Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی گاڑیوں اور دیگر مشینری کی فزیکل ویری فکیشن سے پیٹرول اور ڈیزل اخراجات کی مد میں قابل ذکر بچت ہوئی ہے-  
     
  14-Nov-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی گاڑیوں اور دیگر مشینری کی فزیکل ویری فکیشن کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل پر اٹھنے والے اخراجات کی مد میں قابل ذکر بچت ہوئی ہے اور یہ رقم اب دیگر ضروری کاموں پر خرچ کی جائے گی، کے ایم سی کے محکموں کو ٹھیک کررہے ہیں اور بے ضابطگیوں کو روکا جا رہا ہے جس کے بتدریج نتائج سامنے آئیں گے تمام محکمہ جاتی سربراہان دی گئی ہدایات پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ غیرضروری اخراجات کی مد میں وسائل ضائع ہونے سے بچائے جاسکیں، یہ بات انہوں نے منگل کی شام محکمہ وہیکل کے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈراسلم شاہ آفریدی، اراضیات کمیٹی کے چیئرمین سید ارشد حسن، چیئرمین پارکس کمیٹی خرم فرحان، ڈائریکٹر وہیکل فرید تاجک ، ویب سیکشن انچارج دانیال ، ڈائریکٹر میڈیا علی حسن ساجداور دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ مالی سال 2015-16 ء میں پیٹرول اور ڈیزل پر ہونے والے اخراجات 431,047,593 روپے تھے جن میں مالی سال 2016-17 ء کے دوران کمی ہوئی اور یہ 266,056,964 روپے ہوگئے تھے جبکہ محکمہ وہیکل میں بہتری کے لئے حالیہ اقدامات بشمول گاڑیوں اور دیگر مشینری کی فزیکل ویری فکیشن کے بعد پیٹرول اور ڈیزل پر اٹھنے والے اخراجات میں مزید کمی واقع ہوئی ہے اور اب صرف انہی گاڑیوں کو پیٹرول جاری کیا جارہاہے جو کارآمد حالت میں ہیں اور فزیکل ویری فکیشن کے لئے پیش ہوئی ہیں، اس کے علاوہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی تمام گاڑیوں اور دیگر مشینری کا مکمل کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ بھی تیار کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی گاڑی کے حوالے سے معلومات فوری طور پر حاصل کی جاسکیں، میئر کراچی وسیم اختر نے افسران کو ہدایت کی کہ محکمہ وہیکل سمیت کے ایم سی کے تمام محکموں میں زیر استعمال گاڑیوں کے درست استعمال کو یقینی بنائے اور اگر کہیں بھی کوئی خلاف قانون اور خلاف ضابطہ کام ہوتا دکھائی دے تو اس کا فوری نوٹس لے کر متعلقہ محکمے کو مطلع کیا جائے تاکہ فوری کارروائی کرکے اس کا سدباب کیا جاسکے اور کے ایم سی کے وسائل کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے، انہوں نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکموں کی کارکردگی اور فنڈز کے استعمال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جہاں بھی ضروری ہے وہاں بروقت اقدامات کے ذریعے صورتحال کو ٹھیک کیا جا رہا ہے اور ان سب اقدامات کا مقصد بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دستیاب وسائل کے درست استعمال کو یقینی بنانا اور بلدیاتی فنڈز کے ضیاع کو روکنا ہے ، انہوں نے کہا کہ ادارے کو مالی طور پر مستحکم بنانے کے لئے یہ تمام اقدامات ضروری ہوگئے ہیں اور اب کسی بھی ایسی مد میں رقم خرچ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو غیر ضروری ہو یا قواعد و ضوابط کے خلاف ہو، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کا بنیادی کام شہریوں کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہے جس کے لئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، ادارہ مالی طور پر مستحکم ہوگا تبھی اپنے فرائض بہتر طور پر ادا کرنے کے قابل ہوگا۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی گاڑیاں ، مشینری اور دیگر وسائل کو درست طریقے سے استعمال میں لانا ہے جس کے لئے تمام محکمہ جاتی افسران اور ماتحت عملہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے، انہوں نے کہا کہ ادارے میں اصلاحات کا یہ عمل بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا اور مقاصد کے حصول تک ہر وہ قدم اٹھایا جائے گا جس سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے میں مدد ملے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard