس عمل سے اپنے شہر اور ملک کے تحفظ کے لئے کچھ کرے، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ہر محکمے کا سربراہ اپنے افسران کے ہمراہ اپنے دیگر سرکاری فرائض کے ساتھ آج ہی سے پودے اور درخت لگانے کا کام بھی شروع کردے ، ہمارا عزم یہ ہونا چاہئے کہ شجرکاری کے اس کام میں ہم بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر دنیا بھر کو یہ بتا سکیں کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی سے وابستہ افراد اپنے شہر کے تحفظ کے لئے سب سے آگے ہیں، بعدازاں ریونیو سے متعلق محکمہ جاتی افسران سے خطاب کرتے ہوئے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ آئندہ کوئی بھی معاہدہ ، دستاویزات اور این آئی ٹی محکمہ قانون سے مشاورت کے بغیر نہیں کی جائیں گی تاکہ بعد میں کسی بھی فورم پر پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ ویٹرنری میں مزید ڈاکٹرز کی ضرورت ہے جبکہ شہر میں دو مذبحہ خانے، نیوکراچی اور لانڈھی میں کام کر رہے ہیں ساتھ ہی ساتھ 5.4 ایکڑ رقبے پر ایک نئے مذبحہ خانے کی تعمیر گلشن ضیاء نادرن بائی پاس کے مقام پر شروع کردی گئی ہے جو جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا، اس نئے تعمیر ہونے والے مذبحہ خانے میں کیٹل کالونی کی سہولت بھی ہوگی، اجلاس میں محکمہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کی جانب سے بتایا گیا کہ شہر کے مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں نرسریاں قائم ہیں جن میں سے صرف 69 قانونی طور پر لگائی گئی ہیں جبکہ بقیہ غیر قانونی ہیں، ڈاکٹر سیف الرحمن نے کہا کہ ان غیرقانونی نرسریوں کے خلاف کارروائی کی جائے، اجلاس میں شریک ریونیو حاصل کرنے والے مختلف محکمہ جاتی سربراہان نے اپنے اپنے محکموں کے بارے میں بریفنگ دی، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے افسران پر زور دیا کہ وہ ریونیو حاصل کرنے والے کاموں میں مزید تیزی لائیں تاکہ ادارہ مستحکم ہوسکے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard