Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہم کراچی کے 38 بڑے نالوں کی صفائی کر رہے ہیں نالوں کی صفائی کا کام بہترین انداز میں ہو رہا ہے-  
     
  01-Aug-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہم کراچی کے 38 بڑے نالوں کی صفائی کر رہے ہیں ان نالوں کے دونوں اطراف سڑکیں بنانا اور تجاوزات کو دوبارہ قائم نہ ہونے دینا حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے ، نالوں کی صفائی کا کام بہترین انداز میں ہو رہا ہے اور میں یہ بات وثوق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ گزشتہ 20 سالوں میں اس طرح سے نالوں کو صاف نہیں کیا گیا، ضلعی میونسپل کارپوریشن اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان صاف کئے گئے نالوں میں کچرا نہ پھینکا جائے، یہ بات انہوں نے بدھ کے روز کراچی کے مختلف مقامات جن میں رہبر چوک لیاقت آباد، ناظم آباد ، چمن سنیما بڑا بورڈ، کشمیری محلہ پرانا گولیمار اور لیاری ایکسپریس وے کے نیچے سے گزرنے والے نالوں کا دورہ کیا اور صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن ، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز نعمان ارشد، ڈائریکٹر میونسپل سروسز مشیر احمد اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، میئر کراچی نے کہا کہ نالو ںمیں کچرا پھینکنا ایک جرم ہے اور اگر لوگ یہ جرم کرتے ہیں تو انہیں محلے کے لوگ پولیس کے حوالے کریں، انہوں نے کہا کہ نالوں کی صفائی کے حوالے سے رزلٹ حاصل کرلئے گئے ہیں مزید کام جاری ہے اور نالوں کی صفائی کا کام پورے سال جاری رکھا جائے گا، انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 38 بڑے نالوں کی صفائی کا یہ کام ٹیم ور ک کا نتیجہ ہے اور میں میڈیا سے بھی درخواست کروں گا کہ وہ ہمارے اچھے کاموں کو بھی شہریوں تک پہنچانے میں ہماری مدد کریں، انہوں نے کہا کہ کراچی میں رین ایمرجنسی کے سلسلے میں ہمارے تمام کام مکمل ہیں، نالے صاف کرلئے گئے ہیں، چوکنگ پوائنٹس ختم کردیئے گئے ہیں، انڈرپاسز صاف ہیں ، تمام پمپس کام کر رہے ہیں اور اگر بارش ہوتی ہے تو مجھے امید ہے کہ سڑکوں پر پانی کھڑا نہیں ہوگا اور اس بار شہری بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کارکردگی سے مایوس نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ آج جن نالوں میں پانی روانی کے ساتھ بہہ رہا ہے کل تک ان نالوں میں جمے ہوئے کچرے پر بچے کھیلا کرتے تھے لیکن بلدیہ عظمیٰ کراچی نے مون سون سیزن سے قبل ان نالوں کی صفائی کو مکمل کرکے کوشش کی ہے کہ اس مرتبہ کی بارش شہریوں کے لئے زحمت کے بجائے رحمت ثابت ہو، میئر کراچی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں عہدے اور وزارتیں نہیں چاہئیں اور جو لوگ بھی کراچی کی ترقی اور بہتری کے لئے کام کریں گے ہمارا تعاون انہیں حاصل ہوگا، میئر کراچی نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں ناامید نہیں ہیں اور توقع ہے کہ آنے والی سندھ حکومت کراچی کے بارے میں ضرور بہتر فیصلے کرے گی اور کراچی کے لوگوں کے احساس محرومی کو ختم کرے گی، انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اور منتخب بلدیاتی قیادت شہر بھر میں اپنے محدود وسائل اور اختیارات کے باوجود بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں جو لوگ بڑے بڑے دعوے کر رہے تھے انہیں کراچی کے شہریوں نے مسترد کردیا، جعلی لیڈر شپ کو کراچی پر مسلط کیا گیا تھا جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے، یہ ٹیسٹ ٹیوب لیڈر شپ تھی جو اپنے انجام کو پہنچی ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی اور سندھ کے عوام دیکھیں کہ ان کے حقیقی نمائندے کون ہیں انہوں نے کہا کہ ابھی ہم نے وفاقی حکومت کے ساتھ دینے کا فیصلہ نہیں کیا ہے ، وفاقی حکومت کا حصہ بننے یا نہ بننے کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی ۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard