Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل میں آئل ٹینکرز کی منتقلی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ عدالتی حکم پر فوری طور پر عملدرآمد کرائے-  
     
  30-Jul-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل میں آئل ٹینکرز کی منتقلی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ عدالتی حکم پر فوری طور پر عملدرآمد کرائے کیونکہ ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل میں تمام بنیادی کاموں کو مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ آئل ٹینکرز مالکان ، ڈرائیورز اور دیگر متعلقہ افراد کے لئے سہولیات بھی موجود ہیں اب یہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ یہاں آئل ٹینکرز پارک ہوں، یہ بات انہوں نے پیر کو اپنے دفتر میں ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل کے حوالے سے منعقد ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اجلاس میں مشیر مالیات ڈاکٹر اصغر عباس شیخ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایس ایم شکیب، ڈائریکٹر ٹرمینلز رضا عباس رضوی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ مذکورہ مقام پر آئل ٹینکرز کی منتقلی شہر کا اہم مسئلہ ہے جسے حل کرنے کے لئے عدالت بھی واضح احکامات دے چکی ہے اسی لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل پر تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے لیکن تاحال آئل ٹینکرز کی یہاں پارکنگ کے حوالے سے وہ مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے جو ہونے چاہئے تھے کیونکہ عدالتی احکامات پر دیگر اداروں نے عملدرآمد نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ دفعہ 144- کے تحت ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل کے باہر آئل ٹینکرز کو پارک کرنے پر پابندی ہونی چاہئے اور جو لوگ ایسا کر رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہئے انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکوں پر آئل ٹینکرز کے باعث جہاں ایک جانب ٹریفک جام کی شکایات پیدا ہوتی ہیں وہیں تعمیر شدہ سڑکیں بھی متاثر ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ آئل ٹینکرز مالکان کو چاہئے کہ پہلے وہ ٹرمینل میں آئل ٹینکرز کی پارکنگ کو یقینی بنائیں ،انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے حتیٰ الامکان طورپر آئل ٹینکرز کے لئے یہاں تمام تر سہولیات فراہم کردی ہیں ساتھ ہی ساتھ اس ٹرمینل میں دکانوں کی الاٹمنٹ سمیت دیگر فیصلے بھی میرٹ کی بنیاد پر کئے جائیں گے، میئر کراچی نے کہا کہ ٹرمینل میں 3200 آئل ٹینکرز پارک کرنے کی گنجائش ہے جبکہ 10 ہزار افراد کے لئے انفراسٹرکچر دستیاب ہے، ٹرمینل میں سب فائر اسٹیشن، مسجد، وضوخانے، کینٹین اور ریسکیو یونٹ سمیت دیگر سہولیات دستیاب ہیں، 54 انچ قطر کی پانی کی لائن سے منسلک 150 ہزار گیلن کی گنجائش پر مشتمل انڈرگرائونڈ اور 60 ہزار گیلن کی گنجائش پر مشتمل بالائی ٹینک بھی تعمیر کیا گیا ہے، ٹرمینل کے لئے خصوصی طور پر نیشنل ہائی وے پر 36فٹ چوڑی دو رویہ سڑک بھی تعمیر کی گئی ہے، اس موقع پر ڈائریکٹر ٹرمینلز رضا عباس رضوی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شیریں جناح کالونی میں آئل ٹینکرز کے لئے کوئی بنیاد ی سہولیات میسر نہیں ہے ، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے مذکورہ مقام پر پاکستا ن کا جدید ترین ٹینکرز ٹرمینل بنا کر تمام سہولیات مہیا کردی ہیں،انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ تک آئل ٹینکرز سے کوئی پارکنگ فیس نہیں لی جارہی تاکہ پارکنگ ٹرمینل کو فعال بنایا جاسکے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard