Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی بڑے برساتی نالوں کی صفائی کاکام جاری رکھے ہوئے ہے-  
     
  13-Jul-2018  
     
   
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ برساتی نالوں کی صفائی شہر کے بنیادی مسئلوں میں سے ایک ہے جسے بارشوں سے قبل حل کیا جانا ضروری ہے تاکہ بارشوں کے دوران یہ نالے اوور فلو نہ ہوں اور ان کے ذریعے پانی باآسانی نکل سکے، بلدیہ عظمیٰ کراچی بڑے برساتی نالوں کی صفائی کاکام جاری رکھے ہوئے ہے، نالوں کی صفائی ایک مستقل عمل ہے جسے جاری رہنا چاہئے تاکہ مون سون کے سیزن میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، برساتی نالوں کی صفائی کے کاموں کا روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے ،جو کنٹریکٹر یا متعلقہ فرد نالوں کی صفائی کے کاموں میں کسی بھی قسم کی سستی یا غفلت کا مظاہرہ کرے گااس سے یہ کام واپس لے کر دلچسپی رکھنے والے کسی دوسرے کنٹریکٹر کو دے دیا جائے گا اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے کنٹریکٹر کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں برساتی نالوں کے کاموں کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، ڈائریکٹر میونسپل سروسز مشیر احمد اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، میٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے برساتی نالوں کی صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا اور وہاں موجود صفائی کے کاموں کے ذمہ دار ٹھیکیدار اور عملے کو ہدایت کی کہ وہ صفائی کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں کیونکہ دوسرے شہروں کی طرح کراچی میں بھی بارش متوقع ہے لہٰذا تمام تر انتظامات مکمل رکھے جائیں، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز اپنی اپنی حدود میں برساتی نالوں کی صفائی کاکام انجام دے رہی ہیں، ڈی ایم سیز کے عملے کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی حدود میں واقع چھوٹے برساتی نالوں کی صفائی کے کاموں کو فوری طور پر مکمل کرلیں ، ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ اورنگی ٹائون نالہ ، گجرنالہ، پی ای سی ایچ ایس نالہ، ہجرت کالونی نالہ، سونگل نالہ، منظور کالونی نالے سمیت مختلف مقامات پر مشینری اور افرادی قوت کی تعداد بڑھا دی گئی ہے تاکہ صفائی کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ ادارے اپنے کاموں کو مکمل تو کرلیتے ہیں مگر مسائل اس وقت زیادہ پیدا ہوتے ہیں جب کئے گئے کاموں کے مکمل ہونے کے بعد بعض شہریوں کی جانب سے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا جاتا لہٰذا شہریوں سے خاص طور پر یہ درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ان نالوں میں کسی بھی قسم کا کوڑا ، کچرا اور ملبہ پھینکنے سے گریز کریں اور جن نالوں کے اطراف سے تجاوزات صاف کردی گئی ہیں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی جانب سے یہاں دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہونے پائیں تاکہ برساتی نالوں کی صفائی کے کاموں کو آسانی کے ساتھ اور بروقت مکمل کرلیا جائے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard