Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے بدھ کی صبح این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈپارٹمنٹ آف اربن اینڈ انفراسٹرکچر انجینئرنگ کے تحت منعقدہ ایک روزہ اربن ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کیا-  
     
  08-Aug-2018  
     
   
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ کسی بھی کام کو کرنے کے لئے عزم اور جذبے کی ضرورت ہوتی ہے، کراچی جیسے بڑے بین الاقوامی شہر میں مسائل بھی یقینا زیادہ ہیں جنہیں حل کرنے کے لئے مستقل بنیادوں پر کوششیں جاری ہیں، کسی بھی کام کے مثبت نتائج حاصل کرنے کے لئے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ کوئی بھی کام چاہے وہ شہری ترقی کا ہو یا معاشی ترقی کا اس کے پیچھے انسان کی اپنی ذہنی ترقی اور ہم آہنگی کا ہونا بے حد ضروری ہے، جیسی شہری زندگی ہم چاہتے ہیں وہ اس وقت تک ہمیں نہیں مل سکتی جب تک خود ہمارے اندر کا ضمیر اور احساس زندہ نہ ہو، اربن ڈے جیسے آگہی پروگراموں سے یقینا شہری پلاننگ میں اداروں کو مدد ملے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی صبح این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈپارٹمنٹ آف اربن اینڈ انفراسٹرکچر انجینئرنگ کے تحت منعقدہ ایک روزہ اربن ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈین ڈاکٹر میر شبر علی، ڈپارٹمنٹ آف اربن اینڈ انفراسٹرکچر انجینئرنگ کے چیئرمین ڈاکٹر عدنان قادر اور دیگر بھی موجود تھے، میٹرپولیٹن کمشنر ڈاکٹرسید سیف الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے این ای ڈی یونیورسٹی کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے انتہائی اہم موضوع پر تقریب کا انعقاد کیا ہے ، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی میں باقاعدہ ڈپارٹمنٹ آف اربن اینڈ انفراسٹرکچر انجینئرنگ کام کررہا ہے اور امید کی جاسکتی ہے کہ شہری زندگی میں رہنے کے لئے جو چیزیں اپنانی ہیں ان کے بارے میں لوگوں کو آپ کے توسط سے آگہی ملے گی، انہوںنے کہا کہ تعلیم انسان کی ذہن سازی کرتی ہے شہر میں کئی مقامات پر بہت عمدہ ، کشادہ اور خوبصورت سڑکیں بن گئی ہیں مگر ان پر ٹریفک اسی طرح سے بے ہنگم رواں دواں ہے ، یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے طور پر جن جن شعبہ جات میں کام کررہے ہیں اسے درست انداز میں کریں اور وہ تمام طور طریقے اپنائیں جو شہری زندگی گزارنے کے لئے ضروری ہیں، ان قاعدے قوانین کو ہمیں خود پر لازم کرنا چاہئے، پانی، بجلی اور دیگر چیزوں کا بے دریغ استعمال عام نظر آتا ہے جبکہ ہونا تو یہ چاہئے کہ ہم ان چیزوں کو احتیاط کے ساتھ استعمال کریں تاکہ یہ آنے والے کل میں ہمارے اور ہماری نسلوں کے کام آئیں ،انہو ںنے کہا کہ شہر کے ہر حصہ میں درختوں کو لگانے کے لئے خود آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا، اسکول، کالج اوریونیورسٹی کی سطح پر ہمارے پاس ایسے پلیٹ فارم موجود ہیں جس کے لئے شہر بھر میں موثر شجرکاری کی نہ صرف ترغیب دی جاسکتی ہے بلکہ یہ کام بڑے پیمانے پر بھی کیا جاسکتا ہے ضرورت صرف اربن پلاننگ کی ہوتی ہے تاکہ کئے جانے والے کاموں کے بہتر سے بہتر نتائج سامنے آئیں، انہو ںنے کہا کہ نہ صرف درختوں کولگانا ہے بلکہ ہمیں ان کی حفاظت بھی کرنی ہے تاکہ ہم اور ہماری آنے والی نسلیں ان سے بھر پور استفادہ کرسکیں، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے امید ظاہر کی کہ این ای ڈی یونیورسٹی کے شعبہ اربن ڈیولپمنٹ کے اساتذہ کرام حکومت کو ایسی پالیسیز دیں گے جن پر عمل کرکے ہم ایک بہتر شہری زندگی کو اپنا سکتے ہیں انہو ںنے کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی کے شعبہ اربن ڈیولپمنٹ کے طلبہ و طالبات بھی اپنے شہر اور ملک کے لئے کچھ کرجانے کے جذبے کے ساتھ ایک قدم اور آگے آئیں تاکہ شہری پلاننگ میں ان کی بھر پور شرکت سے آئندہ کی نسلیں استفادہ کرسکیں، انہوںنے کہا کہ نہ صرف کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، این ای ڈی یونیورسٹی کے شعبہ اربن ڈیولپمنٹ کے طلبہ و طالبات کواپنی کارپوریشن میں مناسب مواقع فراہم کرے گی بلکہ سندھ پبلک سروس کمیشن اور وفاقی پبلک سروس کمیشن سے بھی درخواست کریں گے کہ وہ شعبہ انجینئرنگ بالخصوص اربن ڈیولپمنٹ کے طلبہ و طالبات کو دستیاب ملازمتوں میں قوانین کے مطابق حصہ دیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین ڈاکٹر میر شبّر علی نے کہا کہ ڈپارٹمنٹ آف اربن اینڈ انفراسٹرکچر انجینئرنگ کے تحت چار سالہ کورس کرایاجاتا ہے اور ہر سال بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات اس میں حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شہری مسائل کے حل میں انجینئرنگ سے متعلق طلبہ و طالبات کی اہمیت بہت زیادہ ہے، انہو ںنے کہا کہ دنیا بھر میں ہمارے تقریباً 499 گریجویٹس ہیں جو اپنی اپنی جگہ رہتے ہوئے کام کررہے ہیں، ڈپارٹمنٹ آف اربن اینڈ انفراسٹرکچر انجینئرنگ کے چیئرمین ڈاکٹر عدنان قادر نے کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی میں ہر فیکلٹی سے متعلق اساتذہ موجود ہیں جبکہ طلبہ و طالبات اپنے اپنے شعبہ جات میں بہترین نتائج دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے اربن ڈے مستقل منایاجارہا ہے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard