Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے ریونیو مانیٹرنگ کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف محکموں کو دیئے گئے ریونیو اہداف مقررہ مدت کے دوران حاصل کرنے کے لئے ریکوری کی صورتحال پر مکمل نگاہ رکھی جائے  
     
  11-Apr-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے ریونیو مانیٹرنگ کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف محکموں کو دیئے گئے ریونیو اہداف مقررہ مدت کے دوران حاصل کرنے کے لئے ریکوری کی صورتحال پر مکمل نگاہ رکھی جائے اور ریکوری میں اضافے کے لئے تجاویز دی جائیں، ریکوری سے متعلق محکموں کے سربراہان اور دیگر متعلقہ افسران دی گئیں ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ہونے والی ریکوری اور جاری ہونے والے چالان اور لائسنس کی مکمل فہرست اور تفصیلات بلاتاخیر متعلقہ محکمے میں جمع کرادی جائیں تاکہ رواں مالی سال میں اب تک ہونے والی ریکوری کا مکمل جائزہ لے کر ریونیو ریکوری کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جاسکے، میئر کراچی کی ہدایت پر ریکوری کے حوالے سے مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ ہونے والے اجلاسوں کے دوران دی گئیں ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر اصغر عباس کی صدارت میں فالو اپ اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین فنانس کمیٹی ندیم ہدایت ہاشمی، چیئرمین MUCT کمیٹی راحت حسین صدیقی، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ٹو میئر کراچی ایس ایم شکیب، چارجڈ پارکنگ ، ای اینڈ آئی پی ، پی ڈی اورنگی، ویٹرنری سروسز، فوڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول، MUCT ، لینڈ ، کچی آبادی، فنانس اور دیگر محکموں کے سربراہان شریک ہوئے ، اجلاس کے دوران میئر کراچی کی ہدایات کی روشنی میں شہاب الدین مارکیٹ سے کرائے کی مد میں واجبات کی وصولی تیز کرنے اور واجبات کی اقساط میں وصولی کے لئے حکمت عملی پر غور ہواجبکہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کے بعد وا گزار کرائے جانے والے رفاعی یا ایس ٹی پلاٹس جن پر اس سے قبل غیرقانونی طور پر شادی ہال تعمیر کرلئے گئے تھے ایسے تمام پلاٹس کی حفاظت اور مزید کارروائی کے لئے محکمہ لینڈ کو ذمہ داری دی گئی ، اجلاس میں بتایا گیا کہ NUF کی تیز رفتار وصولی ممکن نہ ہونے کے باعث ٹرانسفر اور تجدیدی فیس کا طریقہ اپنایا جاسکتا ہے، میٹروپولیٹن کمشنر نے مختلف ریکوری ڈپارٹمنٹس کے افسران سے ان کے محکموں سے متعلق گزشتہ اجلاسو ںمیں جاری کی گئیں ہدایات پر عملدرآمد کے متعلق معلوم کیا اور تمام ہدایات پر فوری اور بلاتاخیر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کی ہدایت کے مطابق شہر میں چارجڈ پارکنگ کنٹریکٹ کے نادہندگان کا سیکورٹی ڈپازٹ ضبط کرکے انہیں بلیک لسٹ قرار دیا جائے جبکہ فوری طور پر لینڈ یوٹیلائیزیشن کی ریکوری کی علاقہ وار فہرست فراہم کی جائے ، انہوں نے کہا کہ یوسف گوٹھ کے عقب میں زمین پر تجاوزات کا خاتمہ کرکے اسے کاٹیج انڈسٹریل زون کے حوالے کیا جائے، اجلاس کے دوران محکمہ قبرستان سے متعلق تدفین کی فیس میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی جبکہ زیر تکمیل ماڈل قبرستان کی تعمیری لاگت سمیت مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا، میئر کراچی کی ہدایت کے مطابق جانوروں کے باڑوں کی رجسٹریشن سے متعلق تجویز سٹی کونسل میں منظوری کے لئے پیش کی جائے اجلاس میں پی ڈی اورنگی اور لیگل ایڈوائزر کے ایم سی کو کورٹ سے 140 ملین روپے کی ریکوری اور دیگر معاملات پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ فوڈ لیبارٹری کے لئے نئے آلات کی خریداری سے متعلق تفصیلات بھی پیش کی گئیں، شہر میں لگائے جانے والے بچت بازاروں کے متعلق پالیسی وضع کرنے کے حوالے سے بھی اجلاس میں غور کیا گیا جبکہ کے ڈی اے کے ساتھ اراضی اور عمارتوں کے متعلق مختلف معاملات کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئیں، میٹروپولیٹن کمشنر نے افسران پر زور دیا کہ ادارے کو مالی طور پر مستحکم بنانے کے لئے بجٹ میں دیئے گئے ریونیو اہداف ہر قیمت پر حاصل کئے جائیں اور اس حوالے سے ہر قسم کی رکاوٹ کو فوری دور کیا جائے، انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کی ہدایت کے مطابق ریونیو ریکوری کی صورتحال کا مستقل جائزہ لینے کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ ادارے کی ریونیوریکوری کو بہتر بنایا جاسکے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard