Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ محترمہ فاطمہ جناح کی تحریک پاکستان کے حوالے سے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی-  
     
  31-Jul-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں قائد اعظم کے شانہ بشانہ کام کرکے پاکستان کے حصول کے لئے جو جدوجہد کی ہے وہ پاکستان کی تاریخ کا سنہراباب ہے، محترمہ فاطمہ جناح کی تحریک پاکستان کے حوالے سے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد مادر ملت کی سیاسی جدوجہد کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے سیاسی شعور کی جو شمع روشن کی اس سے آج بھی ہم استفادہ کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محترمہ فاطمہ جناح کے یوم ولادت پر کیا، اس موقع پر سٹی کونسل کے پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی ، چیئرمین اراضیات کمیٹی ارشد حسن، چیئرمین کچی آبادی کمیٹی سعد بن جعفر ، چارجڈ پارکنگ کمیٹی کے چیئرمین محمد مرسلین، ای اینڈ آئی پی کمیٹی کے چیئرمین قیصر امتیاز ، اسٹیٹ کمیٹی کے چیئرمین ناصر تیموری، میڈیکل اینڈ ہیلتھ کمیٹی کی چیئرپرسن ناہید فاطمہ ، ایتھکس کمیٹی کی وائس چیئرپرسن مریم باجی، ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ علی حسن ساجد، ڈائریکٹر سی ایس آر سید خورشید شاہ اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ مادر ملت کی زندگی آج بھی خواتین کے لئے مشعل راہ ہے جس سے وہ اپنی زندگیوں کو منور کرسکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نے خواتین کی قیادت کرتے ہوئے تحریک پاکستان میں نمایاں خدمات انجام دیںاور قیام پاکستان کے بعد تعمیر پاکستان اور خصوصاً حقوق نسواں کے لئے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں،پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد درپیش مسائل کا محترمہ مادر ملت نے موثر حل دیا اور آج قوم کو جس سخت گیر سیاسی، اقتصادی اور سماجی چیلنجز کا سامنا ہے اگر ہم محترمہ فاطمہ جناح کی سیاسی بصیرت اور افطار سے رہنمائی حاصل کریں تو ہم ان چیلنجز سے آسانی سے نمٹ سکتے ہیں، محترمہ نے پاکستانی خواتین کو اس بات کا بھی شعور دیا کہ وہ ملک میں ہونے والے انتخابات میں بھرپور انداز میں اپنا کردار ادا کریں، مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی تحریک پاکستان کے حوالے سے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،بعدازاں میئر کراچی وسیم اختر اور کراچی کے شہریوں کی جانب سے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے یوم ولادت پر سٹی کونسل کے پارلیمانی وفد نے اسلم شاہ آفریدی کی سربراہی میں انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کے مزار پر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر پارلیمانی سربراہ سٹی کونسل اسلم شاہ آفریدی نے کہا کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی زندگی پاکستانی خواتین کے لئے قابل تقلید ہے،انہوں نے کہا کہ مادر ملت نے اپنی پوری زندگی قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کے لئے وقف کرکے بہترین مثال قائم کی، پاکستانی قوم مادر ملت کے احسانات کبھی فراموش نہیں کرسکے گی، خاص طور پر اہلیان کراچی نہ صرف مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی قیام پاکستان کے لئے جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں بلکہ استحکام پاکستان اور خواتین کے حقوق کے لئے ان کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard