Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہےبلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کو مہنگائی کے اس دور میں مختلف طبی ٹیسٹ کی مد میں ہونے والے اخراجات سے بچانے کے لئے ایک روزہ ’’مفت بلڈ اسکریننگ کیمپ‘‘ کا انعقاد خوش آئند ہے-  
     
  16-May-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ صحتمند انسان ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھتے ہیں عوام میں ان کی صحت سے متعلق آگہی بیدار کرنے کیلئے ہر سطح پر ایسے پروگراموں کا انعقاد ضروری ہے جس سے لوگوں کو اپنے بارے میں یہ معلوم ہوسکے کہ وہ بذاتِ خود کتنے صحتمند ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کو مہنگائی کے اس دور میں مختلف طبی ٹیسٹ کی مد میں ہونے والے اخراجات سے بچانے کے لئے ایک روزہ ’’مفت بلڈ اسکریننگ کیمپ‘‘ کا انعقاد خوش آئند ہے جس میں ملازمین کے خون کے نمونے لے کر انہیں ان کی صحت سے متعلق آگہی فراہم کی جارہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز اور مقامی این جی او وینڈر جنکشن کے اشتراک سے کے ایم سی بلڈنگ میں منعقدہ ایک روزہ بلڈ اسکریننگ مفت کیمپ کے دورے کے موقع پر کیا، اس موقع پر میونسپل کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، چیئر پرسن ہیلتھ کمیٹی ناہید فاطمہ، مشیر مالیات ڈاکٹر اصغر عباس، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکٹر بیربل، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز نعمان ارشد اور وینڈر جنکشن کے کنسلٹنٹ محمد علی جناح سمیت دیگر افسران اور ملازمین بھی موجو دتھے، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ اگر ضرورت محسوس کی گئی تو آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا تاکہ ملازمین کو اپنے ادارے میں ہی صحت کی بنیادی سہولیات مہیا ہوسکیں اور وہ اپنا ٹیسٹ کرانے کیلئے دیگر اسپتالوں اور لیبارٹریز میں جانے اور چکر لگانے سے محفوظ رہ سکیں اور ان کے پیسے اور وقت دونوں کی بچت ہوسکے، انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کو ویسے بھی اہمیت حاصل ہے اگر ہم ایک دوسرے کا خیال رکھیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ایک صحتمند اور مہذب معاشرہ تشکیل نہ پا سکے ، انہوں نے کہا کہ ریاست کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو بالخصوص تعلیم اور صحت کے شعبے میں جہاں تک ممکن ہوسکے سہولیات فراہم کرے، اس موقع پر میونسپل کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمن نے کہا کہ ’’بلڈ اسکریننگ کیمپ‘‘ کے انعقاد کا مقصدادارے کے ملازمین کو ان کے اپنے ہی ادارے میں طبی سہولیات کی فراہمی ہے، اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکٹر بیربل نے میئر کراچی وسیم اختر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس بلڈ کیمپ میں مجموعی طور پرمختلف محکموں کے 1735افسران اور ملازمین کے خون کے نمونے حاصل کر کے چکن گونیا، ملیریا، ڈینگی فیور، ہیپا ٹائٹس B اور C اور HIV ایڈز جیسی مہلک بیماریوں کی تشخیص کے لئے ٹیسٹ کئے گئے اور اسکریننگ کے ذریعے فوری طور پر رپورٹ فراہم کردی گئی ہے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard