Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے صنعتی علاقوںکی ترقی سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور دیگر ممالک کے صنعتکاروں کی توجہ ان علاقوں کی جانب مبذول ہوگی-  
     
  11-Nov-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے صنعتی علاقوںکی ترقی سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور دیگر ممالک کے صنعتکاروں کی توجہ ان علاقوں کی جانب مبذول ہوگی جس سے برآمدات میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر پاکستانی مصنوعات روشناس ہونگی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے شہر کے صنعتی علاقوں کے لئے ایک ایک ارب روپے کی رقم جاری کرنا خوش آئند ہے جس کے لئے ہم ان کے شکر گزار ہیں، میئر کراچی وسیم اختر نے وزیراعلیٰ سندھ کے اس اقدام کو کراچی کے شہریوں کے لیے احسن قرار دیا ہے جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صنعت کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ20دن کے اندر شہر کے چار مختلف صنعتی علاقوں کے انفراسٹرکچر کی ازسر نو تعمیر شروع کرے جس کے لیے حکومت نے تقریباً ایک ارب روپے جاری بھی کر دیے ہیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے اس شہر پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے تاکہ وہ مسائل جو گزشتہ8سالوں میں بے انتہا بڑھ چکے ہیں انہیں بتدریج حل کیا جا سکے خصوصاً کراچی کے صنعتی علاقوں کے مسائل حل کرنے کیلئے بہت زیادہ فنڈنگ کی ضرورت ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ نے اس جانب توجہ دے کر صنعتی علاقوں کے مسائل حل کرنے کیلئے شروعات کردی ہیں ہم ان کے اس اقدام کو بھر پور انداز میں سراہتے ہیں ہمیں امید ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ اس شہر کے مسائل حل کرنے کے لئے بھر پور توجہ دیں گے اور اس شہر کے جائز حقوق کے لئے فنڈز فراہم کرکے ہمارے ہاتھ مضبوط کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ نہ صرف اس شہر کے صنعتی علاقوں کے مسائل کو مکمل طورپر حل کیا جائے بلکہ اس شہر کی گلی محلوں تک میں موجود مسائل کو بھی حل کرکے شہریوں کو ریلیف پہنچایا جائے۔ میئر کراچی نے اُمید ظاہر کی کہ صوبائی حکومت کراچی شہر پر خصوصی توجہ دے گی اور اس شہر کی اہمیت کے پیش نظر اسے وہ تمام تر وسائل فراہم کرے گی جو اسے درکار ہیں۔میئر کراچی وسیم اختر نے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے شہر کے صنعتی علاقوں کے مسائل حل کرنے پر دلچسپی لینے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے صنعتی علاقوں کی جانب توجہ مبذول کرنے سے اس کے اثرات پورے پاکستان تک پہنچیں گے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard