Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال میں گلشن جناح پولو گرائونڈ میں ربرجوگنگ ٹریک اور میوزیکل فائونٹین لگایا جائے گا-  
     
  03-Jun-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال میں گلشن جناح پولو گرائونڈ میں ربرجوگنگ ٹریک اور میوزیکل فائونٹین لگایا جائے گا جس سے یہ پارک جدید سہولیات سے نہ صرف آراستہ ہوگا بلکہ شہریوں کو اس پارک میں مثالی سہولتیں بھی میسر آئیں گی، پارک، بارہ دری اور جاپانی گارڈن کی تزئین و آرائش کا کام نوے فیصد مکمل کیا چکا ہے اور بقیہ دس فیصد کام بھی اسی ماہ مکمل کرلیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے اتوار کی سہ پہر پولو گرائونڈ کے تفصیلی دورے کے موقع پر کیا، میونسپل کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی، چیئرمین اراضیات کمیٹی سید ارشد حسن، چیئرپرسن میڈیا مینجمنٹ کمیٹی صبحین غوری، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، میئر کراچی نے کہا کہ یہ شہر کی مرکزی تفریح گاہ ہے اور روزانہ ہزاروں افراد نہ صرف اپنے خاندان کے ہمراہ تفریح کی غرض سے یہاں آتے ہیں بلکہ سینکڑوں کی تعداد میں شہری جوگنگ بھی کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی اہمیت کا حامل مقام ہے جہاں پاکستان بننے کے بعد پہلی مرتبہ مارچ پاسٹ کا انعقاد کیا گیا اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اس مارچ پاسٹ کی سلامی لی، 1972 ء میں 20 ایکڑ وسیع و عریض رقبے پر پارک کی تعمیر مکمل کی گئی، اس پارک میں مختلف ملکوں کے سربراہان اور غیر ملکی مہمانوں ، مختلف کھیلوں کی قومی ٹیموں ، سرکردہ ملکی اور غیر ملکی شخصیات کے اعزاز میں شہری استقبالیوںاور قومی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جاچکا ہے ، 1992 ء میں ورلڈ کپ جیتنے والی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پروقار شہری استقبالیہ اسی جگہ منعقد کیا گیا تھا جبکہ کراچی کے منتخب ہونے والے متعدد میئر کی حلف برادری کی تقریب بھی اس پارک میں واقع بارہ دری میں منعقد کی گئی اس طرح یہ تاریخی اہمیت کا حامل پارک ہے اس پارک میں موجود عید گاہ میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع بھی منعقد کیا جاتا ہے جس میں گورنر سندھ، اسلامی ملکوں کے سفارتکار اور معززین شہر کی ایک بڑی تعداد نماز عید ادا کرتی ہے، میئر کراچی نے کہا کہ پارک میں ایریگشن سسٹم کو درست کیا گیا ہے، فٹ پاتھ کی تعمیر اور بائونڈری وال کی سینٹ بلاسٹنگ کے بعد گھاس کے قطعات بھی لگائے گئے ہیں جبکہ پارک میں شجر کاری بھی کی گئی ہے تاکہ آنے والے لوگوں کو ایک پرسکون اور پرفضا ماحول میسر آئے ، انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں سے ماربل اور پتھر ٹوٹ گئے تھے ان کی جگہ نیا ماربل لگا دیا گیا ہے ، بارہ دری کی چھت کو دوبارہ تعمیر کرکے ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ شہر کے مزید پارکوں اور کھیلوں کے میدانوں سے بھی تجاوزات کا خاتمہ کرکے انہیں شہریوں کے لئے دوبارہ تفریح کا ذریعہ بنائیں گے، اس حوالے سے شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں اور اگر کسی پارک یا میدان پر تجاوزات قائم ہوتے دیکھیں تو فوری طور پر محکمہ انسداد تجاوزات کو اطلاع دیں تاکہ کارروائی عمل میں لائی جاسکے، میئر کراچی نے اس موقع پر پولو گرائونڈ میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے آج دیئے جانے والے افطار ڈنر کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard