|
|
|
|
|
|
|
|
-
: Mayor Karachi Wasim Akhtar said Supreme Court directives for cleaning of drains will be fully implemented, All utility services providers in Karachi
-
Following the directive of the Mayor Karachi Wasim Akhtar the Project Director Orangi town has informed the people of Karachi and especially resident
-
Mayor Karachi Wasim Akhtar said Supreme Court directives for cleaning of drains will be fully implemented, All utility services providers in Karachi s
-
Mayor Karachi Wasim Akhtar has directed the revenue monitoring committee to keep a watch over the recovery position of various departments of KMC and
-
Mayor Karachi Wasim Akhtar paid a visit of Malir-15 and N-5 Project to review the progress of development works and inaugurate the recently completed
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں واقع رفاعی پلاٹوں کی تفصیل تیار کی جائے اور خالی زمین پر ایسے سائن (نشان زدہ بورڈ) لگا ئے جائیںجس سے ظاہر ہو کہ یہ جگہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ملکیت ہے-
|
|
|
|
|
|
05-Apr-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں واقع رفاعی پلاٹوں کی تفصیل تیار کی جائے اور خالی زمین پر ایسے سائن (نشان زدہ بورڈ) لگا ئے جائیںجس سے ظاہر ہو کہ یہ جگہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ملکیت ہے، نیلامی کسی مسئلے کا حل نہیں ، ہمیں وہ طریقے اپنانے چاہئیں جن سے ادارے اپنے ریونیو کو ازخود بڑھاسکیں، کے ڈی اے کے ساتھ معاملات کا علیحدہ سے حل تلاش کیا جائے، ریکوری سے متعلق محکمے ہر صورت میں 30 جون تک اپنے اہداف حاصل کرلیں، ڈسٹرکٹ اے ڈی پی میں قبرستانوں کی مرمت اور نئے قبرستانوں کے قیام کے لئے 2کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، ہم سب کی اجتماعی کوششیں ہی بلدیہ عظمیٰ کراچی کو مضبوط بنا سکتی ہیں، یہ بات انہوں نے جمعرات کی سہ پہر اپنے دفتر میں ریکوری سے متعلق محکموں کے افسران کے ساتھ منعقدہ طویل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر میونسپل کمشنر ڈاکٹر اصغر عباس، چیئرمین اراضیات کمیٹی سید ارشد حسن، چیئرمین فنانس کمیٹی ندیم ہدایت ہاشمی، چیئرمین میونسپل یوٹیلیٹی چارجز کمیٹی راحت حسین صدیقی، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ٹو میئر ایس ایم شکیب اور دیگر افسران بھی موجود تھے،میئر کراچی وسیم اختر نے اجلاس کے دوران افسران کو اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر بعض محکموں کی ریکوری میں بہتری آئی ہے تاہم دیگر محکمے بدستور دیئے گئے اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں، اس لئے بقیہ مالی سال کے دوران ریونیو ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لئے مکمل طور پر فعال رہیں اور ادارے کے مالی استحکام کے لئے ریونیو کے نئے ذرائع تلاش کریں، انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر محکمہ لینڈ مینجمنٹ نے سالانہ ہدف1,242 ملین روپے کے مقابلے میں 11.54 فیصد ریکوری حاصل کی جس میں فوری بہتری لانے کی ضرورت ہے انہوں نے ہدایت کی کہ تمام خالی پلاٹس کی فہرست اور NUF ریکوری کی تفصیل پیش کی جائے، اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ پی ڈی اورنگی نے دیئے گئے ہدف کا 28.49 فیصد (41.388 ملین روپے)جبکہ محکمہ کچی آبادی نے 110.67 فیصد ہدف (32.625 ملین روپے)حاصل کیااور ریکوری کے حوالے سے نمایاں پوزیشن حاصل کی، دیگر محکموں میں محکمہ اسٹیٹ کی ریکوری 53.51 فیصد ، محکمہ چارجڈ پارکنگ / ٹول ٹیکس کی ریکوری 33.82 فیصد، محکمہ انفورسمنٹ کی ریکوری اپنے ہدف کا 74.66فیصد ، محکمہ کلچر اسپورٹس کی ریکوری 37.30 فیصد، محکمہ ریکریشن میں الہ دین پارک سے ریکوری 88.61 فیصد ، کراچی زو اور لانڈھی زو سے 70.94 فیصد جبکہ سفاری پارک سے 33 فیصد رہی، محکمہ قبرستان سے ریکوری دیئے گئے ہدف کا 51.40 فیصد رہی جبکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نے اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے 150.14 فیصد سے زائد ریکوری حاصل کی، فائربریگیڈ کی ریکوری 34.61 فیصد رہی جبکہ محکمہ انجینئرنگ نے اپنے سالانہ ہدف کے مقابلے میں 544.07 فیصد ریکوری حاصل کی، اسی طرح محکمہ اسٹور اور پروکیورمنٹ کی ریکوری 1006.87 فیصد رہی، محکمہ MUCT دیئے گئے ہدف کافقط 18.24 فیصد حاصل کرسکا جبکہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کی ریکوری بھی 47.19 فیصد رہی، محکمہ ویٹرنری جسے 130.616 ملین روپے کا ہدف دیا گیا تھا صرف 7.978 ملین روپے کی ریکوری کرسکا، محکمہ ای اینڈ آئی پی کی ریکوری 18.86 فیصد رہی اس موقع پر بتایا گیا کہ شہر میں 103 قانونی بچت بازار جبکہ 200 سے زائد غیرقانونی بچت بازار لگائے جا رہے ہیں جن کی این او سی مختلف اداروں نے غیرقانونی طور پر جاری کی ہوئی ہے، اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ فوڈکی ریکوری میں نمایاں بہتری ہوئی اور تیسری سہ ماہی میں دیئے گئے ہدف کا تقریباً 73 فیصد حاصل کرلیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے ساتھ ہونے والے مختلف اجلاسوں کو میونسپل کمشنر فالو کریں ، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام محکمے اپنے ریونیو کو مکمل طور پر حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن ضروری اقدامات کریں،محکموں کے سربراہان دفاتر وقت پر آئیں جو افسر وقت پر دفتر حاضر نہیں ہوگا اس افسر کی اس دن کی تنخواہ منہا کرلی جائے گی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکموں کے تمام سربراہان اپنے محکموں کو مضبوط بنانے کے لئے تمام تر اقدامات یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ دو ماہ قبل ریونیو ریکوری کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کے مقابلے میں موجودہ اجلاس میں مجموعی طور پر ریونیو کی وصولی میں کافی حد تک بہتری نظر آئی ہے تاہم افسران مزید بہتری کے لئے کوششیں جاری رکھیں انہوں نے ہدایت کی کہ شہر کے مختلف مقامات پر ہونے والی چارجڈ پارکنگ کی تفصیل بھی فوری فراہم کی جائے، اس موقع پر میئر کراچی نے سفاری پارک میں ریونیو کی وصولی کے لئے مناسب اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ عظیم پورہ قبرستان اور سرجانی میں واقع ماڈل قبرستان کے کاموں اورقبرستان کی چار دیواری کو بھی جلد از جلد مکمل کرلیا جائے انہوں نے کہا کہ قبرستانوں کے اطراف غیرقانونی دکانیں اور پتھارے فوری طور پر ہٹائے جائیں جو دکانیں رجسٹرڈ ہیں انہیں چھوڑ کر غیرقانونی دکانوں کو ہٹادیا جائے جبکہ محکمہ قبرستان میں اسٹاف کی مزید فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے، میئر کراچی نے کہا کہ ریونیو ریکوری نہایت اہم معاملہ جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتالہٰذا موجودہ مالی سال کے اختتام تک ریکوری کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
/
Webmail 2
/
1339 Executive Dashboard
|
|