Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اسٹار گیٹ سے قائد آباد تک 12 کلو میٹر طویل N-5 کا منصوبہ مکمل کرلیا ہے -  
     
  08-Aug-2018  
     
   
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اسٹار گیٹ سے قائد آباد تک 12 کلو میٹر طویل N-5 کا منصوبہ مکمل کرلیا ہے ،ایک ارب 15 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے اس میگا پروجیکٹ کی تعمیر کے بعد نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی جبکہ آئے دن کے سیوریج کے دیرینہ مسائل بھی حل ہوں گے، N-5 پر سیوریج لائنوں کے اوور فلو ہونے کے باعث اکثر یہ شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار رہتی تھی اور ٹریفک بھی مسلسل جام رہتا تھا، شہری گھنٹوں اس ٹریفک جام میں پھنسے رہتے تھے، اس شاہراہ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد نہ صرف ٹریفک کی روانی بحال ہوئی ہے بلکہ حادثات میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، شاہراہ کے ساتھ ساتھ سینٹرل آئی لینڈ میں برساتی نالے کی تعمیر بھی مکمل کی گئی ہے تاکہ بارشوں کے دوران پانی سڑک پر جمع نہ ہو جبکہ ملیر 15- پر نالے سے زیرزمین پائپ ڈال کر سیوریج کو شاہراہ کے دوسری جانب منتقل کردیا گیا ہے ،بلدیہ عظمیٰ کراچی کو فنڈز کی کمی کے باعث منصوبے کی تعمیر میں تاخیر ہوئی جس کا نوٹس لیتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے N-5 کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور متعدد بار اس شاہراہ کا دورہ کرکے اس کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور اس شاہراہ کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے دور کیا، یہاں سے گزرنے والی ٹریفک اور علاقوں مکینوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی، اس مرکزی شاہراہ کی تعمیر میں تاخیر کی ایک بڑی وجہ کے الیکٹرک ، ٹیلیفون ، پانی و سیوریج اور دیگر یوٹیلیٹی لائنوں کو منتقل کرنے کا دشوار عمل بھی تھا جن کے حل ہوتے ہی سڑک کا تعمیراتی کام تیزی سے انجام دیا گیا شاہراہ کی تعمیر میں محکمہ ریلوے کی زمین کے کچھ حصے کو شامل کرنے کے لئے محکمہ ریلوے کی اجازت بھی تاخیر کا سبب بنی تاہم شاہراہ کے تمام کاموں میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اب اسے مکمل کرلیا گیا ہے، یہ شاہراہ جسے N-5 کہا جاتا ہے ایئر پورٹ سے قائدآباد تک تعمیر کی گئی ہے ، N-5 پر ایک پل ، دو یوٹرن، برساتی نالے اور سینٹرل آئی لینڈ کی تعمیر بھی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ اسی شاہراہ پر پیدل چلنے والے شہریوں کے لئے ملیر کورٹس اور ملیر 15- کے قریب دو پیڈسٹرین برج بھی نصب کئے گئے ہیں، N-5 کی تکمیل کے بعد ایئر پورٹ جانے والے مسافروں کو سہولت ملے گی جبکہ ملیر ، قائد آباد، نیشنل ہائی وے، سعود آباد، لانڈھی اور دیگر علاقوں کے شہریوں کے لئے بھی یہ سڑک سود مند ثابت ہوگی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان کے مطابق سڑک کی تعمیر کے بعد اس کا باقاعدہ افتتاح جلد کیا جائے گا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard