Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی زمینوں سے حالیہ مارکیٹ ریٹ کے حوالے سے کرائے وصول کئے جائیں تاکہ ادارے کے ریونیو میں اضافہ ہو-  
     
  06-Aug-2018  
     
   
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی زمینوں سے حالیہ مارکیٹ ریٹ کے حوالے سے کرائے وصول کئے جائیں تاکہ ادارے کے ریونیو میں اضافہ ہو اس ضمن میں مارکیٹوں کا مکمل سروے کرایا جائے اور خالی زمینوں ، دکانوں اور اسٹالز کی شفاف نیلامی کی جائے جس میں شہریوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے، مختلف مقامات پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی زمینوں پر جو مختلف پیٹرول پمپس ہیں ان پیٹرول پمپس مالکان کو بھی عدالتی نوٹسز جاری کرائے جائیں تاکہ ان سے بلدیہ عظمیٰ کراچی مارکیٹ ریٹ کے حساب سے اپنی زمینوں کا کرایہ وصول کرسکے جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف محکموں کی جانب سے جو بھی چالان اب جاری کئے جائیں گے ان میں کنزیومر نمبر لازمی درج ہو اس کے بغیر کوئی چالان جاری نہ کیا جائے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف محکموں کے جو مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ان کے لئے مختلف محکموں سے فوری طور پر فوکل پرسنز تعینات کردیئے گئے ہیں جو ان مقدمات کی سماعت میں مشیر قانون کا ہاتھ بٹائیں گے، گزشتہ چھ ماہ سے بند لیز بھی کھول دی گئی ہے لہٰذا منظور شدہ اسکیموں کے رہائشیوں کو چاہئے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی زمینوں پر لیز حاصل کرنے کے لئے محکمہ لینڈ سے رابطہ کریں، ریونیو کے محکمے سے متعلق تمام افسران اپنی کوششوں کو مزید تیز کردیں، کوئی کام ایسا نہیں کہ جس کے لئے سچے دل سے کوشش کی جائے تو اس کے مثبت نتائج نہ آئیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی دوپہر کے ایم سی ہیڈ آفس میں ریونیو سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی، اس موقع پر مشیر مالیات ڈاکٹر اصغر عباس شیخ، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایس ایم شکیب اور دیگر بھی موجود تھے، اجلاس میں بتایا گیا کہ لانڈھی کورنگی چڑیا گھر کے تمام کاموں کے ٹینڈر جاری ہوچکے ہیں اور تعمیراتی کاموں کا بھی آغاز کیا جاچکا ہے، محکمہ کلچر اینڈ اسپورٹس کے حوالے سے اجلاس میں بتایا گیا کہ ویمن اسپورٹس کمپلیکس میں بجلی کی عدم فراہمی کے باعث وہاں آنے والی خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے جس کے لئے میٹروپولیٹن کمشنر نے فوری طور پر معاملے کو حل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سے ویمن اسپورٹس کمپلیکس اپنی ہونے والی آمدنی میں سے ہی کے الیکٹرک کا بل ادا کرے ، انہوں نے اس موقع پر مشیر قانون عذرا مقیم کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی جو ویمن اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرے گی وہاں موجود مشکلات اور سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لے گی، اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ لینڈ کے 351 مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جبکہ جمشید کوارٹرز، کلفٹن، سول لائنز کوارٹرز، منگھوپیر روڈ اور لیاری کے مختلف مقامات پر واقع بلدیہ عظمیٰ کراچی کی زمینوں پر 12 پیٹرول پمپس کام کر رہے ہیں،میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی زمینوں پر جو پیٹرول پمپس کام کر رہے ہیں ان کا کام خالصتاً کمرشل بنیادوں پر ہے لہٰذا فیئر رینٹ کے حوالے سے ان پیٹرول پمپس مالکان کو قانونی نوٹس بھیجے جائیں اور مارکیٹ ویلیو کے حساب سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی زمینوں کا کرایہ وصول کیا جائے، اجلاس میں پی ڈی اورنگی نے بتایا گیا کہ کچھ زمینوں پر مختلف اداروں نے قابض ہو کر اپنا کام شروع کیا ہوا ہے جن میں پی ٹی سی ایل، تھانے اور دیگر موجود ہیں جبکہ ابھی بھی زمین کا ایک بہت بڑا غیر آباد حصہ خالی ہے جس پر مختلف اوقات میں کوششوں کے ذریعے قبضہ ہونے سے محفوظ رکھا گیا ہے،میٹروپولیٹن کمشنر نے کہا کہ اس بڑے غیر آباد حصے کو فوری طور پر آکشن کیا جائے تاکہ آنے والے ریونیو سے ادارے کو استحکام مل سکے اور یہ زمین مزید قبضہ ہونے سے بھی محفوظ رہے، انہوں نے مشیر قانون کو ہدایت کی کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جن زمینوں پر قبضہ کیا گیا ہے ان کی تفصیلات حاصل کرکے انہیں قانونی طریقے سے واگزار کرایا جائے انہوں نے اس موقع پر مشیر مالیات کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی جس میں پی ڈی اورنگی اور ڈائریکٹر اسٹیٹ کا نمائندہ بھی موجود ہوگا یہ کمیٹی مذکورہ زمین کی آکشن کی تیاری کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کرے گی۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard