Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وہ برساتی نالوں کی صفائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے-  
     
  30-Jun-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وہ برساتی نالوں کی صفائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، منتخب نمائندے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں ، پینے کے پانی کو چوری کر کے فیکٹریوں کو دیا جا رہاہے، مون سون کی بارشوں کے پیش نظر شہر یوں کو پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو برساتی نالوں کی صفائی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں واقع برساتی نالوں کا چھ گھنٹے طویل دورے کے موقع پر کہی، اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر کورآرڈینیشن مسعود عالم ، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز نعمان ارشد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے ہدایت کی کہ گجر نالے اورنگی ٹاؤن نالے کی صفائی کے لئے مشنری بڑ ھا ئی جائے اور شفٹوں کی بنیاد پر دن رات کام جاری رکھا جائے تاکہ مون سون کی بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی ممکن ہوسکے، انہوں نے اس موقع پر ہدایت دی کہ کشمیری محلے پرانا گولیمار کے نالے سے گزرنے والے پا نی کے ناجائز پا ئپوں کو فوری طور پر ہٹا یا جائے کیونکہ ان پائپوں کے باعث نالوں کی صفائی میں دشواری کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ رہبر چوک لیاقت آباد نالے کی صفائی کے ساتھ اسے چوڑا بھی کیا جائے، انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ اپنا کام نہیں کررہا ہے اور آسانی کیلئے سیوریج لائنوں کو برساتی نالوں میں چھوڑ دیا گیا ہے ا سکے باعث اکثر و بیشتر یہ نالے اوور فلو ہوجاتے ہیں انہو ںنے کہا کہ اگر شہریوں نے نالوں میں کچرا پھینکنا بند نہیں کیا تو بارشوں کے دوران برساتی پانی گزر نہیں سکے گا اور گھروں میں داخل ہوکر نقصان پہنچا سکتا ہے، میئر کراچی نے کہا کہ وہ شہریوں سے درخواست کرتے ہیں کہ نالوں کی متعین کردہ حدود میں کسی قسم کی تجاوزات قائم نہ کریںاور نہ ہی نالے پر بنے ہوئے مکانات کی خرید و فروخت کریں نالوں کو ان کے اصل نقشے کے مطابق بحال کیا جارہا ہے ا سلئے شہری نالوں پر بنے ہوئے مکانات کی خرید و فروخت سے گریز کریں اور تجاوزات قائم نہ ہونہ دیں یہ ہم سب کا شہر ہے ہم ہی اگر اسکا حلیہ بگاڑیں تو کون اس کو درست کرے گا، میئر کراچی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ نالوں کی صفائی کاکام تیز کریں اور افرادی قوت اور مشینری کو بڑھایا جائے جہاں مشینری استعمال ممکن نہ ہو وہاں مینول طریقے سے کاموں کو مکمل کریں، میئر کراچی نے کہا کہ وہ یہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے کہ بارشوں کے دوران نالوں سے برساتی پانی کی نکاسی نہ ہوسکے، انہوں نے کہا کہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اگر ضروری ہوا تو انہیں ان کے عہدوں سے فارغ کردیا جائے گا، میئر کراچی نے اس موقع پر واٹر بورڈ،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرے ان کے محکموں کے کاموں سے آگاہ کیا اور ان کے کہا کہ وہ میرے ساتھ ان برساتی نالوں کا دورہ کریں تاکہ انہیں مسائل کا پتہ چل سکے، میئر کراچی نے اپنے دورے میں برساتی نالوں کا کئی مقامات کا تین تین بار دورہ کیا اور ٹھیکیداروں کو ہدایات کی کہ وہ مشینری کو نہ ہٹائیں اور کام کو دو شفٹوں میں کیا جائے اگر رات کے وقت اسٹریٹ لائٹس لگاکرکام کیا جائے انہو ںنے کہا کہ یہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا کہ نالوں کی صفائی کا ٹھیکہ لینے کے بعد کنٹریکٹر وہاں کام نہ کرے، وہ روزانہ کی بنیاد پر از خود نالوں کی صفائی کا جائزہ لیتے رہیں گے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard