Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں 3 کروڑ کی آبادی کا یہ شہر دنیا کے اہم ترین شہروں میں سے ایک ہے-  
     
  14-Apr-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں 3 کروڑ کی آبادی کا یہ شہر دنیا کے اہم ترین شہروں میں سے ایک ہے اور ساحلی شہر ہونے کے ناطے پاکستان کی سب سے بڑی بندرگاہ ہونے کے باعث پاکستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کیلئے یہ شہر انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور تجارتی گزرگاہ ہے، کراچی اور سری لنکا کے شہر پوٹالم کے درمیان سسٹر سٹی معاہدہ کے باعث دونوں شہر ایک دوسرے کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی سہ پہر سری لنکا کے وفاقی وزیر شہری منصوبہ بندی اور واٹر اینڈ انوائرمنٹ عبدالرئوف حکیمکی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا، وفد میں میئر پوٹالم کے عبدالباعث، ممبر قومی اسمبلی محمد سلیمان اور ممبر صوبائی اسمبلی نعیم اللہ شامل تھے جبکہ اس موقع پر سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی، چیئرمین اراضیات کمیٹی سید ارشد حسن، ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز ایس ایم شکیب بھی موجود تھے، میئر کراچی وسیم اختر نے سری لنکن وفد کی بلدیہ عظمیٰ کراچی آمد پر خیر مقدم کیا اور کہا کہ کراچی شہر اپنی جغرافیائی اہمیت اور بین الاقوامی ہوائی اڈے اور بندرگاہوں کی وجہ سے خطے میں خاص اہمیت کا حامل ہے اور مستقبل میں یہاں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں بھرپور اضافے کا امکان ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا اہم ترین شہر ہے جہاں شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات مہیا کرنے کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے جس سے کراچی کو ایک جدید شہر بنانے میں مدد ملے گی۔سری لنکا کے وفد نے کراچی کی ترقی کے لئے بنائے گئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے بنائے گئے منصوبوں سے کراچی کے شہریوں کو فوائد حاصل ہوں گے، سری لنکا کے وفاقی وزیر عبدالرئوف حکیم نے کہا کہ میں پاکستان خصوصاً کراچی کے شہریوں کے لئے سری لنکا کے عوام کی جانب سے محبت، دوستی اور بھائی چارگی کا پیغام لایا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان نا صرف تعلقات مستحکم ہونگے بلکہ ان میں مزید اضافہ ہوگا، میئر پوٹالم کے عبدالباعث نے کہا کہ سری لنکا کے شہر پوٹالم کے لوگ کراچی کے شہریوں سے دلی وابستگی اور محبت رکھتے ہیں اور کراچی کی ترقی کے خواہاں ہیں، میئر کراچی نے کہا کہ سری لنکا کی طرح کراچی کو بھی ماضی میں دہشت گردی کا سامنا تھا تاہم ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے یہاں امن و امان کی فضاء قائم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے یہاں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے ہم اس کی منفرد حیثیت کی بحالی کے لئے مسلسل کام کر رہے ہیں اور ہماری اس جدوجہد میں کراچی کے شہری ہمارے ساتھ ہیں، کراچی میں رہنے والے اور یہاں کاروبار کرنے والے یہ چاہتے ہیں کہ یہ شہر بہتر ہو اور ترقی کرے، انہوں نے ہمیں اسی لئے ووٹ دے کر منتخب کیا ہے تاکہ ہم اس شہر کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرسکیں،انہوں نے کہا کہ شہر کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے جن کی تکمیل سے کراچی میں تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کو مزید فر وغ ملے گا، موجودہ بلدیاتی قیادت شہر میں صحت و صفائی، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سمیت دیگر شعبوں پر مکمل توجہ دے رہی ہے تاکہ کراچی کے شہریوں کو دنیا کے دیگر ترقی یافتہ میگا سٹیز کے مساوی شہری سہولیات فراہم کی جاسکیں، انہوں نے کہا کہ نئے منصوبوں پر کام شروع کرنے کے ساتھ ساتھ پہلے سے جاری منصوبوں کو بھی جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے حکمت عملی بنائی جا رہی ہے ، میئر کراچی نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں معیار کا خصوصی خیال رکھنے کے لئے مسلسل نگرانی کا عمل بھی جاری ہے تاکہ ترقیاتی منصوبے پائیدار ثابت ہوں اور شہری طویل عرصے تک ان سے مستفید ہوتے رہیں، وفد کے سربراہ اور سری لنکا کے وفاقی وزیر عبدالرئوف حکیم کو میئر کراچی وسیم اختر نے یادگاری شیلڈ پیش کی۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard