Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اسٹار گیٹ تا قائد آباد پروجیکٹ کے ترمیمی تخمینے کی جلد منظوری عطا کریں تاکہ شہریوں کو اس مسئلے سے نجات دلائی جاسکے-  
     
  06-Nov-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اسٹار گیٹ تا قائد آباد سات کلو میٹر سڑ ک کی تعمیر دسمبر کے آخرمیں مکمل کرلی جائے گی، واٹر بورڈ کی سیوریج لائن، اوور ٹرنز اور ریلوے کی وجہ سے اس سڑک کا تعمیراتی کام تاخیر کا شکار ہوا ، وزیر اعلیٰ سندھ سے درخواست ہے کہ اس پروجیکٹ کے ترمیمی تخمینے کی جلد منظوری عطا کریں تاکہ شہریوں کو اس مسئلے سے نجات دلائی جاسکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی شام ملیر ہالٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کے معائنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے چیئرمین سید نیئر رضا، وائس چیئرمین سید احمر علی، ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز شہاب انور اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے،میئر کراچی نے زیر تعمیر سڑک کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ مجھے نہیں معلوم واٹر بورڈ کس طرح کام کررہا ہے، واٹر بورڈ کے لئے میں خود پریشان ہوںجس کی وجہ سے یہاں بنا ہوا روڈ اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، انہوں نے کہا وفاقی حکومت کو چاہئے کہ کراچی کے شہریوں کی اپیل پر کان دھرے اور ان کے مسائل جلد از جلد حل کرنے کے لئے اقدامات کرے، انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر میں تاخیر کے باعث یہاں سے گزرنے والی ٹریفک اور علاقہ مکینوں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اور ہماری یہ خواہش ہے کہ یہاں ترقیاتی کام تیزی سے تکمیل کو پہنچیں تاکہ اس اہم ترین شاہراہ سے گزرنے والے شہریوں کو ٹریفک جام اور حادثات سے محفوظ رکھا جاسکے، انہوں نے کہا کہ اس سڑک پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کی مجموعی لاگت تخمینہ 37 کروڑ روپے ہے جس میں سڑک کی تعمیر کے علاوہ سیوریج لائن کی تنصیب اور فٹ پاتھ کی تعمیر بھی شامل ہے، منصوبے کے پی سی ون کی منظوری کے بعد اس سڑک کے ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرلیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے مستقل رابطہ ہے اور ان سے زیر زمین یوٹیلیٹی سروسز کی مرمت و تبدیلی کے لئے مسلسل کہہ رہے ہیں تاہم اس وقت یہاں ترقیاتی کام تاخیر کا شکار ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس پروجیکٹ کے پی سی ون کی منظوری کے بعد ترقیاتی کاموں میں تیزی آجائے گی اور عوام کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے نتائج اور طریقہ کار کے سلسلے میں ہم پہلے ہی عدالت سے رجوع کرچکے ہیں اور ہماری پوری کوشش ہے کہ کراچی کے شہریوں کو ان کا جائز حق ملے اور شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کی جلد از جلد تکمیل ممکن بنائی جائے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard