Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ نالوں کی صفائی سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا-  
     
  12-Apr-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ نالوں کی صفائی سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا،شہری سہولتوں کی فراہمی کے ذمہ دار تمام ادارے کے ایم سی کی106سڑکوں اور نالوں سے اپنے کیبلز، وائرز، لائنز اور دیگر تنصیبات فوری طور پر منتقل کردیں بصورت دیگر انہیں کاٹ دیا جائے گا، سڑکوں کی تعمیر کے بعد کم از کم دو سال تک روڈ کٹنگ کی اجازت نہ دینے کی تجویز زیر غور ہے،اگر کسی ادارے کو ترقیاتی کام کرنے ہیں تو سڑک کی تعمیر سے پہلے کئے جائیں،تعمیر شدہ سڑکوں پر یوٹیلیٹی لائنوں کے لئے بورنگ کرنے کا عمل اختیار کیا جائے تاکہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہو،یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں شہری سہولتوں کی فراہمی کے ذمہ دار مختلف اداروں واٹر بورڈ، کے الیکٹرک ، سوئی سدرن گیس ، این ٹی ایس اور دیگر اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جن میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر خالد شیخ، سوئی سدرن گیس کمیٹی کے جنرل منیجر کامران اے ناگی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے سینئر منیجر سمیر حمید، پی ٹی سی ایل کے محمد فرحان، ڈائریکٹر این ٹی سی شاہد حسین، ڈائریکٹر کے الیکٹرک ارشد افتخار سمیت میئر کراچی کے کوآرڈینٹر سید فرحت حسین، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈنیشن مسعود عالم، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل شہاب انور، ڈائریکٹر آئی ٹی دانیال، ڈائریکٹر میونسپل سروسز نعمان ارشد اور دیگر افسران بھی موجود تھے، میئرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں منظور کالونی نالہ، محمود آباد نالہ، چکور نالہ اور اورنگی ٹائون نالے کی صفائی اور یوٹیلیٹی لائنوں کی منتقلی کا کام شروع کیا گیا ہے،کیبلز وائرز کے باعث سڑکوں اور شہر کی خوبصورتی بری طرح متاثر ہو رہی ہے،اخبارات کے ذریعے سڑکوں سے کیبلز ہٹانے کے لئے حتمی نوٹس جاری کیا جاچکا ہے،انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میڈیا پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ عوام میں وہ اس شعور کو بیدار کریں کہ سڑکوں اور نالوں کے اطراف بے ہنگم اور بے ترتیب مختلف تاروں کے گچھے شہر کی خوبصورتی کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں، اگر عوام میں یہ شعور بیدار ہوجائے تو وہ خود بھی اس حوالے سے آواز اٹھا سکیں گے اور اداروں کو اس بات پر مجبور کرسکیں گے کہ وہ شہر کے مختلف حصوں میں لٹکتے ، جھولتے اور بے ہنگم تاروں کو ہٹائیں انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا شہر ہے اس شہر کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ اسے خوب سے خوب تر بنانا بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس حوالے سے جو بھی احکامات دیئے ہیں ان پر من و عن عمل کرایا جائے گا انہوں نے اجلاس میں شریک شہری سہولتوں کی فراہمی کے ذمہ دار مختلف اداروں کے نمائندوں سے کہا کہ وہ جلد از جلد ان تاروں کی منتقلی کے عمل کو یقینی بنائیں تاکہ شہر کو صاف ستھرا کرنے کے لئے موجودہ بلدیاتی قیادت جو کوششیں کر رہی ہے اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں اور بے ہنگم اور بے ترتیب تاروں کے ہٹنے سے شہر بھی خوبصورت نظر آئے،انہوں نے کہا کہ مسائل اس وقت زیادہ گھمبیر نظر آتے ہیں جو ایک ادارہ شہر کے کسی حصہ میں سڑک کی تعمیر مکمل کردیتا ہے جبکہ اس کے چند روز بعد ہی کوئی دوسرا ادارہ مختلف اقسام کے کیبلز وائرز زیر زمین بچھانے کے لئے اس سڑک کو دوبارہ سے کھود دیتا ہے انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں سخت قوانین بنانے کی ضرورت ہے اور اداروں کو اس حوالے سے ایک دوسرے سے رابطوں کو مضبوط رکھنا چاہئے کیونکہ جب تک ادارے ایک دوسرے سے مکمل رابطے میں نہیں ہوں گے تو مسائل حل ہونے کے بجائے مزید پھیلتے چلے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ شہر کے مسائل حل کرنے کے لئے ذمہ داری کسی ایک ادارے پر عائد نہیں ہوتی بلکہ اس کے لئے اس شہر میں وہ تمام ادارے جو شہری سہولتوں کی فراہمی کے ذمہ دار ہیں ان سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ باہمی رابطوں کو مضبوط بناتے ہوئے شہری مسائل کے حل اور شہری ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard