Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ عباسی شہید اسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معیار بہتر بنایا جائے-  
     
  27-Jul-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ عباسی شہید اسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معیار بہتر بنایا جائے، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت اپنے فرائض ادا کریں، اسپتال کی حدود میں کسی بھی پارٹی کے پرچم، بینرز یا پوسٹر آویزاں نہ ہونے دیئے جائیں، یہ علاج گاہ ہے اور سیاست سے بالاتر ہے ، کے ایم سی کے طبی اداروں میں ایسی سرگرمیاں برداشت نہیں کی جائیں گی، عباسی شہید اسپتال میں صفائی ستھرائی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں،یہ بات انہوں نے گزشتہ رات اچانک عباسی شہید اسپتال کے دورے کے موقع پر کہی، اس موقع پر بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، وائس چیئرمین سید شاکر علی، سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ میڈیکل سروسز ڈاکٹر بیربل اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، میئر کراچی نے عباسی شہید اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ، سرجیکل وارڈ، میڈیکل وارڈ اور بحریہ ٹائون کے تعاون سے تزئین و آرائش کئے جانے والے ٹراما سینٹر کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو ہدایت کی کہ عباسی شہید اسپتال میں علاج کے لئے آنے والے کی ہر ممکن بہتر دیکھ بھال یقینی بنائیں، انہوں نے اسپتال کے مختلف حصوں میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز سے کہا کہ متعدد بار اس جانب توجہ دلائی گئی ہے لہٰذا اسپتال میں صفائی ستھرائی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ، میئر کراچی نے اس موقع پر مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے لوگوں سے بھی ملاقات کی انہیں اسپتال میں فراہم کئے جانے والے علاج معالجے کے حوالے سے معلوم حاصل کیں، میئر کراچی نے اس موقع پر عباسی شہید اسپتال میں تعینات پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور انہیں ہدایت کی کہ وہ اسپتال میں آنے والے مریضوں کی بہترین دیکھ بھال یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کا اعزازیہ آئندہ دو دن میں ادا کردیا جائے گا، اسپتالوں میں ادویات اور سرجیکل آلات کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال سرکاری شعبے میں کراچی کا تیسرا بڑا اسپتال ہے جہاں روزانہ ہزاروں افراد علاج کے لئے آتے ہیں اور بلدیہ عظمیٰ کراچی شہریوں کو بہتر اور ارزاں طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے محدود وسائل کے باوجود اسپتال چلانے پر اپنے بجٹ کا خطیر حصہ خرچ کرتی ہے کیونکہ اس اسپتال میں زیادہ تر اطراف کی آبادیوں سے متوسط اور غریب طبقے کے لوگ علاج کے لئے رجو ع کرتے ہیں جو پرائیوٹ اسپتالوں میں مہنگے علاج کے متحمل نہیں ہوسکے لہٰذا ہماری اولین ترجیح یہی ہے کہ عباسی شہید اسپتال اور کے ایم سی دیگر طبی اداروں میں علاج کے لئے آنے شہریوں کو مایوسی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انہیں بہترین ماحول میں معیاری علاج سہولیات فراہم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کار ثواب بھی ہے لہٰذا اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو چاہئے کہ وہ مریضوں کے ساتھ خوش خلقی سے پیش آئیں اور جہاں تک ممکن ہو ان کے بہترین علاج کو یقینی بنائیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال میں بہت جلد امراض چشم اور ای این ٹی کے ساتھ بچوں کے علاج کے لئے خصوصی وارڈ اور او پی ڈی بھی قائم کی جائے گی جس سے شہر کی ایک بڑی آبادی کو سہولت ملے گی، عباسی شہید اسپتال شہر کا اہم اسپتال ہے جہاں بڑی تعداد میں مریض علاج معالجے کے لئے آتے ہیں لہٰذا یہاں مریضوں کو فراہم کی گئی سہولیات کو ہرممکن بہتر بنایا جانا چاہئے انہوں نے کہا کہ اسپتال کی انتظامیہ خاص طور پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف مریضوں کے ساتھ خوش خلقی سے پیش آئیں اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں کیونکہ اس اسپتال کے قیام کا مقصد ہی غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو طبی سہولیات مہیا کرنا ہے لہٰذا دی گئی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard