Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ فائر فائٹرز ہمارے لئے ہیروز کا درجہ رکھتے ہیں فائر فائٹرز آگ لگنے کی صورت میں اپنی جان پر کھیل کر انسانی جانوں اور املاک کو بچاتے ہیں-  
     
  04-May-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ فائر فائٹرز ہمارے لئے ہیروز کا درجہ رکھتے ہیں فائر فائٹرز آگ لگنے کی صورت میں اپنی جان پر کھیل کر انسانی جانوں اور املاک کو بچاتے ہیںجدید سہولیات نہ ہونے کے باوجود فائر فائٹرز کی خدمات نا قابل فراموش ہیں، فائر فائٹرز کا عالمی دن منانے کا مقصد اپنی جان کا نذرانہ دے کر دوسروں کی جان و مال کا تحفظ کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت فائر بریگیڈ کو مزید بہتر اور موثر بنایا جارہا ہے وفاقی اور سندھ حکومت فائربریگیڈ کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے فنڈز فراہم کرے، یہ بات انہوں نے فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہی، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں آبادی کے تناسب سے فائر اسٹیشنوں کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے لہٰذا اس سلسلے میں ضروری اقدامات کئے جائیں گے، فائر فائٹرز کو ضروری مشینری، آلات اور جدید ساز و سامان فراہم کرنے کے لئے فنڈز مختص کئے ہیں تاکہ فائر بریگیڈ کے ارکان مزید بہتر انداز میں اپنا کام انجام دے سکیں، انہو ںنے کہا کہ دنیا بھر میں فائر فائٹرز کی خدمات کو اہمیت دی گئی ہے اور انہیں تمام ترضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاہم نامساعد حالات کے باعث ہمارے فائر فائٹرز جدید سہولیات کے بغیر بھی اپنا فرض نہایت خوش اسلوبی سے نبھا رہے ہیں جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ مختلف مواقع پر کئی فائر فائٹرز نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا جبکہ کئی فائر فائٹرز زخمی بھی ہوئے لہٰذا فائر فائٹرز کو جدید تکنیک سے مطابقت رکھنے والے حفاظتی آلات اور دیگر سہولیات کی فراہمی ضروری ہے فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت سے درخواست بھی کرتے ہیں کہ فائربریگیڈ کے شعبے کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا جائے کیونکہ کراچی جیسے بڑے شہر کو مضبوط فائربریگیڈ کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کراچی میں کئی کمر شل اور صنعتی زونز ہیں جہاں کاروباری سرگرمیاں دن رات جاری رہتی ہیں جہاںاکثر آگ لگنے کے واقعات ہوتے ہیں اس کے علاوہ کراچی کے گنجان آباد علاقوں اور بلند و بالا عمارتوں میں آگ لگنے کی صورت میں شہری فائربریگیڈ کی طرف دیکھتے ہیں اور ان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ فائر بریگیڈ انتہائی سرعت کے ساتھ آگ لگنے کے مقام پر پہنچے اور کم سے کم وقت میں آگ بجھادی جائے فائر بریگیڈ کو جدید بنانے اور ان کی خدمات کا دائرہ شہر کے زیادہ سے زیادہ حصوں تک پھیلانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ فائر بریگیڈ کو مقامی سطح پر بہترین سہولیات سے آراستہ کیا جائے اور انہیں اس قابل بنایا جائے کہ شہریوں کی ان سے وابستہ توقعات پوری ہوسکیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard