|
|
|
|
|
|
|
|
-
: Mayor Karachi Wasim Akhtar said Supreme Court directives for cleaning of drains will be fully implemented, All utility services providers in Karachi
-
Following the directive of the Mayor Karachi Wasim Akhtar the Project Director Orangi town has informed the people of Karachi and especially resident
-
Mayor Karachi Wasim Akhtar said Supreme Court directives for cleaning of drains will be fully implemented, All utility services providers in Karachi s
-
Mayor Karachi Wasim Akhtar has directed the revenue monitoring committee to keep a watch over the recovery position of various departments of KMC and
-
Mayor Karachi Wasim Akhtar paid a visit of Malir-15 and N-5 Project to review the progress of development works and inaugurate the recently completed
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی چڑیا گھر کو بین الاقوامی معیار کا حامل زو بنانے پر کام شروع کردیا ہے-
|
|
|
|
|
|
08-Feb-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی چڑیا گھر کو بین الاقوامی معیار کا حامل زو بنانے پر کام شروع کردیا ہے، کراچی زولوجیکل اینڈ بوٹنیکل گارڈن پروجیکٹ کے لئے انٹرنیشنل یونین برائے تحفظ قدرتی ماحول (IUCN) اور ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ سے معاونت اور مشاورت حاصل کی گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کراچی چڑیا گھر کو ترقی دینے میں کی دلچسپی رکھتے ہیں اور انہوں نے چڑیا گھر کی بحالی اور ترقیاتی کاموں کی منظوری دے دی ہے، ابتدائی طور پر کراچی چڑیا گھر میں ترقیاتی کاموں کے لئے حکومت سندھ نے 30 ملین روپے دیئے گئے ہیں ،امید ہے ضرورت پڑنے پر مزید فنڈز فراہم کئے جائیں گے، منصوبے کے تحت چڑیا گھر میں نباتاتی گارڈن اور وائلڈ لائف Sanctuary قائم کی جائے گی جہاں قدرتی ماحول میں جانوروں اور پرندوں کو رکھنے کا انتظام ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی سہ پہر کراچی چڑیا گھر کے جاری ترقیاتی کاموں اور چڑیا گھر کو بین الاقوامی سطح پر لانے کے حوالے سے دی گئی پریزنٹیشن کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پروجیکٹ منیجر ثمر علی خان، پروجیکٹ آرکیٹیک شاہد سعید خان، گارڈن ہارٹیکلچرسٹ، زولوجسٹ اور دیگر ٹیم ممبران کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل ورکس شہاب انور، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، سینئر ڈائریکٹر ریکریشن منصور قاضی اور دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ ہم سب کی یہی خواہش ہے کہ اپنی موجودہ اور آئندہ نسلوں کے لئے ایک بہتر شہر تعمیر کریں، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جدید چڑیا گھر متعارف کرائے جاچکے ہیں لہٰذا کراچی کے شہریوں کا بھی حق ہے کہ انہیں ایک معیاری اور تمام جدید ترین سہولیات سے آراستہ زولوجیکل گارڈن دستیاب ہو، مستقبل میں چڑیا گھر میں مفت وائی فائی کی سہولت مہیا کی جائے گی، میئر کراچی نے کہا کہ اس بات کا خیال رکھا جائے کہ آئندہ 50 سال کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے انفراسٹرکچر کو ترقی دی جائے، انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر میں پانی کی فراہمی کے لئے 2 لاکھ گیلن گنجائش کا زیر زمین ٹینک تعمیر کیا جائے گا جبکہ بائونڈری وال اور داخلی دروازوں کو بھی بہتر بنایا جائے گا، اس کے علاوہ پورے چڑیا گھر میں برقی نظام کو بھی ٹھیک کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر میں آنے والے لوگوں اور ان کی فیملی کے لئے صاف ستھرے ٹوائلٹ اور واش روم کے علاوہ وضوخانے بھی بنائے جارہے ہیں ، چڑیا گھر سے پنجرے ختم کرکے جانوروں کو قدرتی ماحول میں رکھنے کے لئے جدید انکلوژر بنائے جائیں گے جس میں جانوروں کا سائز ، نقل و حرکت کی سطح ، قدرتی ماحول ، سائے، پانی اور فیڈنگ، آرام اور سونے کی جگہ اور دیگر لوازمات کا خصوصی خیال رکھا جائے گا جبکہ جانوروں کو ماحولیاتی آلودگی، ٹریفک کے شور سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ ایسے انتظامات بھی کئے جائیں گے کہ چڑیا گھر میں آنے والے لوگوں کی وجہ سے یہاں رکھے گئے جانوروں کو کوئی نقصان نہ پہنچے، اس کے علاوہ یہاں عالمی سطح کے واکنگ اور سائیکلنگ ٹریلز بھی بنائے جائیں گے جیسا کہ دنیا بھر میں تفریحی مراکز پر فراہم کئے جاتے ہیں،میئر کراچی نے کہا کہ زولوجیکل گارڈن عام لوگوں کو جنگلی حیات سے روشناس کرانے اور انہیں تفریح فراہم کرنے کے لئے بنائے جاتے ہیں جہاں ہر قسم کے جانور ، پرندے اور حشرات الاراض کو قدرتی ماحول میں رکھنے کا انتظام کیا جاتا ہے، کراچی چڑیا گھر شہر کا ایک قدیم تفریحی مرکز ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ اپنی فیملی کے ہمراہ آتے ہیں لہٰذا اس جگہ کو بہتر بنانا اور شہریوں کے لئے سہولیات مہیا کرنا ضروری ہے، منصوبے کے تحت چڑیا گھر میں نباتاتی گارڈن اور وائلڈ لائف Sanctuary قائم کی جائے گی جہاں قدرتی ماحول میں جانوروں اور پرندوں کو رکھنے کا انتظام ہوگا، انہوں نے کہا کہ عالمی معیار کا زو بنانے کے لئے لازمی ہے کہ یہاں رکھے جانے والے جانوروں کی صحت اور علاج معالجہ کا انتظام جدید خطوط پر کیا جائے جس کے لئے کراچی چڑیا گھر میں موجود جانوروں کے اسپتال اور آپریشن تھیٹر کو جدید آلات اور مشینری سے لیس کیا جائے گا تاکہ جانوروں کو صحت مند رکھنے کا انتظام ہوسکے، انہوں نے کہا کہ منصوبے میں بس، چیئرلفٹ، مونو ریل اور سفاری ٹورز کی سہولیات کے علاوہ چڑیا گھر میں وزیٹر سینٹر ایڈمنسٹریشن بلاک ، ہائوسنگ بلاک، ویٹرنری کلینک، انٹری ٹکٹنگ آفس اور گاڑیوں کی پارکنگ سمیت مختلف سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا جبکہ نایاب نسل کے جانوروں کی افزائش کا پروگرام بھی منصوبے کا حصہ ہے جس کے لئے خصوصی حصہ مختص کیا جائے گا، اس موقع پر میئر کراچی کو دی کی گئی بریفنگ میں دنیا کے مختلف زولوجیکل گارڈنز میں فراہم سہولیات اور کراچی چڑیا گھر سے ان کا موزانہ پیش کیا گیا اور کراچی زو کو بین الاقوامی معیار کا چڑیا گھر بنانے کے لئے درکار سہولیات کی تفصیلات پیش کی گئیں۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
/
Webmail 2
/
1339 Executive Dashboard
|
|