Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر کی ترقی کے لئے ہم سب کو سیاست سے بالا تر ہو کر اور مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا، اس شہر کی تعمیر و ترقی میں پختونوں کا کردار بہت اہم ہے  
     
  13-Apr-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہر کی ترقی کے لئے ہم سب کو سیاست سے بالا تر ہو کر اور مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا، اس شہر کی تعمیر و ترقی میں پختونوں کا کردار بہت اہم ہے ، ضرورت اس بات کی ہے کہ کراچی میں رہنے والے وہ تمام لوگ جو اس شہر میں آ کر آباد ہوئے اور یہاں سے اپنی روزی کما رہے ہیں وہ اس شہر کی خاطر ایک ہوجائیں اور اس شہر کو اون کریں، ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں اور ان غلطیوں سے سبق سیکھ رہے ہیں اور ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی صبح اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی، چیئرمین الیکٹریکل اینڈ میکنیکل کمیٹی خالد الدین اجمیری، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم جبکہ وفد میں یوسی 29 ضلع شرقی کے چیئرمین علی کوثر شاہ، وائس چیئرمین ذرین فاطمہ ، بھکر گوٹھ کے حاجی نور زمان، کمال جوکھیو ، رئوف گبول، علی ٹائون مصطفی برکی، صاحبزادہ، اسماء بنگلوز کے صدر وزیر محمد شامل تھے، وفد نے میئر کراچی کو اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا اور میئر کراچی کی ان کوششوں کو بھی سراہا جو وہ نامساعد حالات کے باوجود دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے شہر کے مسائل حل کرنے کے لئے کررہے ہیں، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے یہ شہر سب سے زیادہ ریونیو پیدا کرتا ہے مگر کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں سے بھی بدتر سلوک کیا جارہا ہے تمام ادارے تباہ حالی کا شکار ہیں ، پانی اور سیوریج کا نظام مفلوج ہے جس کے باعث کراچی کی سڑکیں خراب ہوچکی ہیں، حکومت سندھ نے کراچی کے تمام بڑے منصوبوں کو اپنے پاس رکھا ہوا ہے اسی طرح تعلیمی اداروں کا بھی بہت برا حال ہے انہوں نے کہا کہ ہماری سوچ یہ ہے کہ ہم اس شہر کی ترقی اور مسائل حل کرنے کے لئے سب کو اپنے ساتھ لے کر چلیں اور یکساں طور پر شہر کے تمام اضلاع اور علاقوں میں ترقیاتی کام کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ کراچی میں مختلف مافیا کام کر رہے ہیں اور اچھے کاموں کا بھی منفی تاثر دیا جا رہا ہے،میئر کراچی نے کہا کہ ہم ترجیحی بنیادوں پر ان ترقیاتی کاموں کو مکمل کر رہے ہیں جو دس سال سے التواء کا شکار تھے، اب شہر میں کام نظر آنا شروع ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس شہر میں آنے والے لوگ اس شہر کو اپنا سمجھیں اور اس کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں، اس موقع پر میئر کراچی نے فوری طور پر علی ٹائون، بھکر ٹائون، اسماء بنگلوز اور عباس ٹائون میں اسپرے کرنے اور پانی کی لائنوں کو درست کرنے اور کچرا اٹھانے کے احکامات بھی جاری کئے، وفد نے میئر کراچی کو بتایا کہ ان کے علاقے میں آوارہ کتوں بہت بڑھ گئے ہیں جس پر میئر کراچی نے وفد کو بتایا کہ آوارہ کتوں کی نسل کشی کے لئے انڈس اسپتال کے ساتھ کام جاری ہے اور شہر سے آوارہ کتوں کے خاتمے کے لئے ابراہیم حیدری میں ایک عارضی مرکز قائم کیا گیا ہے جہاں آوارہ کتوں پر پکڑ کر لایا جاتا ہے اور ان کی نس بندی کی جاتی ہے انہوں نے وفد کو کہا کہ اگر ان کے علاقے میں کسی کو کتا کاٹے تو وہ فوری طور پر علاج کے لئے انڈس اسپتال سے رجوع کرے کیونکہ کتے کا کاٹنا زندگی کے لئے انتہائی خطرناک ہے اور اس سے کسی بھی انسان کی قیمتی جان ضائع ہوسکتی ہے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard