Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی نے کہا کہ ہم بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ ملازمین کے بقایا جات ادا کردیئے جائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی مالی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے  
     
  11-Mar-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کے ایم سی کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے بقایاجات اور پنشن کی ادائیگی کے اجلاس میں معذور، کینسر اورامراض قلب میں مبتلا ریٹائرڈ ملازمین، عدالتوں، محتسب کے احکامات اور ایمرجنسی کیسز میں بقایاجات اور پنشن کی فوری ادائیگی کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے، جو ان کیسوں سے متعلق جائزہ لے کر ریٹائر ہونے والے ملازمین کے بقایاجات اور پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنائے گی، اجلاس میں میونسپل کمشنر ڈاکٹر اصغر عباس، چیئرمین فنانس کمیٹی ندیم ہدایت ہاشمی، ڈائریکٹر لوکل آڈٹ فنڈز سندھ عارف رضا، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، سینئر ڈائریکٹر فنانس محمد ریحان خان، ڈائریکٹر ویلفیئر عبدالجبار بھٹی، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایس ایم شکیب، ڈائریکٹر بجٹ محمود بیگ، ڈائریکٹر ایچ آر ایم محمود الحسن، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن محمد عمران، اے ڈی ایل ایف اے محمد فرید شیخ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ فرقان احمد نے شرکت کی، میئر کراچی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنشنرز کو ہر ماہ پنشن کی ادائیگی ہماری ترجیح ہے، کے ایم سی کم و بیش 20 ہزار ریٹائرڈ ملازمین کو ساڑھے 25 کروڑ روپے ماہانہ پنشن ادا کر رہی ہے جو پاکستان میں مقامی بینک کی 520 برانچز کے ذریعے دی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ ان ملازمین میں ساڑھے 11ہزار ملازمین کا تعلق کے ایم سی اور 9 ہزار ملازمین کا تعلق مختلف ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز سے ہے، میئر کراچی نے کہا کہ 1750 ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی مد میں ایک ارب 16 کروڑ روپے کی ادائیگی کے ایم سی کو کرنی ہے جس کے لئے حکومت سندھ سے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ فنانشل مینجمنٹ ضروری ہے تاکہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ان کی سینیارٹی کی بنیاد پر بقایاجات اداکئے جائیں، میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کو اس بات کا پورا احساس ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندان کے افراد کا واحد سہارا ان کی پنشن ہوتی ہے اور ضعیف العمر ہوجانے کے باعث ایسے ملازمین کو اپنے علاج معالجے اور دیگر ضروریات کے لئے رقم کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے اس بات کا بھرپور خیال رکھا جائے کہ ریٹائرڈ ملازمین کو ہر ماہ باقاعدگی سے پنشن ادا کی جا تی رہے اور ان کے بقایا جات بھی جلد سے جلد ادا کئے جائیں ، میئر کراچی نے کہا کہ ہم بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ ملازمین کے بقایا جات ادا کردیئے جائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی مالی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، اجلاس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ مستقبل قریب میں کے ایم سی اور ڈی ایم سیز سے کتنے ملازمین ریٹائر ہوں گے اور ان کے بقایاجات اور پنشن کی ادائیگی کے لئے کتنی رقم درکار ہوگی، میئر کراچی نے ڈائریکٹر ویلفیئر کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ بقایاجات اور پنشن کی ادائیگی کے سلسلے میں منصوبہ بندی کریں اور اپنی مالی ضروریات سے آگاہ کریں ، میئر کراچی نے کہا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں سے ہونا چاہئے تاکہ وہ بہتر طور پر خدمات انجام دیں سکیں، انہوں نے کہا کہ جو ادارے اپنے ملازمین کی فلاح وبہبود کے لئے سرگرم رہتے ہیں ان اداروں کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی اپنی جگہ لیکن ریٹائرڈ ملازمین کے کیسز کو بغیر کسی رکاوٹ کے حل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ یہ ریٹائرڈ ملازمین اپنی ز ندگی کا بہترین وقت ان اداروں میں صرف کرتے ہیں اور ان کا یہ حق بنتا ہے کہ ان کے ملازمت سے سبکدوش ہوتے ہی ان کے واجبات ادا کردیئے جائیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard