Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے شہریوں کو کسی بھی ممکنہ متعدی بیماری بالخصوص کانگو وائرس سے بچانے کے لئے مکمل طور پر آگاہ رکھیں-  
     
  09-Aug-2018  
     
   
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر بڑے پیمانے پر قربانی کے جانوروں کو شہر میں فروخت کے لئے لائے جانے کے پیش نظر کانگو وائرس سے بچائو کے لئے محکمہ ویٹرنری اور محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ایسے تشہیری مواد کی تقسیم کویقینی بنائے جو نہ صرف مویشی منڈی میں موجود بیوپاریوں تک پہنچے بلکہ وہاں آنے والے خریداروں اور عام شہریوں کو بھی اس حوالے سے آگاہی حاصل ہوسکے، یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے شہریوں کو کسی بھی ممکنہ متعدی بیماری بالخصوص کانگو وائرس سے بچانے کے لئے مکمل طور پر آگاہ رکھیںتاکہ ایک جانب شہری بھی محفوظ رہیں اور انہیںقربانی کے صحت مند جانوروں کا گوشت بھی حاصل ہوسکے ،انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیو ںمیں جراثیم کش اسپرے کے کاموں کو بہت ذمہ داری کے ساتھ انجام دیا جائے، میڈیا کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ کانگو وائرس کے حوالے سے آگاہی پر مبنی مواد کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کو یقینی بنائیں تاکہ اس حوالے سے جاری کیا جانے والا پیغام تمام لوگوں تک پہنچ سکے، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بھی عیدالاضحی کے لئے قربانی کے جانور خریدتے وقت مویشی منڈیوںمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہئے اور مویشی منڈی جاتے وقت اپنے چہرے اور ہاتھوں کو ڈھانپ کر رکھیں اورہلکے رنگوں اور پوری آستین کے کپڑے پہنیں تاکہ کسی بھی قسم کے جراثیم یا کیڑوں بالخصوص چیچڑ سے محفوظ رہ سکیں،انہوں نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کا معائنہ کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیا جائے اور شہری ہاتھوں میں حفاظتی دستانے پہنیںاور جہاں تک ممکن ہو جانوروں کو کم سے کم چھوئیں، مویشی منڈی میں کھانے پینے سے گریز کریں اور اپنے ساتھ ابلا ہوا صاف پینے کا پانی رکھیں اگر چیچڑ لگ جائے تو اسے خالی ہاتھوں سے کھینچنے سے گریز کریںکیونکہ اس کا متاثرہ خون کانگو وائرس کا باعث بن سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ قربانی کے وقت بھی احتیاط ضروری ہے لہٰذا جانوروں کو قربان کرتے وقت قصاب ہاتھوں میں دستانے ضرور پہنیں کیونکہ بعض اوقات یہ جانور متعدی جراثیم سے متاثرہ علاقوں سے لائے جاتے ہیں ، جانوروں کی قربانی کے بعد اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دھو لیں اور قربانی کے جانوروں کو گھر میں یا مشترکہ قربان گاہ میں ایسی جگہ رکھیں جہاں ہوا کا مناسب گزر ہو، جانوروں کے استعمال کا پانی ٹھیک طرح رکھا جائے اور استعمال کے بعد اسے ڈھک دیا جائے ، انہوں نے کہا کہ قربانی کے بعد جانوروں کا خون اور باقیات کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے اور جانوروں کو رکھنے کی جگہ پر مناسب صفائی ستھرائی کا انتظام ہونا چاہئے، عیدالاضحی سے قبل اور عید کے دنوں میں جہاں جہاں جانور رکھے جائیں وہاں جراثیم کش اسپرے کا انتظام کیا جائے تاکہ شہری جراثیم سے محفوظ رہ سکیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard