Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ جو ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی سے بغیر اطلاع غیرحاضر ہوں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی-  
     
  11-Oct-2017  
     
   
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ جو ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی سے بغیر اطلاع غیرحاضر ہوں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، مریضوں کی قوت خرید کم ہوتی ہے انہیں باہر سے ادویات لینے پر مجبور نہ کیا جائے،اسپتال آنے والے مریضوں کو حتی الامکان کوشش کی جائے کہ اسپتال سے ہی ادویات فراہم کی جائیں اور اس کے لئے اسپتال کی فارمیسی میں متبادل ادویات بھی موجود ہونی چاہئیں جبکہ ڈاکٹرز کے پاس اسپتال میں موجود ادویات کا چارٹ ہونا ضروری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی صبح عباسی شہید اسپتال کے اچانک دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد علی عباسی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر محمد انور، شعبہ نیورو کے انچارج ڈاکٹر وسیم اختر، ڈاکٹر حنا ، ڈاکٹر ناصر جاوید اور دیگر بھی موجود تھے۔ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے عباسی شہید اسپتال کے مختلف شعبوں اور وارڈز کا معائنہ کیا،انہوں نے مریضوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی اسپتال میں آئے ہوئے بعض مریضوں نے اپنے مسائل سے بھی انہیں آگاہ کیا، ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے عمل کو اسپتال کے ہر حصے تک یقینی بنایا جائے،اسپتال آنے والے مریضوں سے ڈاکٹرز ہمدردی اور انسان دوست رویہ اختیار رکھیں،بیمار کی خدمت اور اس کے مرض کا علاج کرنا عبادت ہے،انہوں نے اسپتال کے الیکٹرک انجینئر کو ہدایت کی کہ اسپتال کے اندرونی اور بیرونی حصوں میں بے ترتیب کیبلنگ کے نظام کو درست کیا جائے تاکہ کسی حادثے کا سبب نہ بنیں، انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اسپتال کے 23 شعبہ جات میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی کے حوالے سے پلان ترتیب دیں انہوں نے کہا کہ جن شعبہ جات کی جانب سے ڈاکٹرز کی ڈیوٹی کے پلانر اب تک جمع نہیں کرائے گئے ہیں وہ فوری طور پر جمع کرائیں، انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں آنے والے مریض امید کے ساتھ یہاں آتے ہیں ہمیں ان کی امیدوں پر پورا اترنا ہے اور اپنے رویے اور اخلاق سے یہ ظاہر کرنا ہے کہ ہم ان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہاکہ میں اسپتالوں کے اچانک دورے جاری رکھوں گا، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیرانتظام اسپتال اپنے معاملات کو درست رکھیں اور یہاں آنے والے مریضوں کی انہیں علاج معالجے کے حوالے سے فراہمی کو یقینی بنائیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard