Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پارکوں کی تزئین و آرائش اور بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے-  
     
  27-Nov-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پارکوں کی تزئین و آرائش اور بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے ، تاریخی اور بڑے پارکوں کی حالت کو بہت جلد درست کرکے شہریوں کے لئے کھول دیں گے ، کراچی کے تمام اضلاع کے وہ پارک جو کے ایم سی کے زیرانتظام ہیں ان کی بحالی اور درستگی کے لئے احکامات جاری کردیئے ہیں ان پارکوں کی بحالی اور تزئین و آرائش کے لئے کے ایم سی اپنے وسائل ، ہارٹیکلچرسٹ ،انجینئراور لیبر کواستعمال کرے گی ، یہ بات انہوں نے کلفٹن میں واقع ایس ٹی۔5 کا دورہ کرتے ہوئے کہی جسے اب پاکستان کے پہلے روڈ سیفٹی پارک میں تبدیل کیا جا رہا ہے ، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اسلم آفریدی، پارکس کے کمیٹی چیئرمین خرم فرحان، لینڈ کمیٹی کے چیئرمین ارشد حسن، ڈائریکٹر ڈیزائن ایس ایم طحہٰ، ڈائریکٹر میونسپل سروسز نعمان ارشد، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایس ایم شکیب، ایس ایس پی ٹریفک سائوتھ اعجاز شیخ، ایس ایس پی ٹریفک کورنگی اعجاز ہاشمی، ڈی ایس پی ٹریفک کلفٹن محمد طاہر اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، میئر کراچی نے کہا کہ پارکس اور درخت کراچی کی ضرورت ہیں اور یہ شہریوں کو انتہائی سستی تفریح کا ذریعہ بھی ہیں، انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر اگر درختوں اور پودوں کی تعداد میں اضافہ نہ کیا گیا تو کراچی میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ جائے گی جس سے کئی امراض پیدا ہوں گے انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر ٹریفک کا دبائو بڑھتا جا رہا ہے اور ان سے پیدا ہونے والی کثافت کے باعث شہری متاثر ہوتے ہیں، اس کا واحد حل پارکوں کی بحالی اور بڑی تعداد میں شجر کاری کرنا ہے، میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شجر کاری مہم شروع کررکھی ہے اب تک امیر خسرو پارک، باغ ابن قاسم، کے پی ٹی فلائی اوور کے اطراف، شارع فیصل، کورنگی مین روڈ، ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں پودے لگائے گئے ہیں جبکہ اس مہم کو مسلسل جاری رکھتے ہوئے دیگر علاقوں میں بھی پودے لگائے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہر میں ایک شخص ایک درخت عالمی معیار ہے جسے ہم شہریوں کے تعاون سے پورا کرنے کی کوشش کریں گے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پہلا روڈ سیفٹی پارک کے لئے کراچی کی ٹریفک پولیس کے ایم سی سے بھرپور تعاون کر رہی ہے اور اس پارک کی تکمیل کے بعد یہاں نوجوانوں کو ٹریفک کے قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی، میئر کراچی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں ہم نے جو پلاننگ کی ہے اس کے اثرات بہت جلد شہریوں کو نظر آنا شروع ہوں گے ، کراچی کی سطح پر شہری میئر کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مجھے امید ہے کہ شہریوں کی فلاح و بہبود اور صحت اور مسرت کے لئے بنائے گئے پروگراموں میں کراچی کے شہری ان کا بھرپور ساتھ دیں گے، انہوں نے کہا کہ اب ڈلیور کرنے کا وقت ہے اور ہم کراچی کے شہریوں کو کسی بھی صورت مایوس نہیں کریں گے اور وہ دیکھیں گے کہ جن لوگوں کو انہوں نے منتخب کرکے بلدیاتی قیادت دی ہے وہ ان کے توقعات پر پورے اتر رہے ہیں ،میئر کراچی نے پارکس کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ کراچی کے تمام پارکوں کا سروے کرکے ان کی بحالی اور تزئین و آرائش کے لئے رپورٹ مرتب کریں اور کراچی کے تمام اضلاع میں یکساں طور پر کاموں کا آغاز کیا جائے، انہوں نے کہا کہ وہ کراچی کے میئر ہیں اور کراچی کی بہتری چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کی یہ خواہش ہے کہ کراچی ایک مرتبہ پھر روشنی کا شہر بنے، گزشتہ آٹھ سال میں جس بے دردی سے کراچی کو تباہ و برباد کیا گیا اور لاوارث چھوڑا گیا اب ایسا نہیں ہونے دیں گے ہم کراچی کے شہری ہونے کے ناطے اسے اون کرتے ہیں ، اپنا شہر سمجھتے ہیں اور اس کو سنوارنے اور سجانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard