Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ آئل ٹینکرز کی ذوالفقار آباد ٹرمینل میں پارکنگ شروع ہونا خوش آئند ہے، آئل ٹینکرز کی منتقلی سے اندرون شہر ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی-  
     
  28-Jun-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ آئل ٹینکرز کی ذوالفقار آباد ٹرمینل میں پارکنگ شروع ہونا خوش آئند ہے، آئل ٹینکرز کی منتقلی سے اندرون شہر ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی جس کے لئے کراچی کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایک ماہ تک آئل ٹینکرز سے کوئی پارکنگ فیس نہیں لی جائے گی تاکہ ٹرمینل کو فعال بنایا جاسکے، ٹرمینل کی حدودمیں 2 ہزار پودے لگائے جائیں گے، پی ایس او جلد از جلد یہاں اپنا دفتر فعال کرے، کے ایم سی نے تمام تر مشکلات اور مالی دشواریوں کے باوجود اس منصوبے کو مکمل کردیا،سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت اب کوئی بھی آئل ٹینکر اس ٹرمینل کے سوا شہر کے کسی بھی مقام پر پارک نہیں کیا جاسکے گا،شفاف طریقے سے سب کو یہاں کام کرنے کا موقع دیں گے، اپنے بعد آنے والوں کے لئے بہتر سے بہتر چیز چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں تبھی ترقی ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی دوپہر ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل میںآئل ٹینکرز کے مالکان اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو خوش آمدید کہنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضیاء اعوان ایڈوکیٹ ، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن ،چیئرمین چارجڈ پارکنگ کمیٹی محمد مرسلین، چیئرمین ویٹرنری کمیٹی مزمل شاہ، آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد یوسف شہوانی، شمس شہوانی، بختاور ، ڈائریکٹر جنرل ورکس اقتدار احمد اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، میئر کراچی نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو نے ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز ٹرمینل کی تعمیر کیلئے 200 ایکڑ اراضی کے ایم سی کے حوالے کی تھی تاکہ شہر کے مختلف علاقوں سے آئل ٹینکرز یہاں منتقل کئے جائیں اور ہیوی گاڑیوں کی پارکنگ کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جاسکے، ہم نے سپریم کورٹ کی ہدایات پر عملدرآمد کروایا ہے ، پانچ مرتبہ پہلے بھی سپریم کورٹ احکامات جاری کرچکی تھی مگر اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی تھی اب یہاں ٹینکرز آرہے ہیں اور میں ٹینکرز مالکان کا شکریہ ادا کروں گا اس کے علاوہ اس کیس کو یہاں تک لانے پر ضیاء اعوان ایڈوکیٹ کا بھی مشکور ہوں ، انہوں نے کہا کہ ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل میں آئل ٹینکرز مالکان ، ڈرائیورز اور دیگر متعلقہ افراد کے لئے تمام تر سہولیات فراہم کردی گئی ہیںاب یہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ذمہ داری ہے کہ اس ٹرمینل میں انکروچمنٹس نہ ہونے دیںاور اس ٹرمینل کو مزید بہتر بنانے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ساتھ تعاون کریں، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل میں آئل ٹینکرز کی پارکنگ کے لئے تمام انتظامات مکمل کرنے کے بعد ایک سال قبل اس کا افتتاح کردیا تھا جس کے بعد صرف یہاں ٹینکرز کی منتقلی کا مرحلہ باقی تھا اس ٹرمینل میں سیکورٹی کے نظام کو مزید بہتر بنائیں گے تاکہ آئل ٹینکرز مالکان بلاخوف و خطر اپنا کاروبار کرسکیں، اس کے علاوہ ٹرمینل میں دستیاب فائرٹینڈرز کی تعداد میں بھی اضافہ اور یہاں بینک بھی تعمیر کرائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم ایٹمی طاقت ہیں لیکن بجلی نہیں ہے، سمندر موجود ہے مگر پانی نہیں، صدر پاکستان پانچ سال سے اس عہدے پر ہیں انہوں نے کراچی کے لئے کیا کیا؟ کراچی والوں نے ان کو ووٹ دیا تھا یہاں کوئی ایک اسکول، کالج یا اسپتال ہی بنا دیتے ، انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے گزشتہ سالوں میں 1500 ارب ترقیاتی کاموں کے لئے رکھے ، کیا لوگوں کو کسی شہر میں بھی کوئی تبدیلی نظر آئی، بہت ساری چیزیں پہلے ہوجانی چاہئے تھیں تاہم اب ہم یہ سب کروائیں گے، شہر میں ہیوی ٹریفک کے لئے شہر سے دور علاقہ مقرر کیا جاتا ہے ، میئر کراچی نے کہا کہ ٹرمینل میں 3200 آئل ٹینکرز پارک کرنے کی گنجائش ہے جبکہ 10 ہزار افراد کے لئے انفراسٹرکچر دستیاب ہے، ٹرمینل میں پولیس چوکی، سب فائر اسٹیشن، ڈسپنسری، مسجد، وضوخانے، کینٹین اور ریسکیو یونٹ سمیت دیگر سہولیات دستیاب ہیں،ٹینکرز کے لئے بنائے گئے نظام کے تحت آئل ٹینکرز کی فلنگ کے لئے چھ ٹائم زون مقرر کئے گئے ہیں، 54 انچ قطر کی پانی کی لائن سے منسلک 150 ہزار گیلن کی گنجائش پر مشتمل انڈرگرائونڈ اور 60 ہزار گیلن کی گنجائش پر مشتمل بالائی ٹینک بھی تعمیر کیا گیا ہے، ٹرمینل کے لئے خصوصی طور پر نیشنل ہائی وے پر 36فٹ چوڑی دو رویہ سڑک بھی تعمیر کی گئی ہے۔اس موقع پر ضیاء اعوان ایڈوکیٹ نے کہا کہ مواچھ گوٹھ میں 50 ایکڑ زمین ٹینکرز کی پارکنگ کے لئے دینے کی جدوجہد جاری ہے جلد ہی اس میں کامیابی ہوگی اور یہاں بلوچستان سے آنے والے آئل ٹینکرز کی پارکنگ ہوسکے گی جس سے کراچی میں ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے اور بھاری ٹریفک کی نقل و حرکت کے باعث پیدا ہونے والے مسائل سے نجات ملے گی۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard