Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیہ ٹائون نمبر7 میں5-B سڑک کی تعمیر علاقے کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا، علاقے میں کھیل کے میدان اور پارکس تعمیر کئے جائیں-  
     
  30-Jan-2018  
     
   
     
  میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ یوسی چیئرمینز کو ترقیاتی کاموں کے لئے 25 لاکھ روپے دیئے ہیں اگر مزید رقم ہوتی تو 25 کروڑ بھی فراہم کرنے کو تیار تھے، بلدیہ ٹائون نمبر7 میں5-B سڑک کی تعمیر علاقے کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا، علاقے میں کھیل کے میدان اور پارکس تعمیر کئے جائیں گے اور بلدیہ ٹائون میں فراہمی آب کا مسئلہ بھی حل کریں گے، کراچی میں سفاری / تھیم پارک کی اسکیم کو منظور کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کرتا ہوں توقع ہے کہ عالمی معیار کا یہ پارک جلد ہی کراچی میں تعمیر ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر اور منگل کی درمیانی شب بلدیہ ٹائون نمبر 7 ، عابد آباد ، آفریدی کالونی میں 2 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سوا کلو میٹر طویل 5-B روڈ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ اور علاقے میں پارک اور گرائونڈ کے لئے مختص جگہ کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی کامران اختر، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی، یوسی 31 بلدیہ ٹائون کے چیئرمین امان خان آفریدی، چیئرمین ورکس کمیٹی حسن نقوی، پارکس کمیٹی کے چیئرمین خرم فرحان، ڈائریکٹر جنرل ورکس شہاب انور اور دیگر افسران کے علاوہ علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ عابد آباد آفریدی کالونی میں 5-B روڈ کی حالت نہایت خراب تھی اور اس اہم سڑک کی طرح بلدیہ ٹائون کی دیگر سڑکوں کی تعمیر کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے جس سے علاقے کے لوگوں کو سہولیات میسر آئیں گی، میئرکراچی نے کھیل کے میدان اور پارک کے لئے مختص جگہ کا بھی معائنہ کیا اور افسران کو ضروری ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر ، کھیل کے میدان اور پارکس کی تعمیر و بحالی اولین ترجیح ہے، عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرانے کی ہرممکن کوششیںکی جا رہی ہیںاور جتنے بھی دستیاب فنڈز ہیں انہیں استعمال میں لا کر ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں، تمام منتخب نمائندے اس حوالے سے سرگرم ہیں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، انہوں نے کہا کہ وسائل کی قلت کے باوجود ہم کسی عذر کا سہارا لینے کے بجائے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے شہریوں کے مسائل حل کرنے کی حکمت عملی پر کاربند ہیں، اگر ہمارے بس میں ہو تو ہم یونین کونسلوں کو اس سے کہیں زیادہ فنڈز فراہم کرنے کو تیار ہیں کہ جتنے اس وقت دیئے جا رہے ہیں تاہم دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے باہمی مشاورت اور بہتر حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ کراچی میں سفاری / تھیم پارک کی تعمیر سے شہریوں کو ایک عمدہ اور معیاری تفریحی سہولت میسر آئے گی اور یہ پارک کراچی میں موجود وسیع و عریض اور دلکش پارکس میں ایک اور بہترین اضافہ ثابت ہوگا، دنیا بھر میں سفاری اور تھیم پارکس کی طرز پر ترقیاتی منصوبے بنائے جاتے ہیں خاص طور پر بڑے شہروں میں ایسے منصوبے نہایت کامیاب ثابت ہوئے ہیں، امید ہے کہ کراچی میں بھی یہ منصوبہ انتہائی کامیاب رہے گا، میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ ٹائون میں قلت آب کا مسئلہ طویل عرصے سے چلا آرہا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا اس مسئلے کو بھی جلد از جلد حل کرائیں گے ،انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹائون اور شہر کے دیگر علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے متعلقہ یونین کونسل کے چیئرمین اور دیگر ممبران سمیت منتخب نمائندوں کی مشاورت اور رہنمائی سے تمام ترقیاتی کام انجام دیئے جارہے ہیںتاکہ ہرممکن بہتر ترقیاتی کام انجام دیئے جاسکیںاور شہر بھر میں عوامی مسائل کے حل کے لئے تعمیر و ترقی کا یہ سفر عوامی مسائل کے حل تک جاری رہے گا۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard