Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل بہت زیادہ ہیں وزیر اعلیٰ سندھ سے ڈاکٹرز کی تنخواہوں اور اسپتالوں میں ادویا ت کی فراہمی کے لئے درخواست کی ہے -  
     
  04-Nov-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل بہت زیادہ ہیں مجھے اور میری جماعت کو مختلف معاملات میں الجھایا جارہا ہے عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے ہماری جانب دیکھ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ سے ڈاکٹرز کی تنخواہوں اور اسپتالوں میں ادویا ت کی فراہمی کے لئے درخواست کی ہے میں اپنی توجہ ریونیو کے محکموں کی جانب مرکوز رکھنا چاہتا ہوں تاکہ کے ایم سی کی مالی حالت بہتر ہو، رواں سال کے بجٹ میں کراچی کی یونین کونسل کے لئے جو ترقیاتی اسکیمیں رکھی گئی ہیں ان کو مکمل کریں گے عوام غافل نہیں ہے سب کچھ دیکھ رہے ہیں، یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 31 رکنی وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی، وفد کی قیادت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کراچی کے صدر منور رضا کررہے تھے، اس موقع پر لینڈ کمیٹی کے چیئرمین ارشد حسن، پارلیمانی لیڈر اسلم آفریدی، فائربریگیڈ کمیٹی کے چیئرمین آمان خان آفریدی، سینئر ڈائریکٹر میونسپل مسعود عالم، ڈائریکٹر ٹیکنکل ایس ایم شکیب ، یوسی چیئرمین عبدالرحیم، یوسی چیئرمین فیروز، یوسی چیئرمین تنویر، یوسی چیئرمین محمد حسین، یوسی چیئرمین محمد رفیق، یوسی چیئرمین محمد اسد، یوسی چیئرمین محمد نواز الق بھی اور دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ سب مل کر بیٹھیں گے اور ورکنگ ریلیشن شپ قائم کریں گے تو ہی مسائل حل ہونگے، میں خود چاہتا ہوں کہ شہریوں کے مسائل جلد سے جلد حل ہوں جب میں نے چارجڈ سنبھالا اور تو میں خود سیاسی جماعتوں کے پاس گیا تھا تاکہ سب مل کر کام کریں اور ایک عرصے سے نظر انداز کراچی کے مسائل کو حل کریں، آج بھی میری یہ خواہش ہے کہ سیاست سے بالا تر ہو کر کراچی کے بلدیاتی مسائل پر توجہ مرکوز رکھی جائے، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ 9 سالو ںمیں 12 ہزار ارب روپے کے بجٹ پیش کئے کراچی سمیت اندرون سندھ کی حالت جوں کی توں ہے، لاڑکانہ ہو یا شکار پور کراچی ہو یا حیدرآباد سب شہروں کے مسائل حل نہیں ہوئے نہ ہی سندھ کے شہروں میں ترقیاتی کام کئے گئے انہوں نے کہا کہ یوسی چیئرمین نے جن علاقوں کے مسائل کی نشاندہی کی ہے انہیں نیک نیتی کے ساتھ حل کیا جائے گا اور کچھ یوسی کے بڑے ترقیاتی کاموں کو وزیر اعظم کے کراچی پیکیج میں شامل کیا جائے گا انہو ںنے کہا کہ وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج کا آغاز اسی مہینے سے کردیا جائے گا، میئر کراچی نے کہا کہ گولڈن ٹائون نالہ ، منظور کالونی نالہ، مچھر کالونی سے گزر نے والے نالے کی صفائی کاکام فوری شروع کیا جائے گا، انہو ںنے کہا کہ یوسی 5 کھارا در کے علاقے میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے جو تجاوزات قائم کی ہوئی ہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہیں ختم کیا جائے، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی کے صدر منور رضا نے کہا کہ میئر کراچی سے آج کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے انشاء اللہ حالات بہتر ہونگے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے یوسی چیئرمین بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے آپ کے شانہ بشانہ ہیں اور کونسل سمیت کراچی کے مسائل کے حل کے لئے آپ کا بھر پور ساتھ دیں گے ، انہو ںنے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی یہ خواہش ہے کہ کراچی کے مسئلوں کو جلد سے جلد حل کیا جائے اور کراچی میں ترقیاتی پیکیج کا آغاز ہو، انہو ںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے ممبران آپ کے ہمراہ ہیں اور ہر سطح پر میئر کراچی کا ساتھ دیں گے، سٹی کونسل میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر آمان خان آفریدی نے میئر کراچی کو یوسی چیئرمین کے مسائل کے حوالے سے ایک تحریری ایجنڈا پیش کیا جس پر میئر کراچی نے کہا کہ وہ ان کے تمام مسائل کا بھر پور طریقے سے جائزہ لیں گے اور نہیں حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، میئر کراچی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے تمام چیئرمینوں اور وفد کے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard