Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ تمام تر مسائل کے باوجود شہر کی ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے، فی الحال شہر میں چھوٹے چھوٹے کام کرارہے ہیں-  
     
  08-Apr-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ تمام تر مسائل کے باوجود شہر کی ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے، فی الحال شہر میں چھوٹے چھوٹے کام کرارہے ہیں، انشاء اللہ ایسا موقع بھی جلد آئے گا کہ میگاپروجیکٹس بھی ہم ہی کریں گے، نارتھ کراچی پچھلے دس سال سے متاثر رہا ہے اور یہاں ترقیاتی کام نہیں کروائے گئے لیکن اب ہم نے یہاں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا ہے، 30 ہزار رننگ فٹ پائپ لائن ڈال رہے ہیں جس سے دو لاکھ افراد کو پانی میسر آئے گا، کے ایم سی اور ڈی ایم سیز ترقیاتی کاموں پر فنڈز خرچ کر رہی ہے جن کی تکمیل سے شہریوں کو روزمرہ زندگی میں سہولت ملے گی، کراچی کے 70فیصدمسائل پانی اور سیوریج سے متعلق ہیں،دس سال کا بگاڑ ہے آ ہستہ آ ہستہ ٹھیک ہو گا ، یہ بات انہوں نے یوسی15-، سیکٹر7-D-2 ،نارتھ کراچی میں بچھائی جانے والی پانی کی پائپ لائنوں کے کام کا معائنہ اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے موقع میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی، وائس چیئرمین بلدیہ وسطی شاکر علی، فنانس کمیٹی کے چیئرمین ندیم ہدایت ہاشمی، چیئرمین ورکس حسن نقوی، چیئرمین پارکس کمیٹی خرم فرحان ، ڈائریکٹر جنرل ورکس شہاب انور اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ میئر کراچی نے کہا کہ آ ج ہم سب کو خوشی ہورہی ہے وہ علاقہ جو کافی عرصے سے نظر انداز کیا جاتارہا ہے اس علاقے کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے جارہا ہے فراہمی آب کے لئے ڈالی جانے والی تیس ہزار رننگ فٹ پائپ لائن میں سے اس وقت چوبیس سو رننگ فٹ پر کام جاری ہے ،فراہمی و نکاسی آب اگرچہ سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کی ذمہ داری ہے لیکن شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے کے ایم سی یہ کام بھی انجام دے رہی ہے حالانکہ ہمارے پاس نہ فنڈز ہیں اور نہ ہی اختیارات ،اس کے باوجود ہمیں جو پیسہ بھی مل رہا ہے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں پر لگا رہے ہیں اور ہر چیز سے بالا تر ہو کر کام کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے زیر نگرانی چلنے والا ادارہ صحیح کام نہیں کررہا،پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے جس کے بغیر زندگی کا تصور بھی ممکن نہیں، کراچی کے بہت سے علاقے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور شہریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، فراہمی و نکاسی آب کا نظام ابتر حالت میں ہے اور صورتحال یہ ہے کہ ضلع وسطی میں روانہ 90 ہزار گیلن پانی ضائع ہو رہا ہے جبکہ دیگر کئی علاقوں میں پانی ناپید ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی سہولیات کی دستیابی کے لئے ہم ایک ساتھ کھڑے ہیں، بہتر یہی ہوگا کہ ہم بلدیات کے معاملے پر خود کو نہ الجھائیں اور شہر اور شہریوں کی بہتری کے لئے مل کر کام کریں، انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری اس وقت مشکل صورتحال سے دو چار ہیں اور انہیں بے شمار مسائل کا سامنا ہے، ہونا تو اس شہر میں بہت کچھ چاہیے لیکن شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے ہمارے اختیار میں جو کچھ بھی ہے کررہے ہیں، ماڈل قبرستان بھی پلان کیا ہے وہ بھی بنائیں گے، میئر کراچی نے کہا کہ ہم پوری دیانت داری کے ساتھ کام کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے، میں پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے پاس گیا ہوں اور ان سے کہا ہے کہ آئیں ہم اس شہر کی بہتری کے لئے مل کر کام کریں، شہر کے مسائل ہماری اجتماعی کوششوں سے ہی حل ہوں گے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard