Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہم نے نالوں کی صفائی اور مرمت پر کام شروع کردیا ہے مجموعی طور پر 41 نالے صاف کیے جارہے ہیں-  
     
  27-Jun-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہم نے نالوں کی صفائی اور مرمت پر کام شروع کردیا ہے مجموعی طور پر 41 نالے صاف کیے جارہے ہیں، نالوں کی صفائی میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، نالوں پر قائم تجاوزات ہر حال میں گرائیں گے، بارش کے بعد نالوں کا بڑا سول ورک شروع کریں گے، کام درست نہ ہوا تو ٹھیکیدار کو فارغ کردیں گے، آخری بار کہہ رہا ہوں پی ٹی سی ایل،واٹر بورڈ،کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی اپنے پائپ نالوں سے ہٹالیں، سپریم کورٹ نے پابند کیا تھا کہ نالوں میں کچرا نہیں آنا چاہیے،یہ بات انہوں نے سپریم کورٹ کے احکامات پر واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس امیر ہانی مسلم کے ہمراہ نالوں کی صفائی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، اس موقع پر بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی،وائس چیئرمین سید شاکر علی، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، ڈائریکٹر جنرل ورکس اقتدار احمد، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز نعمان ارشداور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، میئر کراچی نے کہا کہ گجر نالے کو کے ڈی اے سے لے کر کے ایم سی کو دینا تھا جس کا نوٹیفکیشن تاحال نہیں ہوا، بڑے نالوں کو ہم کلئیر کریں گے چھوٹے نالے ضلعی میونسپل کارپوریشنز صاف کریں گی، انہو ںنے کہا کہ نالوں پر جو چوکنگ پوائنٹ بن رہے ہیں وہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے حصے میں آتے ہیں لہٰذا یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ ان چوکنگ پوائنٹس کا خاتمہ کریں تاکہ نالے میں پانی کے بہائو کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جاسکیں، انہو ںنے کہا کہ نالوں کی صفائی اور سول ورک کی مکمل نگرانی کررہے ہیں ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ یہ کام اس طرح کیا جائے کہ دوبارہ ہر سال اسے دھرانے کی ضرورت نہ پڑے اور نالوں کو ایک ہی مرتبہ اچھی طرح صاف کردیا جائے اور ان کی دیواروں کی تعمیر و مرمت کاکام بھی تسلی بخش ہو تاہم اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پابند کیا ہے کہ پکوان کا کچرا بھی نالوں میں نہیں آنا چاہیے ، میں اس کام کی خود مانٹرنگ کروں گا، انہو ںنے کہا کہ ٹھیکیدار کے پاس مشینری کم ہے لہٰذا فوری طورپر مزید مشینری منگوائی جائے تاکہ یہ کام تیز رفتاری سے ہوسکے، ماضی کی پریکٹس اب نہیں چلے گی، انہوں نے کہا کہ نالوں سے گھروں کے سیوریج کنکشن فوری طور پر منقطع کئے جائیں ، ہجرت کالونی نالے کے اندر سے گزرنے والی پانی کی پائپ لائنوں سے لیکیج واٹر بورڈ ختم کرائے، ہجرت کالونی نالے کی حفاظتی دیوار کی تعمیر و مرمت کی جائے گی، گجر نالے کے دورے کے موقع پر واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس امیر ہانی مسلم نے واٹر بورڈ کی جانب سے سیوریج کی لائنیں نالوں میں ڈالے جانے اور واٹر بورڈ کی لائنوں سے برساتی نالوں میں سیوریج کا پانی لیکیج کی صورت میں ملنے کے انکشاف پر واٹر بورڈ کے ایم ڈی کو فون کیا اور کہا کہ فوری طور پر کسی ذمہ دار افسر کو یہاں بھیجیں اور کام کرائیں اور کام ٹھیک کرانے کے بعد میٹروپولیٹن کمشنر سے رابطہ کریں اور مجھے اس سے آگاہ کریں۔ میئر کراچی اپنے دورے کے دوران پی آئی ڈی سی نالہ ، ہجرت کالونی نالہ، گجر نالہ، پیپلز چورنگی سے لنڈی کوتل چورنگی اور چونا ڈپو لیاقت آباد، نزد ضیاء الدین اسپتال، علامہ رشید ترابی روڈ گئے اور وہاں نالوں کی صورتحال اور صفائی کے کام کا جائزہ لیا، بعدازیں میئر کراچی نے گجر نالہ کے قریب معروف ریسٹورینٹ میں بیٹھ کر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ کھانا کھایا اور چائے بھی پی، اس موقع پر مقامی افرادکو میئر کراچی کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی اور انہو ںنے اس موقع پر میئر کراچی کو اپنے علاقے کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard