Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہےکہ اس مرتبہ جس انداز میں برساتی نالوں کی صفائی کی گئی ہے اس کی مثال گزشتہ 30 سالوں میں نہیں ملتی-  
     
  02-Aug-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ انتخابات میں جو کچھ ہوا اس کی ساری ذمہ داری الیکشن کمیشن پر ہے، کراچی کا برانڈ صرف اور صرف پتنگ ہے ، پاکستان میں اس قسم کے انتخابات کبھی دیکھنے کو نہیں ملے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ قومی اسمبلی کے 8اور صوبائی کے 16 حلقوں کو کھولا جائے ، کراچی کے لوگ جانتے ہیں کہ کس طرح شہر کے مینڈیٹ کو لوٹا گیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی دوپہر ضلع شرقی میں واقع مختلف برساتی نالوں کا دورہ کرنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے اختر کالونی، رحمن کالونی، منظور کالونی، محمود آباد، کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی، پی ای سی ایچ ایس بلاک6- ، ریلوے کالونی اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ضلعی میونسپل کارپوریشن شرقی کے چیئرمین معید انور، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز نعمان ارشد، ڈائریکٹر میونسپل سروسز مشیر احمد ، متعلقہ انجینئرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہم نے گزشتہ دنوں جو سونامی جھیلا تھا وہ کم نہیں تھا، کراچی سے 6 سیٹوں کا ملنا کئی سیٹوں کے برابر ہے، انہوں نے کہا کہ آج حکومت سازی میں ایم کیو ایم کا مرکزی کردار ہے ، کراچی کے شہریوں نے کسٹم پیڈ اور ٹیسٹ ٹیوب قیادت کو مسترد کردیا ہے انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ کراچی ہائٹس اور سندھ کے شہری علاقوں کا برانڈ پتنگ تھا اور پتنگ ہی ہے، انہوں نے کہا کہ ابتداء ہی سے منتخب بلدیاتی نمائندوں سے شہریوں کی بڑی توقعات وابستہ ہیں، شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پاس وسائل نہیں ہیں مگر اس کے باوجود بھی منتخب بلدیاتی نمائندے جس عزم کے ساتھ شہری مسائل حل کرنے کے لئے سرگرم ہیں وہ قابل تحسین ہے، تین کروڑ آبادی کا یہ شہر اب سنجیدگی سے اپنے مسائل کا حل چاہتا ہے، اس مرتبہ جس انداز میں برساتی نالوں کی صفائی کی گئی ہے اس کی مثال گزشتہ 30 سالوں میں نہیں ملتی، نالوں سے نکالے جانے والے کچرے اور ملبے کو بھی وہاں سے فوری طور پر ہٹایا جا رہا ہے جبکہ غفلت برتنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف فوری ایکشن بھی لیا جا رہا ہے ،میئر کراچی وسیم اختر نے برساتی نالوں کی صفائی کے کاموں کا معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ تمام نالوں کو دیواروں میں بند نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اگر ان نالوں کے اطراف دیواریں کھڑی کردی گئیں تو ضرورت پڑنے پر برساتی نالوں کی صفائی ممکن نہیں ہوسکے گی لہٰذا جہاں ضرورت محسوس کی جارہی ہے صرف ان ہی مقامات پر برساتی نالوں کے اطراف دیوار تعمیر کریں گے، انہوں نے کہا کہ کراچی تین کروڑ کی آبادی کا شہر ہے مگر اس شہر کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے پاس وسائل اور اختیارات نہیں ہیں، ان حالات میں منتخب بلدیاتی نمائندے اپنے طور پر جتنی زیادہ کوشش کر رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے اور دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے آگے کی جانب سفر جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ تمام محکمے جنہیں بلدیہ عظمیٰ کے پاس ہونا چاہئے تھا وہ سندھ حکومت نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں لہٰذا بغیر اختیار اور وسائل کے اس شہر کے مسائل کو حل کرنے میں بے انتہا مشکلات کا سامنا ہے یہ صرف اور صرف منتخب بلدیاتی نمائندوں کا عزم اور عوام کا پیار ہے کہ وہ نامساعد حالات میں بھی شہری مسائل کے حل میں کوشاں ہیں ، انہوں نے کہا کہ جہاں تک ذمہ داری ادا کرنے کی بات ہے تو منتخب بلدیاتی نمائندوں نے ہر سطح پر بھرپور طریقے سے اپنی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، دیئے گئے اور دستیاب وسائل اور اختیارات میں رہتے ہوئے جو کام کے ایم سی اور ڈی ایم سیز نے انجام دیئے ہیں وہ بھرپور ہیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard